🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 590
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 590
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ الْحَارِثِ ، يَقُولُ:" تَزَوَّجْتُ ابْنَةَ أَبِي إِهَابٍ، فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ، فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَنْ يَمِينِهِ، فَسَأَلْتُهُ فَأَعْرَضَ عَنِّي، ثُمَّ أَتَيْتُهُ مِنْ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَعْرَضَ عَنِّي، ثُمَّ اسْتَقْبَلْتُهُ فَسَأَلْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّهَا سَوْدَاءُ وَإِنَّهَا.... وَإِنَّهَا.....، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَقَدْ قِيلَ؟" .
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابووہاب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے ساتھ شادی کر لی تو ایک سیاہ فام عورت آئی اور بولی: میں نے تم دونوں (میاں، بیوی) کو دودھ پلایا ہے۔ (سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دائیں طرف سے حاضر ہوا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اعراض کیا۔ پھر میں بائیں طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر مجھ سے اعراض کیا۔ پھر میں سامنے کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کیا: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ ایک سیاہ فام عورت ہے اور یہ ہے اور وہ ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بات کر دی گئی ہے، تو پھر اب کیا ہو سکتا ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 590]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 88، 2052، 2640، 2659، 2660، 5104، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4216، 4217، 4218، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5885، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3330، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5460، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3603، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1151، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2301، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15771، 15772، 15773، 15774»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں