مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 841
حدیث نمبر: 841
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: أَبْصَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأنَا مُتَخَلِّقٌ، فَقَالَ لِي:" يَا يَعْلَى، أَلَكَ امْرَأَةٌ؟"، فَقُلْتُ: لا، قَالَ:" فَاغْسِلْهُ وَلا تَعُدْ، ثُمَّ اغْسِلْهُ وَلا تَعُدْ" , قَالَ يَعْلَى:" فَغَسَلْتُهُ وَلا أَعُودُ، ثُمَّ غَسَلْتُهُ وَلا أَعُودُ، ثُمَّ غَسَلْتُهُ وَلا أَعُودُ".
سیدنا یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا، میں نے مخصوص قسم کی خوشبو لگائی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: ”اے یعلیٰ! کیا تمہاری بیوی ہے؟ (یعنی کیا تم شادی شدہ ہو)“ میں نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اسے دھو دو اور دوبارہ نہ لگانا۔ سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے اسے دھو لیا اور دوبارہ نہیں لگایا پھر میں نے اسے دھویا اور اسے دوبارہ نہیں لگایا۔ پھر میں نے اسے دھو دیا اور اسے دوبارہ نہیں لگایا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 841]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2675، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5136، 5137، 5138، 5139، 5140، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9356، 9357، 9358، 9359، 9360، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2816، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17824 برقم: 17826، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17970»