🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ .
موزوں پر مسح کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1353
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ دَخَلَ الْكَنِيفَ ثُمَّ خَرَجَ، فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ وَقَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ خَرَجَ فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَعِنْدَ الْبَزَّارِ نَحْوُهُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ قضائے حاجت کے لئے گئے، جب وہ واپس آئے (تو وضو کرتے ہوئے) انہوں نے موزوں پر مسح کیا اور یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی (ایک مرتبہ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے تھے) جب آپ واپس تشریف لائے (تو وضو کرتے ہوئے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1353]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1354
وَعَنْ عَوْسَجَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَافَرْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: إِنَّمَا يُرْوَى عَنْ عَوْسَجَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ، وَأَخْطَأَ فِيهِ مَهْدِيُّ بْنُ حَفْصٍ. قُلْتُ: كَذَا قَالَ، وَيَأْتِي حَدِيثُ عَوْسَجَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِيهِ.
عوسجہ، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا، آپ موزوں پر مسح کرتے رہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ عوسجہ کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اور مہدی بن حفص نامی راوی نے اس میں غلطی کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: انہوں نے اسی طرح کہا: ہے، عوسجہ بن مسلم کے حوالے سے، اُن کے والد سے منقول روایت آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1354]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1355
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ دَخَلَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ وَعَلَيْهِ خُفَّانِ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ رَأَيْتُ عَلَيْهِ الْخُفَّيْنِ فِي الْإِسْلَامِ الْمُغِيرَةُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَمْسَحُونَهَا وَيَقُولُونَ: مَا هَذَا؟ قَالَ: الْخِفَافُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكُمْ" سَيَكْثُرُ لَكُمْ مِنَ الْخِفَافِ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا تَأْمُرُنَا بِالْوُضُوءِ لِلصَّلَاةِ؟ قَالَ:" تَمْسَحُونَ أَوْ تَوَضَّئُوا عَلَيْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ اندر آئے انہوں نے موزے پہنے ہوئے تھے، میں نے اسلام قبول کرنے کے بعد، سب سے پہلے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کو موزے پہنے ہوئے دیکھا لوگوں نے اُن پر ہاتھ پھیرنا شروع کیا اور دریافت کرنا شروع کیا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا: موزے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب تم لوگوں کو بکثرت موزے ملیں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! نماز کے لیے وضو کے حوالے سے آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ان پر مسح کر لینا، راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: ان پر وضو کر لینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن دینار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1355]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 473، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 687»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1356
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: وَضَّأْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ مَوْتِهِ بِشَهْرٍ، فَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْعِمَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: قَبْلَ مَوْتِهِ بِشَهْرٍ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے ایک ماہ پہلے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروایا، تو آپ نے موزوں پر اور عمامہ پر مسح کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کو امام ابن ماجہ نے بھی نقل کیا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”آپ کے وصال سے ایک ماہ پہلے۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن فضیل بن عبدالعزیز ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1356]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1357
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے موزوں اور چادر پر مسح کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1357]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 991»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1358
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَى عَلَى غَدِيرٍ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَزَلْنَا، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا بِلَالُ، قُمْ فَأَذِّنْ" فَانْطَلَقَ بِلَالٌ فَأَهْرَاقَ الْمَاءَ، ثُمَّ أَتَى الْغَدِيرَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَأَهْوَى إِلَى خُفَّيْهِ، وَكَانَ عَلَيْهِ خُفَّانِ أَسْوَدَانِ، وَذَلِكَ بِعَيْنَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَادَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا بِلَالُ، امْسَحْ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ عَوْفٍ، قَالَ الْأَزْدِيُّ: ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غزوہ میں شریک ہوئے، آپ ایک کنویں کے پاس تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا، تو ہم بھی اپنی سواریوں سے اتر گئے، نماز کا وقت ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بلال! اُٹھ کر اذان دے دو! سیدنا بلال رضی اللہ عنہ گئے، انہوں نے پیشاب کیا، پھر وہ کنویں کے پاس آئے، اپنے چہرے اور دونوں بازؤں کو دھویا، پھر انہوں نے موزوں کی طرف ہاتھ بڑھایا، انہوں نے سیاہ رنگ کے دو موزے پہنے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دیکھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں انہیں مخاطب کر کے فرمایا: اے بلال! موزوں اور چادر پر مسح کر لو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی غسان بن عوف ہے، ازدی کہتے ہیں: وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1358]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1041»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1359
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَجُلٍ يَتَوَضَّأُ فَغَسَلَ خُفَّيْهِ، فَنَخَسَهُ بِرِجْلِهِ وَقَالَ:" لَيْسَ هَكَذَا السُّنَّةُ، أُمِرْنَا بِالْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ هَكَذَا" وَأَمَرَّ يَدَيْهِ عَلَى خُفَّيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ بَقِيَّةُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، جو وضو کر رہا تھا، اُس نے موزوں بھی دھو لیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے پاؤں مارا، اور ارشاد فرمایا: سنت اس طرح نہیں ہے، ہمیں موزوں پر اس طرح مسح کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ دونوں موزوں پر پھیر کر یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور یہ بات بیان کی ہے۔ بقیہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1359]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1157»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1360
وَعَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اگر اللہ نے چاہا، تو اس کی سند حسن ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1360]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 397»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1361
وَعَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ سَمُرَةَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1361]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 397»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1362
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى عِمَامَتِهِ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكَمِ بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے اپنے عمامے پر مسح کیا اور موزوں پر مسح کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکم بن میسرہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1362]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2054»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں