الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ: أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ، وَأَيُّ الدِّينِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ .
کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ اور کون سا دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟
حدیث نمبر: 211
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَفْضَلِ الْإِيمَانِ. قَالَ:" أَنْ تُحِبَّ لِلَّهِ، وَتُبْغِضَ لَهُ، وَتُعْمِلَ لِسَانَكَ فِي ذِكْرِ اللَّهِ". قَالَ: وَمَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَأَنْ تُحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ، وَتَكْرَهُ لَهُمْ مَا تَكْرَهُ لِنَفْسِكَ، وَأَنْ تَقُولَ خَيْرًا أَوْ تَصْمُتَ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ایمان کے بارے میں سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اس سے مراد ہے) کہ تم (کسی کے ساتھ) اللہ تعالیٰ کے لئے محبت رکھو اور اُس کے لیے بغض رکھو! اور اپنی زبان کو اللہ تعالیٰ کی یاد والا عمل کرواؤ! اُنہوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! اور کیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس سے مراد یہ ہے:) کہ تم لوگوں کے لیے اس چیز کو پسند کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو اور ان کے لیے وہی چیز ناپسند کرو جو تم اپنے لیے ناپسند کرتے ہو، اور تم بھلائی کی بات کہو! ورنہ خاموش رہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ اس سیاق کے بغیر نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 211]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 211]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 247/5 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 191/20، أخرجه مسند أحمد برقم: 21625، 21627»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
32. بَابٌ فِي نِيَّةِ الْمُؤْمِنِ وَعَمَلِ الْمُنَافِقِ .
مؤمن کی نیت اور منافق کے عمل کا بیان
حدیث نمبر: 212
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِنْ عَمَلِهِ، وَعَمَلُ الْمُنَافِقِ خَيْرٌ مِنْ نِيَّتِهِ، وَكُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى نِيَّتِهِ، فَإِذَا عَمِلَ الْمُؤْمِنُ عَمَلًا ثَارَ فِي قَلْبِهِ نُورٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا حَاتِمَ بْنَ عِبَّادِ بْنِ دِينَارٍ الْجُرَشِيُّ، لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ لَهُ تَرْجَمَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا حَاتِمَ بْنَ عِبَّادِ بْنِ دِينَارٍ الْجُرَشِيُّ، لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ لَهُ تَرْجَمَةً.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مؤمن کی نیت، اُس کے عمل سے بہتر ہوتی ہے اور منافق کا عمل اس کی نیت سے بہتر ہوتا ہے، ہر شخص اپنی نیت کے مطابق عمل کرتا ہے، لیکن جب مؤمن کوئی عمل کرتا ہے، تو اس کے دل میں نور پھیل جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے صرف حاتم بن عماد بن دینار جرشی کا معاملہ مختلف ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 212]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5942»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
33. بَابٌ فِي قَوْلِهِ: " خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ " وَنَحْوِ ذَلِكَ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان ”تمہارے دین میں سب سے بہتر وہ ہے جو سب سے زیادہ آسان ہو اور اس کی مانند (دیگر فرامین کا تذکرہ)
حدیث نمبر: 213
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَسِّرُّوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَسَكِّنُوا وَلَا تُنَفِّرُوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آسانی فراہم کرو! تنگی میں مبتلا نہ کرو، تسکین فراہم کرو، متنفر نہ کرو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 213]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 213]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 75»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 214
وَعَنِ الْأَعْرَابِيِّ الَّذِي سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک دیہاتی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تمہارے دین میں سب سے بہتر وہ ہے، جو سب سے زیادہ آسان ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 214]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 214]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 87، أخرجه مسند أحمد برقم: 18497، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2565»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 215
وَعَنْ عُرْوَةَ الْفُقَيْمِيِّ قَالَ: كُنَّا نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ رَجُلٌ يَقْطُرُ رَأْسُهُ مِنْ وُضُوءٍ أَوْ غُسْلٍ، فَصَلَّى، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ جَعَلَ النَّاسُ يَسْأَلُونَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ دِينَ اللَّهِ فِي يُسْرٍ" - ثَلَاثًا يَقُولُهَا - وَقَالَ يَزِيدُ مَرَّةً: جَعَلَ النَّاسُ يَقُولُونَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي كَذَا؟ مَا تَقُولُ فِي كَذَا؟ مَا تَقُولُ فِي كَذَا؟ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو دَاوُدَ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَغَاضِرَةُ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ عَاصِمٍ هَذَا - هَكَذَا ذَكَرَهُ الْمِزِّيُّ.
سیدنا عروہ فقیمی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ اللہ کے رسول کا انتظار کر رہے تھے (یعنی ہم نے انہیں پہلے نہیں دیکھا تھا) ایک صاحب تشریف لائے، جن کے سر سے وضو، یا شاید غسل کی وجہ سے، پانی کے قطرے چمک رہے تھے، انہوں نے نماز پڑھانی شروع کی، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے، تو لوگوں نے اُن سے سوال کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا اس صورت میں ہم پر کوئی گناہ ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! اللہ کا دین آسانی میں ہے، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، (یہاں یزید نامی راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں:) لوگوں نے یہ کہنا شروع کیا: اے اللہ کے رسول! افلاں صورت کے بارے میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کہتے ہیں؟ فلاں صورت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کہتے ہیں؟ فلاں صورت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کہتے ہیں؟
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ہلال ہے، جسے ابوحاتم اور امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، غاضرہ نامی راوی سے عاصم نامی اس راوی کے علاوہ، اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، امام مزی نے اسی طرح اُس کا ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 215]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 69/5 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 6828 أورده المؤلف فى زوائد المسند 88 أورده المؤلف فى المقصد العلى 53، أخرجه مسند أحمد برقم: 20146»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 216
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا الدِّينَ مَتِينٌ، فَأَوْغِلُوا فِيهِ بِرِفْقٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ خَلَفَ بْنَ مِهْرَانَ لَمْ يُدْرِكْ أَنَسًا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ خَلَفَ بْنَ مِهْرَانَ لَمْ يُدْرِكْ أَنَسًا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”یہ دین مضبوط ہے، تو تم لوگ اس میں نرمی کے ساتھ رہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ یہ ہے کہ خلف بن مہران نامی راوی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 216]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 90، أخرجه مسند أحمد برقم: 27318، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2115»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 217
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا الدِّينَ مَتِينٌ، فَأَوْغِلْ فِيهِ بِرِفْقٍ، فَإِنَّ الْمُنْبَتَّ لَا أَرْضًا قَطَعَ، وَلَا ظَهْرًا أَبْقَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ أَبُو عَقِيلٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ أَبُو عَقِيلٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”یہ دین مضبوط ہے، تو تم لوگ اس میں نرمی کے ساتھ رہو! کیونکہ جو شخص تیزی سے سفر کرتا ہے نہ تو زمین پار کرتا ہے، اور نہ ہی (جانور پر) گوشت کو باقی رہنے دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن متوکل ابوعقیل ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 217]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن متوکل ابوعقیل ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 217]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 74»
الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
حدیث نمبر: 218
وَعَنْ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: خَرَجْتُ ذَاتَ يَوْمٍ لِحَاجَةٍ، وَإِذَا أَنَا بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي بَيْنَ يَدَيَّ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَانْطَلَقْنَا نَمْشِي جَمِيعًا، فَإِذَا نَحْنُ بَيْنَ أَيْدِينَا بِرَجُلٍ يُصَلِّي يُكْثِرُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَرَاهُ يُرَائِي؟" فَقُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، فَتَرَكَ يَدَهُ مِنْ يَدِي، ثُمَّ جَمَعَ يَدَيْهِ فَجَعَلَ يُصَوِّبُهُمَا وَيَرْفَعُهُمَا، وَيَقُولُ:" عَلَيْكُمْ هَدْيًا قَاصِدًا، عَلَيْكُمْ هَدْيًا قَاصِدًا، عَلَيْكُمْ هَدْيًا قَاصِدًا، فَإِنَّهُ مَنْ يُشَادَّ هَذَا الدِّينَ يَغْلِبْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں کسی کام کے سلسلے میں باہر نکلا، تو میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے آگے جا رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور ہم ایک ساتھ چلنے لگے، ہمیں اپنے سامنے ایک شخص نظر آیا، جو نماز ادا کر رہا تھا اور بکثرت رکوع و سجود کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا اس شخص کے بارے میں، تم یہ سمجھتے ہو؟ کہ یہ دکھاوا کر رہا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑا کر اپنے دونوں ہاتھ ملا لئے، انہیں نیچے کیا، پھر انہیں بلند کیا اور پھر ارشاد فرمایا: ”تم پر میانہ روی کا طریقہ اختیار کرنا لازم ہے، تم پر میانہ روی کا طریقہ اختیار کرنا لازم ہے، تم پر میانہ روی کا طریقہ اختیار کرنا لازم ہے، کیونکہ جو شخص اس دین کے بارے میں سختی سے کام لے گا، یہ دین اس پر غالب آ جائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 218]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 218]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 350/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 91، أخرجه مسند أحمد برقم: 22454»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 219
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِسْلَامُ ذَلُولٌ، لَا يَرْكَبُ إِلَّا ذَلُولًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو خَلَفٍ الْأَعْمَى، مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو خَلَفٍ الْأَعْمَى، مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام آسان ہے اور اس پر صرف آسان شخص ہی سوار ہو سکتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوخلف نابینا ہے اور وہ منکرالحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 219]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوخلف نابینا ہے اور وہ منکرالحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 219]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 145/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 89»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 220
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُشَدِّدُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِتَشْدِيدِهِمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ، وَسَتَجِدُونَ بَقَايَاهُمْ فِي الصَّوَامِعِ وَالدِّيَارَاتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اپنی ذات کے حوالے سے شدت اختیار نہ کرو! کیونکہ تم سے پہلے کے لوگ، اپنی ذات کے حوالے سے شدت اختیار کرنے کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہو گئے اور اُن لوگوں کے بقایا جات کو تم گرجا گھروں اور مندروں میں پاؤ گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث بن سعد کا کاتب ہے، ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 220]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3078، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3102»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن