🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
90. بَابُ التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ .
نماز ترک کرنے کی شدید مذمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2165
وَعَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى الْمَسْجِدَ فَرَأَى فِي الْقَوْمِ رِقَّةً فَقَالَ:" إِنِّي لَأَهُمُّ أَنْ أَجْعَلَ لِلنَّاسِ إِمَامًا ثُمَّ أَخْرُجُ فَلَا أَقْدِرُ عَلَى إِنْسَانٍ يَتَخَلَّفُ عَنِ الصَّلَاةِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا أَحْرَقْتُهُ عَلَيْهِ" فَقَالَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ الْمَسْجِدِ نَخْلًا وَشَجَرًا وَلَا أَقْدِرُ عَلَى قَائِدٍ كُلَّ سَاعَةٍ، أَيَسَعُنِي أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِي؟ قَالَ:" أَتَسْمَعُ الْإِقَامَةَ؟" قَالَ: نَعَمْ قَالَ:"فَأْتِهَا".
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے آپ نے لوگوں کی تعداد کم دیکھی تو ارشاد فرمایا: میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں کسی کو لوگوں کا امام مقرر کروں اور پھر نکل کھڑا ہوؤں، اور پھر جس بھی شخص پر ق ابوپاؤں جو نماز کو چھوڑ کر اپنے گھر میں بیٹھا ہوا تھا تو اسے آگ لگا دوں سیدنا ابن ام مکتوم نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے اور مسجد کے درمیان کھجور کے درخت اور دوسرے درخت ہوتے ہیں، اور مجھے ہر وقت ساتھ لے جانے والا نہیں ملتا ہے کیا میرے لئے اس بات کی گنجائش ہے کہ میں اپنے گھر میں نماز ادا کر لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اقامت سنتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم یہاں آؤ۔
میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2165]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15065»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2166
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ ضَرِيرٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي أَسْمَعُ النِّدَاءَ فَلَعَلِّي لَا أَجِدُ قَائِدًا وَيَشُقُّ عَلَيَّ، أَفَأَتَّخِذُ مَسْجِدًا فِي دَارِي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيَبْلُغُكَ النِّدَاءُ" قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" فَإِذَا سَمِعْتَ فَأَجِبْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ:" فَأَجِبْ دَاعِيَ اللَّهِ" وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک نابینا شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: میں اذان کی آواز سنتا ہوں لیکن بعض اوقات مجھے ساتھ لے کر چلنے والا نہیں ملتا تو آنا میرے لئے مشکل ہوتا ہے کیا میں اپنے گھر میں نماز کے لئے جگہ مخصوص کر لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم تک اذان کی آواز آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اسے سنو تو پھر اس کا جواب دو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم اللہ تعالی کی طرف سے دعوت دینے والے کو جواب دو“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان ہے، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ابوحاتم کہتے ہیں۔ اس کا محل صدق ہے امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2166]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7427»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2167
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: أَقْبَلَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ - وَهُوَ أَعْمَى وَهُوَ الَّذِي أَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِ" عَبَسَ وَتَوَلَّى أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَى" وَكَانَ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ - إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي وَأُمِّي أَنْتَ كَمَا تَرَانِي قَدْ كَبِرَتْ سِنِّي وَرَقَّ عَظْمِي وَذَهَبَ بَصَرِي وَلِي قَائِدٌ لَا يُلَائِمُنِي قِيَادُهُ إِيَّايَ، فَهَلْ تَجِدُ لِي رُخْصَةً أُصَلِّي فِي بَيْتَيِ الصَّلَوَاتِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ تَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ فِي الْبَيْتِ الَّذِي أَنْتَ فِيهِ؟" قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَجِدُ لَكَ رُخْصَةً، وَلَوْ يَعْلَمُ هَذَا الْمُتَخَلِّفُ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الْجَمَاعَةِ مَا لِهَذَا الْمَاشِي إِلَيْهَا لَأَتَاهَا وَلَوْ حَبْوًا عَلَى يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ عَنِ الْقَاسِمِ وَقَدْ ضَعَّفَهُمَا الْجُمْهُورُ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِمَا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آئے وہ نابینا تھے یہ وہ صاحب ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی تھی: ”اس نے ماتھے پہ بل ڈال لیا اور منہ پھیر لیا جب اس کے پاس نابینا آیا“۔ وہ قریش سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب تھے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو جائیں جیسا کہ آپ مجھے ملاحظہ فرما رہے ہیں میری عمر زیادہ ہو چکی ہے ہڈیاں کمزور ہو چکی ہیں بینائی رخصت ہو گئی ہے، اور میرا ایک رہنما ہے جس کا مجھے ساتھ لے کر چلنا میرے لئے موزوں نہیں ہے، تو کیا آپ میرے لئے بہ رخصت پاتے ہیں کہ میں اپنے گھر میں ہی نماز ادا کر لیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: جس گھر میں تم رہتے ہو کیا وہاں تم مؤذن کی آواز سنتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہارے لئے رخصت نہیں پاتا ہوں باجماعت نماز سے پیچھے رہنے والے ان افراد کو اگر یہ پتہ چل جائے کہ ان کے لئے چل کے آنے میں کتنا اجر و ثواب ہے، تو وہ اس (با جماعت نماز) میں ضرور شریک ہوں خواہ انہیں ہاتھوں اور پاؤں کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے، اسے علی بن یزید الہانی نے قاسم سے روایت کیا ہے جمہور نے ان دونوں راویوں کو ضعیف قرار دیا ہے، اور ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2167]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7886، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9688»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2168
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - وَكَانَ ضَرِيرَ الْبَصَرِ - فَشَكَا إِلَيْهِ وَسَأَلَهُ أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَالْفَجْرِ وَقَالَ: إِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَكَ الْمَسِيلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ تَسْمَعُ الْأَذَانَ؟" قَالَ: نَعَمْ، مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ فَلَمْ يُرَخِّصْ لَهُ فِي ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُذْرَةُ بْنُ الْحَارِثِ وَلَا أَعْرِفُهُ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ نابینا تھے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکایت کی اور آپ سے یہ درخواست کی کہ آپ انہیں عشاء اور فجر کی نماز با جماعت میں شریک نہ ہونے) کی رخصت دے دیں انہوں نے عرض کی: میرے اور آپ کے درمیان نشیبی پانی کی گزرگاہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم آذان کی آواز سنتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یہ مکالمہ ایک یا شاید دو مرتبہ ہوا لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حوالے سے انہیں اجازت نہیں دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عذرہ بن حارث ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2168]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7865»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2169
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِلَالًا فَيُقِيمَ الصَّلَاةَ، ثُمَّ أَنْصَرِفَ إِلَى قَوْمٍ سَمِعُوا النِّدَاءَ فَلَمْ يُجِيبُوا فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ عِنْدَ مُسْلِمٍ بِلَفْظِ" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ رَجُلًا يُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ أُحَرِّقُ عَلَى رِجَالٍ يَتَخَلَّفُونَ عَنِ الْجُمُعَةِ بُيُوتَهُمْ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں بلال کو حکم دوں وہ نماز کے لئے اقامت کہے پھر میں ان لوگوں کی طرف جاؤں جنہوں نے اذان سنی تھی اور اس کا جواب نہیں دیا (یعنی با جماعت نماز میں شریک نہیں ہوئے) اور پھر میں ان لوگوں سمیت ان کے گھروں کو آگ لگا دوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام مسلم نے یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ نقل کی ہے: ”میں نے یہ ارادہ کیا کہ کسی شخص کو یہ حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور پھر ان لوگوں سمیت ان کے گھروں کو آگ لگا دوں جو جمعہ کی نماز میں شریک نہیں ہوئے ہیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2169]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1579، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9981، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1445، 5748»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2170
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا دَعَا النَّاسَ إِلَى عِرْقٍ أَوْ مِرْمَاتَيْنِ لَأَجَابُوهُ، وَهُمْ يُدْعَوْنَ إِلَى هَذِهِ الصَّلَاةِ فِي جَمَاعَةٍ فَلَا يَأْتُونَهَا، لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ رَجُلًا أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ أَنْصَرِفَ إِلَى قَوْمٍ سَمِعُوا النِّدَاءَ فَلَمْ يُجِيبُوا فَأُضْرِمَهَا عَلَيْهِمْ نَارًا، إِنَّهُ لَا يَتَخَلَّفُ عَنْهَا إِلَّا مُنَافِقٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر کوئی شخص لوگوں کو ایک ہڈی یا دو پایوں کی طرف دعوت دے تو یہ وہاں چلے جائیں گے اور ان لوگوں کو نماز با جماعت کی طرف بلایا جاتا ہے، تو یہ اس میں شریک نہیں ہوتے ہیں میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں کسی شخص کو یہ ہدایت کروں کہ وہ لوگوں کو باجماعت نماز پڑھائے اور پھر میں ان لوگوں کی طرف چلا جاؤں جنہوں نے اذان سنی تھی اور پھر جواب نہیں دیا اور ان کو آگ لگا دوں باجماعت نماز سے کوئی منافق ہی پیچھے رہ سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2170]
تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبراني باب الألف، باب من اسمه إبراهيم 2820، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2784»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2171
