🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. بَابٌ فِيمَنْ خَرَجَ مِنْهُ شَيْءٌ بَعْدَ الْغُسْلِ .
اگر غسل کے بعد کسی شخص کا مواد نکل آئے (تو اس کا حکم کیا ہو گا؟)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1503
عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُكُمْ ثُمَّ ظَهَرَ مِنْ ذَكَرِهِ شَيْءٌ فَلْيَتَوَضَّأْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص غسل کر لے اور پھر اس کی شرمگاہ سے کوئی چیز ظاہر ہو، تو اسے وضو کر لینا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس نے یہ روایت ”عنعنہ“ کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1503]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب من اسمه حمزة الحكم بن عمير الثمالي 3114، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3185»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
92. بَابُ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى لِلْمُحْدِثِ .
بے وضو شخص کا اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1504
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ أَنَّ رَجُلًا سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ بَالَ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى قَالَ بِيَدِهِ إِلَى الْحَائِطِ - يَعْنِي أَنَّهُ تَيَمَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تھوڑی دیر پہلے پیشاب کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کوئی جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ آپ نے دیوار پر ہاتھ پھیرا، یعنی تیمم کیا اور پھر اُس کے سلام کا جواب دیا)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1504]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21452»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1505
وَعَنِ الْبَرَاءِ - يَعْنِي ابْنَ عَازِبٍ -: أَنَّهُ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَبُولُ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ حَتَّى فَرَغَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، آپ اُس وقت پیشاب کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کا جواب اُس وقت تک نہیں دیا، جب تک آپ فارغ نہیں ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1505]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1506
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سُمْرَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَبُولُ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتَهُ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ:" وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ الْفَضْلُ بْنُ أَبِي حَسَّانَ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اُس وقت پیشاب کر رہے تھے، میں نے آپ کو سلام کیا، آپ نے مجھے جواب نہیں دیا، پھر آپ گھر میں تشریف لے گئے، آپ نے وضو کیا، پھر باہر تشریف لائے اور فرمایا: وعلیکم السلام!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: فضل بن ابوحسان اسے نقل کرنے میں منفرد ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1506]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1945، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5398»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1507
وَعَنْ أَبِي سَلَامٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَالَ ثُمَّ تَلَا آيَاتٍ مِنَ الْقُرْآنِ - قَالَ هُشَيْمٌ: آيًا مِنَ الْقُرْآنِ - قَبْلَ أَنْ يَمَسَّ مَاءً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوسلام بیان کرتے ہیں: مجھے اُس شخص نے یہ بات بتائی ہے: جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، کہ آپ نے پیشاب کیا اور پھر پانی استعمال کرنے سے پہلے (یعنی وضو کرنے سے پہلے) آپ نے قرآن کی کچھ آیات کی تلاوت کی، (یہاں ہشیم نامی راوی نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1507]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17608، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 651»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
93. بَابُ قِرَاءَةِ الْجُنُبِ .
جنبی شخص کا قرأت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1508
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقْرَأِ الْقُرْآنَ وَأَنْتَ جُنُبٌ". قُلْتُ لِعَلِيٍّ: إِنَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ عَلَى كُلِّ حَالٍ لَيْسَ الْجَنَابَةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اُس وقت قرآن کی تلاوت نہ کرنا، جب تم جنبی ہو، میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر حال میں قرآن کی تلاوت کر لیتے تھے، جبکہ جنابت نہ ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی ابومالک نخعی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1508]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار اول حديث ابي موسيٰ حديث 2675 سنن الدارقطني كتاب الطهارة باب فى النهى للجنب والحائض عن قراءة القرآن 368، أخرجه مسند البزار برقم: 708»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1509
قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ ثُمَّ قَرَأَ شَيْئًا مِنَ الْقُرْآنِ. قَالَ: هَكَذَا لِمَنْ لَيْسَ بِجُنُبٍ، فَأَمَّا الْجُنُبُ فَلَا وَلَا آيَةً.
وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
امام ابویعلیٰ نے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے: وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے وضو کیا اور پھر قرآن کا کچھ حصہ پڑھ لیا، پھر انہوں نے فرمایا: یہ اُس شخص کے لیے ہے جو جنبی نہ ہو، جہاں تک جنبی کا تعلق ہے، تو وہ (قرآن مجید) نہیں پڑھ سکتا، ایک آیت بھی نہیں۔
اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1509]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1510
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ الْفَغْوَاءِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَهَرَاقَ الْمَاءَ نُكَلِّمُهُ فَلَا يُكَلِّمُنَا [ وَنُسَلِّمُ عَلَيْهِ فَلَا يَرُدُّ عَلَيْنَا ] ، حَتَّى يَأْتِيَ مَنْزِلَهُ فَيَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ. قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُكَلِّمُكَ فَلَا تَكَلُّمُنَا، وَنُسَلِّمُ عَلَيْكَ فَلَا تَرُدُّ عَلَيْنَا [ قَالَ ] ، حَتَّى نَزَلَتْ آيَةُ الرُّخْصَةِ (يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ) الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علقمہ بن فغواء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب پیشاب کرتے تھے، تو ہم آپ کے ساتھ بات کر لیتے (یعنی آپ کو کچھ کہہ دیتے) تھے، آپ ہمارے ساتھ بات نہیں کرتے تھے، ہم آپ کو سلام کر لیتے تھے، آپ ہمیں سلام کا جواب نہیں دیتے تھے، یہاں تک کہ آپ گھر تشریف لے گئے، آپ نے نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کے ساتھ کلام کیا لیکن آپ نے ہمارے ساتھ کام نہیں کیا، ہم نے آپ کو سلام کیا لیکن آپ نے ہمیں جواب نہیں دیا، راوی بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ رخصت والی آیت نازل ہو گئی: ”اے ایمان والو! جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1510]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1511
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يُقْرِئُ رَجُلًا، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى شَاطِئِ الْفُرَاتِ بَالَ وَكَفَّ عَنْهُ الرَّجُلُ، فَقَالَ: مَا لَكَ؟ قَالَ: أَحْدَثْتَ. قَالَ: اقْرَأْ، فَجَعَلَ يَقْرَأُ، وَجَعَلَ يَفْتَحُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایک شخص کو قرآن پڑھا رہے تھے، یہاں تک کہ جب آپ دریائے فرات کے کنارے پر پہنچے، تو وہاں انہوں نے پیشاب کیا، وہ شخص اُن سے پیچھے ہٹ گیا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ اُس نے کہا: آپ کا وضو ختم ہو گیا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم تلاوت شروع کرو! اس نے تلاوت شروع کی، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس کو لقمہ دے دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1511]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
94. بَابٌ فِي مَسِّ الْقُرْآنِ .
قرآن کو چھو لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1512
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلَّا طَاهِرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قرآن کو صرف پاک شخص مس کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1512]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه يحيي 1159 المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله ومما اسند عبد الله بن عمر رضي الله عنهما سالم عن ابن عمر، 12996، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1116»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں