🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز (کھا لینے) کے بعد وضو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1303
وَلَهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ".
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ الْقَارِئِ، وَسَمَّاهُ فِي الْحَدِيثِ قَبْلَهُ، وَهُوَ يَحْيَى بْنُ جَعْدَةَ، وَابْنُ عَبْدِ الْقَارِئِ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْقَارِئِ نِسْبَةً إِلَى جَدِّهِ.
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرَةَ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ جُبَيْرَةَ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، عَنْ أَبِيهِ جُبَيْرَةَ بْنِ مَحْمُودٍ.
اُن کے حوالے سے امام طبرانی نے یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آگ پر پکی ہوئی چیز کھا لینے کے بعد وضو کر لو!“۔
اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ عمرو بن دینار نے یہ بات بیان کی ہے: مجھے اُس شخص نے یہ روایت بیان کی ہے، جس نے عبداللہ بن عبدقاری کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، اس سے پہلے والی حدیث میں اُنہوں نے اس طرح نام بیان کیا تھا، اور وہ یحیی بن جعدہ ہے، جبکہ ابن عبدقاری سے مراد، عبداللہ بن عمرو بن عبدقاری ہے، جس کی نسبت اس کے دادا کی طرف کی گئی ہے،
یہ روایت زید بن جبیرہ بن محمود بن جبیرہ، جن کا تعلق بنو عبدالاشہل سے ہے، یہ ان کے حوالے سے، اُن کے والد جبیرہ بن محمود سے منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1303]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1304
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ سَلَامَةَ بْنِ وَقَشٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُمَا دَخَلَا وَلِيمَةً وَسَلَمَةُ عَلَى وُضُوءٍ، فَأَكَلُوا ثُمَّ خَرَجُوا، فَتَوَضَّأَ سَلَمَةُ، فَقَالَ لَهُ جُبَيْرَةُ: أَلَمْ تَكُنْ عَلَى وُضُوءٍ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَرَجْنَا مِنْ دَعْوَةٍ دَعَوْنَا لَهَا وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى وُضُوءٍ، فَأَكَلَ ثُمَّ تَوَضَّأَ، فَقُلْتُ لَهُ: أَلَمْ تَكُنْ عَلَى وُضُوءٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بَلَى، وَلَكِنَّ الْأَمْرَ يَحْدُثُ، وَهَذَا مِمَّا (قَدْ) حَدَثَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَثَّقَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَاتُّهِمَ بِالْكَذِبِ.
سیدنا سلمہ بن سلامہ بن وقش رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، اُن کے بارے میں یہ بات منقول ہے: دونوں راوی بیان کرتے ہیں: وہ دونوں ولیمہ کی محفل میں داخل ہوئے، تو سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ باوضو تھے، لوگوں نے کھانا کھایا اور پھر چلے گئے، سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ دوبارہ وضو کرنے لگے، تو جبیرہ نے اُن سے کہا: کیا آپ باوضو نہیں تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی میں باوضو تھا) لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ ہم ایک دعوت سے نکلے، جس میں ہمیں بلایا گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باوضو تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا کھانے کے بعد دوبارہ وضو کیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ باوضو نہیں تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! (یعنی میں باوضو تھا) لیکن بعد میں نیا حکم آ جاتا ہے، اور یہ نئے حکم میں سے ہے (یعنی یہ کہ پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد دوبارہ وضو کیا جائے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، اسے عبدالملک بن شعیب بن لیث نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور ایک جماعت نے اُسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اس پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1304]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1305
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ الْبَلَوِيِّ - وَكَانَ اسْمَهُ إِيَاسُ بْنُ ثَعْلَبَةَ، قَدْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَتَوَضَّأَ مِنَ الْغَمْرِ، وَلَا يُؤْذِيَ بَعْضُنَا بَعْضًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابوامامہ بلوی، جن (یعنی ابوامامہ) کا نام ایاس بن ثعلبہ ہے، اور انہیں نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ (یعنی عبداللہ) اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: اللہ کے رسول نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم ”غمر“ (یعنی کوئی پکی ہوئی چیز کھا لینے) کے بعد وضو کر لیں، اور ہم میں سے کوئی ایک دوسرے کو اذیت نہ پہنچائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1305]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 793»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابُ الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ وَأَلْبَانِهَا .