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَنْ سَمِعَ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ فَلَمْ يُجِبْ فَقَدْ تَرَكَ سُنَّةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جو شخص حى على الفلاح سنتا ہے، اور اسے جواب نہیں دیتا وہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو ترک کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2171]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2172
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتَيِ الْكِتَابُ وَاللَّبَنُ ؛ فَأَمَّا اللَّبَنُ فَيَنْتَجِعُ أَقْوَامٌ بِحُبِّهِ فَيَتْرُكُونَ الْجُمُعَةُ وَالْجَمَاعَاتِ، وَأَمَّا الْكِتَابُ فَيُفْتَحُ لِأَقْوَامٍ مِنْهُ فَيُجَادِلُونَ بِهِ الَّذِينَ آمَنُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ وَبِغَيْرِ لَفْظِهِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَيَأْتِي غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي الْجُمُعَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ اندیشہ کتاب اور دودھ کا ہے جہاں تک دودھ کا تعلق ہے، تو کچھ لوگ اس کی محبت میں جمعہ اور باجماعت نمازوں کو ترک کر دیں گے اور جہاں تک کتاب کا تعلق ہے، تو اس کا علم کچھ لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا اور وہ اس کے ذریعے اہل ایمان کے ساتھ بحث کریں گئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے نقل کی ہے، تاہم ان کے الفاظ مختلف ہیں اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیہ ہے۔ جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے علاوہ دوسری روایات جمعہ سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2172]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16867»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
91. بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى فِي بَيْتِهِ ثُمَّ وَجَدَ النَّاسَ يُصَلُّونَ فِي الْمَسْجِدِ .
جو شخص اپنے گھر میں نماز ادا کر لے اور پھر وہ لوگوں کو مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے پائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2173
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الدِّيلِ قَالَ: خَرَجْتُ بِأَبَاعِرَ لِي لِأُصْدِرَهَا إِلَى الرَّاعِي فَمَرَرْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ الظُّهْرَ فَمَضَيْتُ فَلَمْ أُصَلِّ مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْدَرْتُ أَبَاعِرِي وَرَجَعْتُ ذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا فُلَانُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَنَا حِينَ مَرَرْتَ بِنَا؟" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي كُنْتُ قَدْ صَلَّيْتُ فِي بَيْتِي قَالَ:"وَإِنْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
بنو دیل سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں اپنے اونٹوں کو لے کر نکلا تاکہ انہیں چرواہے کے سپرد کر دوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا آپ لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھا رہے تھے میں آگے چلا گیا میں نے آپ کی اقتداء میں نماز ادا نہیں کی جب میں اپنے اونٹوں کے ساتھ واپس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی گئی، آپ نے ارشاد فرمایا: اے فلاں! تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں ادا کی جب تم ہمارے پاس سے گزرے تھے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنے گھر میں نماز ادا کر چکا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگرچہ (تم اپنے گھر میں نماز ادا کر چکے تھے پھر بھی تم نے ہمارے ساتھ نماز ادا کرنی تھی)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2173]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2174
وَعَنِ ابْنِ أَبِي الْخَرِيفِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: أَتَيْتُ أَنَا وَأَخِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ وَقَدْ صَلَّيْنَا الْمَكْتُوبَةَ فِي الْبَيْتِ فَلَمْ نُصَلِّ مَعَهُمْ فَقَالَ:" مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟" قُلْنَا: قَدْ صَلَّيْنَا الْمَكْتُوبَةَ فِي الْبَيْتِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ الْمَكْتُوبَةَ فِي الْبَيْتِ ثُمَّ أَدْرَكَ جَمَاعَةً فَلْيُصَلِّ مَعَهُمْ تَكُونُ صَلَاتُهُ فِي بَيْتِهِ نَافِلَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَابْنُ أَبِي الْخَرِيفِ وَأَبُوهُ لَا أَدْرِي مَنْ هُمَا.
ابن ابوخریف، اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں اور میرا بھائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ اس وقت مسجد خیف میں موجود تھے ہم فرض نماز گھر میں ادا کر چکے تھے ہم نے لوگوں کے ساتھ نماز ادا نہیں کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی۔ ہم نے عرض کی: ہم گھر میں فرض نماز ادا کر چکے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص گھر میں فرض نماز ادا کر چکا ہو اور پھر وہ جماعت کو پا لے، تو وہ لوگوں کے ساتھ بھی نماز ادا کر لے اس نے گھر میں جو نماز ادا کی تھی وہ نفل شمار ہو جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ابن ابوخریف اور اس کے والد کے بارے میں، میں نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2174]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں