🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2529. -- باب: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يأخذ صدقة التطوع ويأخذ الهبة
-- باب: رسول اللہ ﷺ نفلی صدقہ قبول نہیں فرماتے تھے اور ہدیہ قبول فرما لیتے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12049
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ حَمْزَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ سَلَامَةَ الْعِجْلِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَقَالَ:" مَا هَذِهِ يَا سَلْمَانُ؟" قُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَلَمْ يَأَكُلْ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" كُلُوا"، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَقَالَ:" مَا هَذِهِ يَا سَلْمَانُ؟" قُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَأَكَلَ، قَالَ:" إِنَّا نَأَكُلُ الْهَدِيَّةَ، وَلَا نَأَكُلُ الصَّدَقَةَ".
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک برتن لے کر آیا، جس میں روٹی اور سالن تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ کھایا اور صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”اسے کھا لو۔“ پھر میں ایک روٹی اور سالن والا برتن لے کر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ میں نے کہا: ہدیہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کھایا اور فرمایا: ”ہم ہدیہ کھا لیتے ہیں اور صدقہ نہیں کھاتے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 12049]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں