🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
293. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر الخبر الدال على أن محبة أبي هريرة من الإيمان-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس خبر کا جو اس بات کی دلیل ہے کہ ابو ہریرہ سے محبت ایمان کا حصہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7154
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو كَثِيرٍ السُّحَيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ مَا خَلَقَ اللَّهُ مُؤْمِنًا يَسْمَعُ بِي، وَيَرَانِي إِلا أَحَبَّنِي، قُلْتُ: وَمَا عِلْمُكَ بِذَلِكَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟ قَالَ: إِنَّ أُمِّي كَانَتِ امْرَأَةً مُشْرِكَةً، وَكُنْتُ أَدْعُوهَا إِلَى الإِسْلامِ، فَتَأْبَى عَلَيَّ، فَدَعَوْتُهَا يَوْمًا، فَأَسْمَعَتْنِي فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَكْرَهُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ أَدْعُو أُمِّي إِلَى الإِسْلامِ، فَتَأْبَى عَلَيَّ، وَأَدْعُوهَا فَأَسْمَعَتْنِي فِيكَ مَا أَكْرَهُ، فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَهْدِيَ أُمَّ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اهْدِهَا"، فَلَمَّا أَتَيْتُ الْبَابَ إِذَا هُوَ مُجَافٌ، فَسَمِعْتُ خَضْخَضَةَ الْمَاءِ، وَسَمِعْتُ خَشْفَ رَجُلٍ أَوْ رِجُلٍ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، كَمَا أَنْتَ، وَفَتَحَتِ الْبَابَ وَلَبِسَتْ دِرْعَهَا، وَعَجِلَتْ عَلَى خِمَارِهَا، فَقَالَتْ: إِنِّي أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْكِي مِنَ الْفَرَحِ، كَمَا بَكَيْتُ مِنَ الْحُزْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَبْشِرْ، فَقَدِ اسْتَجَابَ اللَّهُ دَعَوْتَكَ، قَدْ هَدَى اللَّهُ أُمَّ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَقَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ الله أَنْ يُحَبِّبَنِي أَنَا وَأُمِّي إِلَى عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ، وَيُحَبِّبَهُمْ إِلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ حَبِّبْ عُبَيْدَكَ وَأُمِّهِ إِلَى عِبَادَكَ الْمُؤْمِنِينَ وَحَبِّبْهُمْ إِلَيْهِمَا" ، أَبُو كَثِيرٍ السُّحَيْمِيُّ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے جس بھی مومن کو پیدا کیا ہے، اگر وہ میرے بارے میں سن لے یا مجھے دیکھ لے، تو وہ مجھ سے محبت کرنے لگے گا۔ میں نے کہا: اے ابوہریرہ! آپ کو اس بات کا پتا کیسے چلا؟ انہوں نے فرمایا: میری والدہ ایک مشرک خاتون تھیں، میں انہیں اسلام کی طرف دعوت دیتا تھا، لیکن وہ میری بات نہیں مانتی تھیں، ایک مرتبہ میں نے انہیں دعوت دی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایسی باتیں کیں جو مجھے اچھی نہیں لگیں۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں اس وقت رو رہا تھا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اپنی والدہ کو اسلام کی طرف دعوت دیتا ہوں لیکن وہ میری بات قبول نہیں کرتی ہیں، میں انہیں دعوت دیتا رہتا ہوں، اب انہوں نے آپ کے بارے میں ایسی باتیں کہی ہیں جو مجھے اچھی نہیں لگی ہیں، تو آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کیجیے کہ وہ ابوہریرہ کی والدہ کو ہدایت نصیب فرمائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللَّهُمَّ اهْدِ أُمَّ أَبِي هُرَيْرَةَ» ”اے اللہ! تو اس عورت (ابوہریرہ کی والدہ) کو ہدایت نصیب فرما۔“”(سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) جب میں اپنے گھر کے دروازے پر آیا تو وہ بند تھا، مجھے پانی گرنے کی آواز سنائی دی اور چلنے کی آواز بھی سنائی دی، میری والدہ نے کہا: اے ابوہریرہ! تم جہاں ہو وہیں رہو، پھر میری والدہ نے جلدی سے لباس پہنا، چادر اوڑھی اور دروازہ کھول دیا۔ انہوں نے فرمایا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ”میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔“ تو جس طرح میں پہلے روتا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، اسی طرح خوشی کے عالم میں روتا ہوا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کے لیے خوشخبری ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا کو مستجاب کر لیا ہے، اللہ تعالیٰ نے ابوہریرہ کی والدہ کو ہدایت نصیب کر دی ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ وہ میری اور میری والدہ کی محبت اپنے مومن بندوں کے دلوں میں ڈال دے اور میرے دل میں ان کی محبت ڈال دے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ” «اللَّهُمَّ حَبِّبْ عُبَيْدَكَ هَذَا وَأُمَّهُ إِلَى عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِينَ، وَحَبِّبْ إِلَيْهِمُ الْمُؤْمِنِينَ» ”اے اللہ! اپنے اس بندے اور اس کی والدہ کو اپنے مومن بندوں کے نزدیک محبوب کر دے اور ان مومنین کو ان دونوں کے نزدیک محبوب کر دے۔“”
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوکثیر سحیمی کا نام یزید بن عبدالرحمن ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7154]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2491، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7154، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4263، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8375، والبزار فى (مسنده) برقم: 9387، والطبراني فى(الكبير) برقم: 76» «رقم طبعة با وزير 7110»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (7/ 165 - 166). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
294. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر شهادة أبي بن كعب لأبي هريرة بكثرة السماع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابی بن کعب کی ابو ہریرہ کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کثرت سماع کی گواہی کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7155
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ:" كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ جَرِيئًا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ عَنْ أَشْيَاءَ لا نَسْأَلَهُ عَنْهَا ".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں جرأت کا مظاہرہ کرتے تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی چیزوں کے بارے میں دریافت کرتے تھے جن کے بارے میں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت نہیں کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7155]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7155، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6221» «رقم طبعة با وزير 7111»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - انظر التعليق. * [التعليق] قال الشيخ: إسنادُه ضعيفٌ مجهول؛ معاذُ بنُ محمدٍ وأبوه وجده مجهولون، لم يُوثِّقهُم غير المؤلف، وقد تَكَلَّمْتُ عليه في «الصحيحة» (1545). والذي في جرأة أبي هُريرةَ - رضي الله عنه - إِنَّمَا هو جرأتُه في نشرِه العلمَ، وتَحديثِه عَنِ النبي صلى الله عليه وسلم: فروى الحاكم (3/ 510) بسندٍ صحيحٍ عن حُذيفة، قال: قال رجل لا بن عمر: إِنَّ أبا هُريرةَ يُكْثِرُ الحديث عن رسولِ الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال ابن عمر: أُعِيذُكَ بالله أَنْ تكون في شَكٍّ مِمَّا يَجِيءُ به! ولكنَّهُ اجْتَرَأَ وَجَبنَّا. ورواه ابنُ عساكر (19/ 234) مِنْ طُريقٍ كَثِيرةٍ عن ابن عُمرَ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
295. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن أبا هريرة لم يصحب النبي صلى الله عليه وسلم إلا سنة واحدة-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس خبر کا جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ ابو ہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صرف ایک سال صحبت کی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7156
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَيْبَرَ، وَرَجُلٌ مِنْ بَنِي غِفَارَ يَؤُمُّهُمْ فِي الصُّبْحِ، فَقَرَأَ فِي الأَوَّلى كهيعص، وَفِي الثَّانِيَةِ وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ، وَكَانَ عِنْدَنَا رَجُلٌ لَهُ مِكْيَالانِ: مِكْيَالٌ كَبِيرٌ، وَمِكْيَالٌ صَغِيرٌ، يُعْطِي بِهَذَا وَيَأْخُذُ بِهَذَا" ، فَقُلْتُ: وَيْلٌ لِفُلانٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں مدینہ منورہ آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خیبر میں موجود تھے، بنو غفار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص صبح کی نماز میں لوگوں کی امامت کر رہا تھا، اس نے پہلی رکعت میں سورہ مریم کی تلاوت کی اور دوسری رکعت میں سورہ مطففین کی تلاوت کی، ہمارے ہاں ایک شخص ہوتا تھا جس کے پاس دو قسم کے پیمانے تھے، ایک بڑا پیمانہ تھا اور ایک چھوٹا تھا، وہ ایک کے ذریعے ماپ کر دیتا تھا اور دوسرے کے ذریعے وصول کیا کرتا تھا (میرے ذہن میں اس کا خیال آیا) تو میں نے کہا: فلاں شخص تو برباد ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7156]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1039، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7156، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2254، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3993، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8671، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 2713» «رقم طبعة با وزير 7112»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2965). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
296. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر أبي الدحداح الأنصاري رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر ابو الدحداح انصاری رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7157
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةِ أَبِي الدَّحْدَاحِ، فَلَمَّا صَلَّى عَلَيْهَا أُتِيَ بِفَرَسٍ فَرَكِبَهُ وَنَحْنُ نَسْعَى خَلْفَهُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَمْ مِنْ عِذْقٍ مُدَلًّى لأَبِي الدَّحْدَاحِ فِي الْجَنَّةِ" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ابودحداح کے جنازے میں شریک ہوئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نمازِ جنازہ ادا کر لی، تو ایک گھوڑا لایا گیا، آپ اس پر سوار ہوئے اور ہم آپ کے پیچھے تیزی سے چلتے ہوئے آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «كَمْ مِنْ عِذْقٍ مُعَلَّقٍ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ فِي الْجَنَّةِ» ”ابودحداح کے لیے جنت میں کتنے ہی کھجوروں کے گچھے (لٹک رہے ہیں)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7157]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 965، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7157، 7158، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2025، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3178، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1013، 1014، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1224، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21187» «رقم طبعة با وزير 7113»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحكام الجنائز» (97 - 98): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
297. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن سماك بن حرب لم يسمع هذا الخبر من جابر بن سمرة-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس خبر کا جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ سماک بن حرب نے یہ خبر جابر بن سمرہ سے نہیں سنی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7158
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي الدَّحْدَاحِ وَنَحْنُ شُهُودٌ، فَأُتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفَرَسٍ فَرَكِبَهُ، فَجَعَلَ يَتَوَقَّصُ بِهِ وَنَحْنُ نَسْعَى حَوْلَهُ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَمْ مِنْ عِذْقٍ لأَبِي الدَّحْدَاحِ مُعَلَّقٍ فِي الْجَنَّةِ ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ ادا کی، ہم اس وقت وہاں موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے گھوڑا لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہوئے، آپ نے اسے تیز چلایا تو ہم آپ کے اردگرد دوڑنے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابودحداح کے لیے جنت میں کتنے ہی (پھلوں کے) خوشے لٹکائے گئے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7158]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 965، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7157، 7158، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2025، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3178، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1013، 1014، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1224، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21187» «رقم طبعة با وزير 7114»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م، وهو مكرر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
298. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر السبب الذي من أجله قال صلى الله عليه وسلم هذا القول-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس وجہ کا جس کی بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کہی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7159
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِفُلانٍ نَخْلَةً، وَأَنَا أُقِيمُ حَائِطِي بِهَا، فَمُرْهُ يُعْطِينِي أُقِيمُ بِهَا حَائِطِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْطِهِ إِيَّاهَا بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ"، فَأَبَى، فَأَتَاهُ أَبُو الدَّحْدَاحِ، فَقَالَ: بِعْنِي نَخْلَتَكَ بِحَائِطِي، فَفَعَلَ، فَأَتَى أَبُو الدَّحْدَاحِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُ النَّخْلَةَ بِحَائِطِي، وَقَدْ أَعْطَيْتُكُهَا، فَاجْعَلْهَا لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَمْ مِنْ عِذْقٍ دَوَّاحٍ لأَبِي الدَّحْدَاحِ فِي الْجَنَّةِ" ، مِرَارًا، فَأَتَى أَبُو الدَّحْدَاحِ امْرَأَتَهُ، فَقَالَ: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ اخْرُجِي مِنَ الْحَائِطِ، فَقَدْ بِعْتُهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَتْ: رَبِحَ السِّعْرُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں شخص کا کھجور کا درخت ہے، اس کے ذریعے میں اپنی دیوار کو کھڑا کرنا چاہتا ہوں، آپ اسے ہدایت کیجیے کہ وہ مجھے دے دے تاکہ میں اس کے ذریعے اپنی دیوار کو کھڑا کر لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں کھجور کے درخت کے عوض تم یہ اسے دے دو۔