اونٹ کا گوشت کھانے یا اُس کا دودھ پینے کے بعد وضو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1306
عَنْ ذِي الْغُرَّةِ قَالَ: عَرَضَ أَعْرَابِيٌّ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسِيرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُدْرِكُنَا الصَّلَاةُ وَنَحْنُ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، فَنُصَلِّي فِيهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا". قَالَ: فَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَنُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ". قَالَ: أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟ قَالَ:" لَا".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَسَمَّاهُ يَعِيشَ الْجُهَنِيَّ، وَيُعْرَفُ بِذِي الْغُرَّةِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ذی غرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت چل رہے تھے، اس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ہمیں نماز کا وقت ہو جاتا ہے، ہم اس وقت اونٹوں کے باڑے میں ہوتے ہیں، کیا ہم وہاں نماز ادا کر لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی نہیں! اُس نے دریافت کیا: کیا ہم ان کا گوشت کھانے کے بعد دوبارہ وضو کریں، آپ نے جواب دیا: جی ہاں! اُس نے دریافت کیا: کیا ہم بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُس نے دریافت کیا: کیا ہم ان کا گوشت کھانے کے بعد دوبارہ وضو کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی نہیں!
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے ان صحابی کا نام ”یعیش جہنی“ بیان کیا ہے جو ”ذی غرہ“ کے نام سے معروف ہیں، امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1306]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20575، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1863»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1307
وَعَنْ مَوْلًى لِمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ أَوْ عَنِ ابْنٍ لِمُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ مِنْ أَلْبَانِ الْإِبِلِ وَلُحُومِهَا، وَلَا يَتَوَضَّأُ مِنْ أَلْبَانِ الْغَنَمِ وَلُحُومِهَا، وَيُصَلِّي فِي مَرَابِضِهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
موسیٰ بن طلحہ کے غلام، یا شاید موسیٰ بن طلحہ کے صاحبزادے کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، اُن کے دادا سے یہ روایت منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ کا دودھ، یا گوشت (کھا کر یا پی کر) وضو کر لیتے تھے، البتہ آپ بکری کا دودھ یا گوشت (کھانے کے) بعد وضو نہیں کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے باڑے میں نماز ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1307]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 643/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1308
وَعَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ، وَلَا تُصَلُّوا فِي مَنَاخِهَا، وَلَا تَتَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ، وَصَلُّوا فِي مَرَابِضِهَا".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ فِي الْوُضُوءِ مِنْ أَلْبَانِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ اخْتِلَافٌ.
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کر لو اور اُن کے باندھنے کی جگہ میں نماز ادا نہ کرو، بکریوں کا گوشت کھانے کے بعد ازسر نو وضو نہ کرو، اور ان کے باڑے میں نماز ادا کر لو“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): ان صحابی کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے ایک حدیث نقل کی ہے، جو ان کا دودھ پینے کے بعد وضو کرنے کے بارے میں ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1308]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18617، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7403»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1309
وَعَنْ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: إِنَّا أَهْلُ بَادِيَةٍ وَمَاشِيَةٍ، فَهَلْ نَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ وَأَلْبَانِهَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: فَهَلْ نَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ وَأَلْبَانِهَا؟ قَالَ:" لَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا سمرہ سوائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول سے سوال کیا: میں نے کہا: ہم ویرانوں میں اور جانوروں میں رہنے والے لوگ ہیں، تو کیا ہم اونٹوں کا گوشت کھا کر، یا ان کا دودھ پی کر وضو کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا: کیا ہم بکریوں کا گوشت کھا کر یا اُن کا دودھ پی کر وضو کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی نہیں!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہو گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1309]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7106»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1310
وَعَنْ سُلَيْكٍ الْغَطَفَانِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ، وَلَا تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ، وَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا تُصَلُّوا فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.
سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کر لو اور بکریوں کا گوشت کھا کر دوبارہ وضو نہ کرو، ان بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لو اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ میں نماز ادا نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے شعبہ اور سفیان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اُسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1310]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6713»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
67. بَابُ الْمَضْمَضَةِ مِنَ اللَّبَنِ .
دودھ پینے کے بعد کلی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1311
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَرِبَ لَبَنًا فَمَضْمَضَ مِنْ دَسَمِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سَيَّارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا، تو اُس کی چکناہٹ کی وجہ سے کلی کی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سیار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1311]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو نہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1312
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْبَابِ الثَّانِي مِنْ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا بِكَتِفٍ فَتَعَرَّقَهَا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، ثُمَّ قَالَ: جَلَسْتُ مَجْلِسَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَكَلْتُ مَا أَكَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَنَعْتُ مَا صَنَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے دوسرے دروازے پر بیٹھے، انہوں نے کندھے کا گوشت منگوایا اسے کھایا، اور پھر کھڑے ہو کر نماز ادا کی، انہوں نے دوبارہ وضو نہیں کیا، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: میں اُس جگہ بیٹھا ہوں، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے تھے، اور میں نے وہی چیز کھائی ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھائی تھی اور پھر میں نے وہی کیا ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1312]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں