مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 436
حدیث نمبر: 436
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الرَّجُلِ يَأْتِي الْغَائِطِ، قَالَ:" أَوَلا يَجِدُ أَحَدُكُمْ ثَلاثَةَ أَحْجَارٍ؟" , قَالَ هِشَامٌ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو وَجْزَةَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيْسَ فِيهَا رَجِيعٌ".
ہشام بن عروہ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ایسے شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں، جو قضائے حاجت کے لیے آتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”کیا کوئی شخص تین پتھر نہیں پاتا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 436]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات وهو مرسل وأخرجه مالك فى «الموطأ» ، برقم:81، وأبو داود فى «سننه» برقم: 41، والدارمي فى «مسنده» برقم: 698، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 315، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 506،507، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 22273»
حدیث نمبر: M436
ہشام نے یہ بات بیان کی ہے: ابووجزہ نامی راوی نے عمارہ بن خزیمہ کے حوالے سے ان کے والد (سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”(ان پتھروں میں) مینگنی نہیں ہونی چاہئے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: M436]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف أبو وجزه يزيد بن عبيد لم يسمع عمارة بن خزيمة وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 41، والدارمي فى «مسنده» برقم: 698، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 315، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 506،507، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 2227»
حدیث نمبر 437
حدیث نمبر: 437
مندرجہ بالا روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 437]
تخریج الحدیث: «وانظر التعليق السابق»
حدیث نمبر 438
حدیث نمبر: 438
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا مَنْصُورٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الأَوْدِيِّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: " رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ لِلْمُسَافِرِ، وَيَوْمٌ وَلَيْلَةٌ لِلْمُقِيمِ" , وَلَوِ اسْتَزَدْنَاهُ لَزَادَنَا.
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں موزوں پر مسح کرنے کی اجازت دی ہے اور مسافر کے لیے تین دن اور تین راتوں تک ہے اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔ اگر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مزید کی گزارش کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں مزید رخصت عطا کر دیتے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 438]
تخریج الحدیث: «إسناده رجاله ثقات وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1329،1330،1332،1333، وأبو داود فى «سننه» برقم: 157، والترمذي فى «جامعه» برقم: 95، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 553،554، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1331»
حدیث نمبر 439
حدیث نمبر: 439
حَدَّثنا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الأَوْدِيِّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ , إِلا أَنَّهُ قَالَ: وَلَوْ أَطْنَبَ السَّائِلُ فِي مَسْأَلَتِهِ لَزَادَهُ.
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”سوال کرنے والا اگر مزید سوال کرتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے مزید اجازت دے دیتے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 439]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات وانظر التعليق السابق»
حدیث نمبر 440
حدیث نمبر: 440
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ لا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ , لا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ" .
عمارہ بن خزیمہ اپنے والد (سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیا نہیں کرتا ہے، تم لوگ خواتین کی پچھلی شرمگاہوں میں صحبت نہ کرو۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 440]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4198،4200 وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1924، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1183، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 22267»