“ اس نے یہ بات تسلیم نہیں کی، تو ابودحداح رضی اللہ عنہ اس کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: تم اپنا کھجور کا درخت میرے باغ کے عوض میں مجھے فروخت کر دو، اس نے ایسا کر لیا۔ پھر سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے کھجور کا وہ درخت اپنے باغ کے عوض میں خرید لیا ہے، وہ میں آپ کی نذر کرتا ہوں، آپ وہ اسے دے دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابودحداح کے لیے جنت میں کتنے ہی کھجوروں کے خوشے موجود ہیں۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مرتبہ ارشاد فرمائی۔ پھر ابودحداح رضی اللہ عنہ اپنی اہلیہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اے ام دحداح! تم اپنے باغ سے نکل جاؤ کیونکہ میں نے اسے جنت میں ایک درخت کے عوض میں فروخت کر دیا ہے، تو اس خاتون نے کہا: یہ منافع کا سودا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7159]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7159، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1676، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2207، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12677، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1334» «رقم طبعة با وزير 7115»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2963). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
299. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر عبد الله بن أنيس رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر عبد اللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7160
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: دَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي أَنَّ ابْنَ سُفْيَانَ بْنَ نُبَيْحٍ الْهُذَلِيَّ جَمَعَ لِيَ النَّاسَ لِيَغزُوَنِي، وَهُوَ بِنَخْلَةَ أَوْ بِعُرَنَةَ، فَأْتِهِ"، فَاقْتَلَهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، انْعَتْهُ لِي حَتَّى أَعْرِفَهُ، قَالَ:" آيَةُ مَا بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ أَنَّكَ إِذَا رَأَيْتَهُ وَجَدْتَ لَهُ قُشَعْرِيَرَةً"، قَالَ: فَخَرَجْتُ مُتَوَشِّحًا بِسَيْفِي حَتَّى دُفِعْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ فِي ظُعُنٍ يَرْتَادُ لَهُنَّ مَنْزِلا حِينَ كَانَ وَقْتُ الْعَصْرِ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ وَجَدْتُ مَا وَصَفَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْقُشَعْرِيرَةِ، فَأَخَذْتُ نَحْوَهُ، وَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ مُجَاوَلَةٌ تَشْغَلُنِي عَنِ الصَّلاةِ، فَصَلَّيْتُ وَأَنَا أَمْشِي نَحْوَهُ، وَأُومِئُ بِرَأْسِي، فَلَمَّا انْتَهَيْتُ إِلَيْهِ، قَالَ: مِمَّنِ الرَّجُلُ؟ قُلْتُ: رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ سَمِعَ بِكَ وَبِجَمْعِكَ لِهَذَا الرَّجُلِ، فَجَاءَ لِذَلِكَ، قَالَ: فَقَالَ: أَنَا فِي ذَلِكَ، فَمَشَيْتُ مَعَهُ شَيْئًا حَتَّى إِذَا أَمْكَنَنِي، حَمَلْتُ عَلَيْهِ بِالسَّيْفِ حَتَّى قَتَلْتُهُ، ثُمَّ خَرَجْتُ، وَتَرَكْتُ ظَعَائِنَهُ مُنْكَبَّاتٍ عَلَيْهِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَآنِي، قَالَ:" قَدْ أَفْلَحَ الْوَجْهُ"، قُلْتُ: قَتَلْتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" صَدَقْتَ"، قَالَ: ثُمَّ قَامَ مَعِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَدْخَلَنِي بَيْتَهُ، وَأَعْطَانِي عَصًا، فَقَالَ:" أَمْسِكْ هَذِهِ الْعَصَا عِنْدَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُنَيْسٍ"، قَالَ: فَخَرَجْتُ بِهَا عَلَى النَّاسِ: فَقَالُوا: مَا هَذِهِ الْعَصَا؟ قُلْتُ: أَعْطَانِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمَرَنِي أَنْ أُمْسِكَهَا، قَالُوا: أَفَلا تَرْجِعُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَسْأَلَهُ لِمَ ذَلِكَ؟ قَالَ: فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمَ أَعْطَيْتَنِي هَذِهِ الْعَصَا؟ قَالَ:" آيَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِنَّ أَقَلَّ النَّاسِ الْمُتَخَصِّرُونَ يَوْمَئِذٍ" ، فَقَرَنَهَا عَبْدُ اللَّهِ بِسَيْفِهِ، فَلَمْ تَزَلْ مَعَهُ حَتَّى إِذَا مَاتَ أَمَرَ بِهَا، فَضُمَّتْ مَعَهُ فِي كَفَنِهِ، ثُمَّ دُفِنَا جَمِيعًا.
سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا اور ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ سفیان بن نبیح ہذلی کے بیٹے نے میرے لیے لوگوں کو اکٹھا کیا ہے تاکہ وہ میرے ساتھ لڑائی کریں، اس وقت وہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نخلہ (نامی جگہ) پر موجود ہے یا عرنہ میں موجود ہے، تم اس کے پاس جاؤ اور اسے قتل کر دو۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اس کا حلیہ میرے سامنے بیان کر دیں تاکہ میں اسے پہچان لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اور اس کے درمیان مخصوص نشانی یہ ہے کہ تم اسے دیکھو گے تو اسے دیکھ کر تم پر کپکپی طاری ہو جائے گی۔“ راوی کہتے ہیں: میں اپنی تلوار کھینچ کر روانہ ہو گیا، یہاں تک کہ جب میں اس کے پاس پہنچا تو وہ اس وقت پڑاؤ کی جگہ پر اپنی عورتوں کے ساتھ تھا، یہ عصر کے وقت کی بات ہے۔ جب میں نے اسے دیکھا تو مجھے وہی چیز محسوس ہوئی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سامنے بیان کی تھی اور مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی، میں اس کی طرف بڑھا لیکن پھر مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں میرے اور اس کے درمیان ہونے والی لڑائی مجھے نماز سے مشغول نہ کر دے، تو میں نے نماز ادا کر لی حالانکہ میں اس وقت اس کی طرف چل رہا تھا اور میں سر کے ذریعے اشارہ کرتا تھا۔ میں اس کے پاس پہنچا تو اس نے دریافت کیا: کون ہے؟ میں نے کہا: میں ایک عرب ہوں، میں نے تمہارے بارے میں سنا ہے کہ تم نے ان صاحب کے لیے لوگوں کو اکٹھا کیا ہے تو میں بھی اسی لیے یہاں آیا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: اس نے کہا: ”میرا تو یہی مقصد تھا۔“ پھر میں اس کے ساتھ کچھ دیر چلتا رہا یہاں تک کہ جب مجھے موقع ملا تو میں نے اس پر تلوار کا وار کر کے اسے قتل کر دیا، پھر میں وہاں سے نکلا تو اس کی عورتیں اس پر جھکی ہوئی تھیں۔ جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ کیا تو ارشاد فرمایا: ” «أَفْلَحَ الْوَجْهُ» ”یہ چہرہ کامیاب ہو گیا۔““ میں نے عرض کی: میں نے اسے قتل کر دیا ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنے ساتھ اپنے گھر میں لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک عصا عطا کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبداللہ بن انیس! اس عصا کو اپنے پاس رکھنا۔“ راوی کہتے ہیں: میں وہ لے کر لوگوں کے پاس آیا تو انہوں نے دریافت کیا: یہ عصا کیسا ہے؟ میں نے کہا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عطا کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں اسے سنبھال کے رکھوں۔ لوگوں نے کہا: کیا تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف واپس جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دریافت نہیں کرتے کہ ایسا کیوں ہے؟ راوی کہتے ہیں: میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عصا مجھے کیوں عطا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «آيَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ”یہ قیامت کے دن میرے اور تمہارے درمیان مخصوص نشانی ہوگی“، اس دن بہت کم لوگ (ایسے اعزاز کے ساتھ) ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے۔“ (راوی کہتے ہیں:) تو سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے اسے اپنی تلوار کے ساتھ ملا دیا اور وہ مسلسل ان کے پاس رہا، یہاں تک کہ جب ان کا انتقال ہوا تو ان کے حکم کے تحت وہ عصا ان کے ساتھ ان کے کفن میں رکھ دیا گیا اور ان دونوں کو دفن کیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7160]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 982، 983، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7160، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1249، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6105، 17957، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16293» «رقم طبعة با وزير 7116»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (2981). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
300. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر عبد الله بن سلام رضي الله عنه-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7161
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلامٍ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقْدَمَهُ الْمَدِينَةَ، فَقَالَ: إِنِّي سَائِلُكَ عَنْ ثَلاثِ خِصَالٍ لا يَعْلَمُهُنَّ إِلا نَبِيٌّ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَلْ"، قَالَ: مَا أَوَّلُ أَمْرِ السَّاعَةِ، أَوْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ؟ وَمَا أَوَّلُ مَا يَأْكُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ؟ وَمِمَّ يَنْزِعُ الْوَلَدُ إِلَى أَبِيهِ وَإِلَى أُمِّهِ؟ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَخْبَرَنِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ بِهِنَّ آنِفًا"، قَالَ: جِبْرِيلُ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: ذَاكَ عَدُوُّ الْيَهُودِ مِنَ الْمَلائِكَةِ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا أَوَّلُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ، أَوْ أَمْرِ السَّاعَةِ، نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْمَشْرِقِ تَحْشُرُ النَّاسَ إِلَى الْمَغْرِبِ، وَأَمَّا أَوَّلُ مَا يَأْكُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ فَزِيَادَةُ كَبِدِ حُوتٍ، وَأَمَّا مَا يَنْزِعُ الْوَلَدُ إِلَى أَبِيهِ وَإِلَى أُمِّهِ، فَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الرَّجُلِ مَاءَ الْمَرْأَةِ نَزَعَ الْوَلَدُ إِلَى أَبِيهِ، وَإِذَا سَبَقَ مَاءُ الْمَرْأَةِ مَاءَ الرَّجُلِ نَزَعَ الْوَلَدُ إِلَى أُمِّهِ"، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْيَهُودَ قَوْمٌ بُهْتَةٌ، اسْتَنْزِلْهُمْ، وَسَلْهُمْ أَيُّ رَجُلٍ أَنَا فِيهِمْ قَبْلَ أَنْ يَعْلَمُوا بِإِسْلامِي، فَجَاءَ مِنْهُمْ رَهْطٌ، فَسَأَلَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّ رَجُلٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلامٍ؟" قَالُوا: خَيْرُنَا، وَابْنُ خَيْرِنَا وَسَيِّدُنَا، وَابْنُ سَيِّدِنَا، وَأَعْلَمُنَا وَابْنُ أَعْلَمِنَا، فَقَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَسْلَمَ؟"، قَالُوا: أَعَاذَهُ اللَّهُ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ: فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلامٍ، وَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَقَالُوا: شَرُّنَا وَابْنُ شَرِّنَا ، قَالَ: يَقُولُ عَبْدُ اللَّهِ: هَذَا الَّذِي كُنْتُ أَتَخَوَّفُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے موقع پر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: میں آپ سے تین چیزوں کے بارے میں دریافت کروں گا، ان چیزوں کے بارے میں کسی نبی کو ہی علم ہو سکتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دریافت کرو۔“ انہوں نے عرض کی: قیامت کی پہلی نشانی کیا ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)؟ اہل جنت سب سے پہلے کیا چیز کھائیں گے؟ اور وہ کون سی چیز ہے جو بچے کو اس کے باپ یا اس کی ماں کی طرف کھینچ کر لے جاتی ہے (جس کی وجہ سے بچہ ماں یا باپ سے مشابہت رکھتا ہے)؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان چیزوں کے بارے میں ابھی جبرائیل نے مجھے بتایا ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: جبرائیل نے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے کہا: فرشتوں میں سے وہ تو یہودیوں کے نزدیک ناپسندیدہ شخصیت ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کی سب سے پہلی نشانی (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) وہ آگ ہو گی جو مشرق کی طرف سے نکلے گی اور لوگوں کو اکٹھا کر کے مغرب کی طرف لے جائے گی۔ اہل جنت سب سے پہلے جو چیز کھائیں گے وہ مچھلی کے جگر کا اضافی حصہ ہو گا، اور جو چیز بچے کو اس کے باپ یا ماں کی طرف کھینچ کر لے جاتی ہے، تو جب مرد کا مادہ عورت کے مادے پر سبقت لے جائے تو بچہ باپ کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے، اور جب عورت کا مادہ مرد کے مادے پر سبقت لے جائے تو بچہ ماں کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور آپ اللہ کے رسول ہیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہودی ایک ایسی قوم ہے جو بہتان تراشی کرتے ہیں، آپ انہیں بلوائیں اور ان سے دریافت کیجئے میں ان کے درمیان کیسا شخص ہوں، اس سے پہلے کہ انہیں میرے اسلام قبول کرنے کا علم ہو جائے؛ پھر یہودیوں سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”عبداللہ بن سلام کیسا شخص ہے؟“ انہوں نے کہا: وہ ہمارے سب سے بہتر شخص اور ہمارے سب سے بہتر شخص کے صاحب زادے ہیں اور وہ ہمارے سردار اور ہمارے سردار کے صاحب زادے ہیں، وہ ہمارے سب سے بڑے عالم اور سب سے بڑے عالم کے صاحب زادے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اگر وہ اسلام قبول کر لے تو پھر تمہاری کیا رائے ہو گی؟“ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ انہیں اس چیز سے بچائے۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نکل کر ان کے سامنے آئے اور بولے: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو ان یہودیوں نے کہا: آپ ہمارے سب سے برے شخص اور سب سے زیادہ برے شخص کے صاحب زادے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے اسی بات کا اندیشہ تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7161]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3329، 3911، 3938، 4480، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7161، 7423، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8197، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12239» «رقم طبعة با وزير 7117»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (3329 و 3938 و 4480)، وسيأتي (7380) أتم منه من طريق ثابت وحميد. تنبيه!! رقم (7380) = (7423) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7162
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نَشِيطٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ النَّخَعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ ، قَالَ: انْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَعَهُ حَتَّى دَخَلْنَا كَنِيسَةَ الْيَهُودِ بِالْمَدِينَةِ يَوْمَ عِيدِهِمْ، وَكَرِهُوا دُخُولَنَا عَلَيْهِمْ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ، أَرُونِي اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلا يَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ يُحْبِطُ اللَّهُ عَنْ كُلِّ يَهُودِيٍّ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ الْغَضَبَ الَّذِي غَضِبَ عَلَيْهِ"، قَالَ: فَأَمْسَكُوا وَمَا أَجَابَهُ مِنْهُمْ أَحَدٌ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِمْ، فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، ثُمَّ ثَلَّثَ فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَقَالَ:" أَبَيْتُمْ فَوَاللَّهِ إِنِّي لأَنَا الْحَاشِرُ، وَأَنَا الْعَاقِبُ، وَأَنَا الْمُقَفِّي، آمَنْتُمْ أَوْ كَذَّبْتُمْ"، ثُمَّ انْصَرَفَ، وَأَنَا مَعَهُ حَتَّى دَنَا أَنْ يَخْرُجَ، فَإِذَا رَجُلٌ مِنْ خَلْفِنَا يَقُولُ: كَمَا أَنْتَ يَا مُحَمَّدُ، قَالَ: فَقَالَ ذَلِكَ الرَّجُلُ: أَيُّ رَجُلٍ تَعْلَمُونِي فِيكُمْ يَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ؟ قَالُوا: مَا نَعْلَمُ أَنَّهُ كَانَ فِينَا رَجُلٌ أَعْلَمُ بِكِتَابِ اللَّهِ، وَلا أَفْقَهُ مِنْكَ، وَلا مِنْ أَبِيكَ مِنْ قَبْلِكَ، وَلا مِنْ جَدِّكَ قَبْلَ أَبِيكَ، قَالَ: فَإِنِّي أَشْهَدُ لَهُ بِاللَّهِ أَنَّهُ نَبِيُّ اللَّهِ الَّذِي تَجِدُونَهُ فِي التَّوْرَاةِ، قَالُوا: كَذَبْتَ، ثُمَّ رُدُّوا عَلَيْهِ، وَقَالُوا لَهُ شَرًّا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَذَبْتُمْ، لَنْ يُقْبَلَ قَوْلُكُمْ، أَمَّا آنِفًا، فَتُثْنُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا أَثْنَيْتُمْ، وَأَمَّا إِذَا آمَنَ كَذَّبْتُمُوهُ، وَقُلْتُمْ مَا قُلْتُمْ، فَلَنْ يُقْبَلَ قَوْلُكُمْ"، قَالَ: فَخَرَجْنَا، وَنَحْنُ ثَلاثَةٌ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلامٍ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِ: قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَكَفَرْتُمْ بِهِ .
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے اور میں آپ کے ساتھ تھا، یہاں تک کہ آپ مدینہ منورہ میں موجود یہودیوں کی عبادت گاہ میں داخل ہوئے، یہ ان کے عید کے دن کی بات ہے، انہیں ہمارا ان کے ہاں جانا اچھا نہیں لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے یہودیوں کے گروہ! مجھے ایسے بارہ آدمی دکھاؤ جو اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبودِ برحق نہیں اور بے شک میں اللہ کا رسول ہوں، تو اللہ تعالیٰ آسمان کے نیچے موجود ہر یہودی پر کیے گئے غضب کو اٹھا لے گا جو غضب اس نے ان پر کیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: وہ لوگ خاموش رہے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی جواب نہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ ان کے سامنے یہ بات دہرائی تو پھر کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ یہ بات دہرائی تو پھر بھی کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ یہ بات نہیں مانتے! اللہ کی قسم! میں «الْحَاشِرُ» ”حاشر“ ہوں، میں «الْعَاقِبُ» ”عاقب“ ہوں اور میں «الْمُقَفِّي» ”مقفی“ ہوں، خواہ تم لوگ ایمان لاؤ یا جھٹلاؤ۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے اور میں آپ کے ساتھ تھا، یہاں تک کہ ابھی آپ ان کی عبادت گاہ سے باہر نکلنے لگے تھے کہ اسی دوران ہمارے پیچھے سے ایک شخص نے آواز دی: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! رک جائیں، راوی کہتے ہیں: پھر اس شخص نے کہا: ”اے یہودیوں کے گروہ! تم لوگ اپنے درمیان مجھے کیسا جانتے ہو؟“ ان لوگوں نے کہا: ہمیں ایسے کسی شخص کا علم نہیں ہے جو ہمارے درمیان موجود ہو اور وہ اللہ کی کتاب کا آپ سے بڑا عالم ہو یا اس کے بارے میں آپ سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھتا ہو، اور نہ ہی ہمیں کسی ایسے شخص کے بارے میں علم ہے جو اس سے پہلے آپ کے والد سے زیادہ بڑا عالم ہو اور نہ آپ کے والد سے پہلے آپ کے دادا سے زیادہ بڑا عالم ہو، تو اس شخص نے کہا: ”میں ان صاحب کے بارے میں اللہ کے نام کی قسم اٹھا کر یہ گواہی دیتا ہوں کہ یہ اللہ کے وہی نبی ہیں جن کا ذکر تم تورات میں پاتے ہو۔“ تو ان لوگوں نے کہا: ”تم جھوٹ کہہ رہے ہو۔“ پھر ان لوگوں نے ان صاحب کی بات کو مسترد کر دیا اور ان کے بارے میں بری باتیں کہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ جھوٹ کہہ رہے ہو، تمہاری بات کو قبول نہیں کیا جائے گا؛ ابھی تھوڑی دیر پہلے تم نے بھلائی کے حوالے سے اس شخص کی تعریفیں بیان کی ہیں اور اب جب یہ ایمان لے آیا ہے تو تم نے اسے جھوٹا قرار دیا ہے اور اس طرح کی باتیں کی ہیں، تو تمہارے قول کو قبول نہیں کیا جائے گا۔“ راوی کہتے ہیں: جب ہم وہاں سے باہر نکلے تو ہم تین افراد تھے؛ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، میں اور سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ، تو اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَكَفَرْتُمْ بِهِ﴾ [سورة الأحقاف: 10] ”تم یہ فرما دو: تمہارا کیا خیال ہے اگر یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو اور تم نے اس کا انکار کیا ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7162]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7162، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5806، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24617، والطبراني فى(الكبير) برقم: 83» «رقم طبعة با وزير 7118»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر التعليق. * [التعليق] قال الشيخ: إسناده صحيح، وصححه الحاكم، والذهبي، والسيوطي في «الدر المنثور» (6/ 39). ولنزول الآية في عبد الله بن سلام شاهد من حديث سعد الآتي بعد هذا في رواية البخاري وغيره. وقد استشكل ذلك؛ لأن ابن سلام أسلم في المدينة، والآية مكية فيما قيل، وأجاب عنه الحافظ في «الفتح» (7/ 130)، والآلوسي في «تفسيره» (26/ 12 - 13)؛ فليراجعهما من شاء، ولا ينبغي رد ما صح بالإشكال. وله شاهدان آخران عند ابن جرير. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
301. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر إثبات الجنة لعبد الله بن سلام-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر عبد اللہ بن سلام کے لیے جنت کی تصدیق کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7163
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ذَكْوَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالا: حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لأَحَدٍ يَمْشِي عَلَى الأَرْضِ:" إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، إِلا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلامٍ .
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو روئے زمین پر چلنے والے کسی بھی شخص کے بارے میں یہ کہتے ہوئے نہیں سنا: ”یہ جنتی ہے“ صرف عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بارے میں (میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7163]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3812، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2483، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7163، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8195، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1470» «رقم طبعة با وزير 7119»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر التعليق. * [التعليق] قال الشيخ: أخرجه البخاري (3812)، ومسلم (7/ 160)، والنسائي في «الكبرى» (5/ 70 / 8252)، وابن جرير في «التفسير» (26/ 7)؛ وزاد هو والبخاري، قال: وفيه نَزَلَتْ هذه الآية: وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى مِثْلِهِ [46/ 10]. وعزاهُ - بهذه الزيادة - ابنُ كثيرٍ (4/ 156) لمسلمٍ والنسائي، وتَبِعَهُ على ذلك السيوطي في «الدُّرِّ»، والآلوسي في «تفسيره»، والمعلِّقُ على «إحسان المؤسسة» (16/ 121)! وكلُّ ذلك وَهَمٌ، أو تساهل. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں