🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 441
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 441
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ الأَنْصَارِيَّ ، يَقُولُ:" خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ، وَبَيْنَنَا وَبَيْنَهَا رَوْحَةٌ، دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالزَّادِ، فَلَمْ يُؤْتَ إِلا بِسَوِيقٍ، فَلاكَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلُكْنَاهُ مَعَهُ، ثُمَّ مَضْمَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَضْمَضْنَا مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" .
سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ خیبر کی طرف روانہ ہوئے، جب ہم صہباء کے مقام پر پہنچے اور ہمارے اور ان کے درمیان ایک منزل کا فاصلہ رہ گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زاد سفر منگوایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ستو پیش کیے گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی چبا لیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم نے بھی چبا لیے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم نے بھی کلی کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے از سر نو وضو نہیں کیا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 441]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري في «الوضوء» برقم: 209،215،2981،4175،4195،5384،5390، 5454 ومالك فى «الموطأ» برقم: 72، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1152،1155، والنسائي فى «المجتبى» ، برقم: 186، والنسائي في «‏‏‏‏الكبرى» ، برقم: 189 برقم: 6666، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 492، والبيهقي فى «سننه الكبير» ، برقم: 760، وأحمد في «‏‏‏‏مسنده» ‏‏‏‏، برقم: 16041 برقم: 16042 برقم: 16237»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں