🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابٌ فِي إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ .
اچھی طرح وضو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1213
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ، أَسْبِغِ الْوُضُوءَ وَإِنْ شَقَّ عَلَيْكَ، وَلَا تَأْكُلِ الصَّدَقَةَ، وَلَا تُنْزِي الْحُمُرَ عَلَى الْخَيْلِ، وَلَا تُجَالِسْ أَصْحَابَ النُّجُومِ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ فِي زِيَادَاتِهِ فِي الْمُسْنَدِ عَلَى أَبِيهِ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ إِنْزَاءَ الْحُمُرِ عَلَى الْخَيْلِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے علی! اچھی طرح وضو کرنا، خواہ یہ تم پر گراں گزرے اور صدقہ نہ کھانا اور گدھے کے ذریعے گھوڑی کی جفتی نہ کرنا، اور نجومیوں کے ساتھ نہ بیٹھنا“۔
یہ روایت عبداللہ نے اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے، جو انہوں نے اپنے والد کی ”مسند“ میں اضافے کیے ہیں، امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے گدھے کے ذریعے گھوڑی کی جفتی کرنے والا حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عبدالرحمان ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1213]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 583، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 536/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1214
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنَ الْمُبَايِعَاتِ أَنَّهَا قَالَتْ: جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ، فَقَرَّبْنَا لَهُ طَعَامًا فَأَكَلَ وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ، ثُمَّ قَرَّبْنَا إِلَيْهِ وَضُوءًا فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمُكَفِّرَاتِ الْخَطَايَا؟" قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مُحْتَمَلٌ.
عمرو بن عبداللہ بن کعب، (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر) بیعت کرنے والی ایک خاتون کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ، بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب بھی تھے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھانا پیش کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے کھانا کھایا، پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی پیش کیا، تو آپ نے وضو کیا، پھر آپ اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں گناہوں کو ختم کرنے والی چیزوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ اُن لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! (یعنی آپ بتائیے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (طبیعت پر) ناگوار گزرنے کے وقت اچھی طرح وضو کرنا، زیادہ قدموں کے ساتھ مساجد کی طرف جانا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند قابلِ برداشت (محتمل) ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1214]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21821»

الحكم على الحديث:
إسنادہ محتمل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1215
وَعَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ عَمْرٍو الْكِلَابِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ. قَالَ: وَكَانَتْ رِبْعِيَّةُ إِذَا تَوَضَّأَتْ أَسْبَغَتِ الْوُضُوءَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبیدہ بن عمرو کلابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اچھی طرح وضو کیا۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) ربعیہ (نامی خاتون) جب وضو کرتی تھی، تو اچھی طرح وضو کرتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1215]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15520»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1216
وَعَنْ حُمْرَانَ قَالَ: دَعَا عُثْمَانُ بِوُضُوءٍ وَهُوَ يُرِيدُ الْخُرُوجَ إِلَى الصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ، فَجِئْتُهُ بِمَاءٍ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ فَقُلْتُ: حَسْبُكَ، وَاللَّيْلَةُ شَدِيدَةُ الْبَرْدِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يُسْبِغُ عَبْدٌ الْوُضُوءَ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَالْحَدِيثُ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
حمران بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے وضو کا پانی منگوایا، وہ نماز کے لیے جانے لگے تھے، یہ ایک سرد رات کی بات ہے، میں ان کے پاس پانی لے کر آیا، تو انہوں نے اپنا چہرہ اور دونوں بازو دھوئے، میں نے کہا: آپ کے لیے اتنا ہی کافی ہے آج رات بہت سردی ہے، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بندہ اچھی طرح وضو کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، یہ حدیث حسن ہو گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1216]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 461، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 693، وأخرجه مسند البزار برقم: 422، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 10»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1217
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَسْبَغَ الْوُضُوءَ فِي الْبَرْدِ الشَّدِيدِ كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ كِفْلَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْعَبْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شدید سردی میں اچھی طرح وضو کرتا ہے، اُسے اجر کے دو کفل ملتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمر بن حفص عبدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1217]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 583، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5362»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1218
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَتَفْرَحُ بِذَهَابِ الشِّتَاءِ رَحْمَةً لِمَا يَدْخُلُ عَلَى فُقَرَاءِ الْمُؤْمِنِينَ مِنَ الشِّدَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”فرشتے سردی رخصت ہونے پر خوش ہوتے ہیں، اس کی وجہ سے غریب مسلمانوں کو جس مشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے حوالے سے رحمت (کی وجہ سے وہ ایسا محسوس کرتے ہیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی معلی بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1218]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11171»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1219
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِسْبَاغِ الْوُضُوءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ صَفْوَانَ، رَوَى عَنِ الثَّوْرِيِّ، وَرَوَى عَنْهُ ابْنُهُ مُحَمَّدٌ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اچھی طرح وضو کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن صفوان ہے، جس نے (سفیان) ثوری سے روایت نقل کی ہے اور اس سے اس کے بیٹے محمد نے روایت نقل کی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1484»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1220
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا: إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ. وَعَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کی رہنمائی اُس چیز کی طرف نہ کروں؟ جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کر دیتا ہے، اچھی طرح وضو کرنا اور مسجد کی طرف جانے والے زیادہ قدم“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، عاصم بن بہدلہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1220]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1221
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَا إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى حَضَرَتِ الصَّلَاةُ. قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَاءٍ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ، ثُمَّ اسْتَنْثَرَ وَمَضْمَضَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ نَضَحَ تَحْتَ ثَوْبِهِ فَقَالَ:" هَذَا إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ. وَأَبُو مَعْشَرٍ يُكْتَبُ مِنْ حَدِيثِهِ الرِّقَاقُ وَالْمَغَازِي وَفَضَائِلُ الْأَعْمَالِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور اس نے دریافت کیا: اچھی طرح وضو کرنے سے مراد کیا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کوئی جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ نماز کا وقت ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ دھوئے، ناک میں پانی ڈالا، کلی کی، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازوؤں کو تین، تین مرتبہ دھویا، اپنے سر کا مسح کیا دونوں پاؤں کو تین، تین مرتبہ دھویا، اور پھر کپڑے کے نیچے پانی چھڑکا اور ارشاد فرمایا: یہ اچھی طرح وضو ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، دل کو نرم کرنے والے موضوعات، غزوات اور فضائل اعمال کے بارے میں ابومعشر نامی راوی سے منقول روایات نوٹ کر لی جائیں گی، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1221]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 113، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 538»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1222
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُشْرِقَ اللَّوْنِ يُعْرَفُ السُّرُورُ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ:" رَأَيْتُ رَبِّي فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ، فَقَالَ لِي: يَا مُحَمَّدُ، أَتَدْرِي فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ فَقُلْتُ: يَا رَبِّي، فِي الْكَفَّارَاتِ. قَالَ: وَمَا الْكَفَّارَاتُ؟ قُلْتُ: إِبْلَاغُ الْوُضُوءِ أَمَاكِنَهُ عَلَى الْكَرِيهَاتِ، وَالْمَشْيُ عَلَى الْأَقْدَامِ إِلَى الصَّلَوَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
قُلْتُ: وَيَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّوْعِ فِي انْتِظَارِ الصَّلَاةِ وَفِي التَّعْبِيرِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو آپ کا رنگ چمک رہا تھا اور آپ کے چہرے سے خوشی کے آثار نمایاں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے پروردگار کو بہترین صورت میں دیکھا، اُس نے مجھ سے فرمایا: اے محمد! کیا تم جانتے ہو؟ ملاء اعلیٰ کس بارے میں بحث کر رہے ہیں؟ میں نے جواب دیا: اے میرے پروردگار! کفارات کے بارے میں، اُس نے فرمایا: کفارات کیا ہیں؟ میں نے جواب دیا: طبیعت کو ناگوار گزرنے کے وقت اچھی طرح وضو کرنا، پیدل چل کر نماز کے لیے جانا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے عبداللہ بن ابراہیم بن حسین نے اپنے والد سے نقل کیا ہے، اور میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت سے متعلق دیگر احادیث ”نماز کا انتظار کرنے“ سے متعلق باب میں اور ”تعبیر“ سے متعلق باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1222]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 938»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں