الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ ثَالِثٌ مِنْهُ .
اس سے متعلق تیسرا بیان
حدیث نمبر: 3709
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ قَرَأَ الْأَعْرَافَ وَالنَّجْمَ وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ فَإِنْ شَاءَ رَكَعَ بِهَا وَقَدْ أَجَزَأَ عَنْهُ، وَإِنْ شَاءَ سَجَدَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ السُّورَةَ وَسَجَدَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص سورت اعراف سورت «نجم» اور سورت «اقرا باسم ربك الذى خلق» پڑھتا ہے، تو اگر وہ چاہے، تو اس کی (آیت سجدہ تلاوت کرنے کے بعد) رکوع میں چلا جائے تو یہ اس کی طرف سے کفایت کر جائے گا، اور اگر وہ چاہے، تو سجدہ کر لے پھر وہ کھڑا ہو کر کوئی اور سورت پڑھے پھر رکوع کرے اور سجدے میں جائے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3709]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 3710
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْأَعْرَافِ أَوِ النَّجْمِ أَوِ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ أَوْ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ أَوْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَشَاءَ أَنْ يَرْكَعَ بِآخِرِهِنَّ رَكَعَ أَجَزَأَهُ سُجُودُ الرُّكُوعِ، وَإِنْ سَجَدَ فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا سُورَةً أُخْرَى.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُمَا مُنْقَطِعَانِ بَيْنَ إِبْرَاهِيمَ وَابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُمَا مُنْقَطِعَانِ بَيْنَ إِبْرَاهِيمَ وَابْنِ مَسْعُودٍ.
ان کے حوالے سے یہ روایت بھی منقول ہے: وہ فرماتے ہیں، جو شخص سورت اعراف یا سورت «نجم» یا سورت «اقرا باسم ربك الذى خلق» یا سورت «انشقاق» یا سورت «بني اسرائيل» پڑھتا ہے، تو اگر وہ چاہے، تو اس کے آخر میں رکوع میں چلا جائے تو یہ اس کے لئے کفایت کر جائے گا کہ وہ سجدے کی جگہ رکوع میں چلا جائے اور اگر وہ سجدہ کر لے تو پھر وہ اس کے ساتھ دوسری سورت ملا لے یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں تاہم ابراہیم نامی راوی اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے درمیان ان کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3710]
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 3711
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا كَانَتِ السَّجْدَةُ آخِرَ السُّورَةِ فَارْكَعْ إِنْ شِئْتَ أَوِ اسْجُدْ فَإِنَّ السَّجْدَةَ مَعَ الرَّكْعَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب سجدہ سورت کے آخر میں ہو، تو اگر تم چاہو تو رکوع میں چلے جاؤ اور اگر چاہو تو سجدے میں چلے جاؤ کیونکہ سجدہ رکوع کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3711]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3711]
الحكم على الحديث:
إسناده رجال
حدیث نمبر: 3712
وَمِنْهُ أَيْضًا قَالَ: إِذَا كَانَتِ السَّجْدَةُ آخِرَ السُّورَةِ فَارْكَعْ إِنْ شِئْتَ أَوِ اسْجُدْ فَإِنَّ السَّجْدَةَ مَعَ الرَّكْعَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات بھی منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: جب سجدہ سورت کے آخر میں ہو، تو اگر تم چاہو تو رکوع میں چلے جاؤ یا پھر سجدے میں چلے جاؤ سجدہ رکوع کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3712]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3712]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
70. بَابٌ فِيمَنْ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَهُوَ مَاشٍ .
جو شخص چلتے ہوئے آیت سجدہ تلاوت کرتا ہے
حدیث نمبر: 3713
عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: كُنَّا نَقْرَأُ عَلَى أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ وَهُوَ يَمْشِي فَإِذَا مَرَرْنَا بِسَجْدَةٍ كَبَّرَ وَكَبَّرْنَا وَسَجَدَ وَسَجَدْنَا ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ وَيُكَبِّرُ وَيَقُولُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ فَنَقُولُ: عَلَيْكُمُ السَّلَامُ.
وَزَعَمَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ بِهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ فِيهِ كَلَامٌ لِاخْتِلَاطِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں: ہم ابوعبدالرحمن سلمی کے سامنے تلاوت کیا کرتے تھے وہ اس وقت چل رہے ہوتے تھے، جب ہم آیت سجدہ تلاوت کرتے تھے تو وہ بھی تکبیر کہتے تھے، اور ہم بھی تکبیر کہتے تھے، اور وہ بھی سجدہ کرتے تھے، اور ہم بھی سجدہ کرتے تھے، اور پھر وہ اپنا سر اٹھاتے ہوئے تکبیر کہتے تھے، اور یہ کہتے تھے السلام علیکم تو ہم بھی یہ کہتے تھے علیکم السلام ابوعبدالرحمن کا یہ بیان کرنا ہے: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ عطاء بن سائب نامی راوی کے اس کے اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے کلام کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3713]

إسناده ضعیف
71. بَابُ سُجُودِ الشُّكْرِ .
سجود شکر کا بیان
حدیث نمبر: 3714
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَوَجَّهَ نَحْوَ مَشْرَبَتِهِ فَدَخَلَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَخَرَّ سَاجِدًا فَأَطَالَ السُّجُودَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ اللَّهَ قَبَضَ نَفْسَهُ فِيهَا، فَدَنَوْتُ مِنْهُ فَرَفَعَ رَأْسَهُ قَالَ:" مَنْ هَذَا؟" قُلْتُ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ:" مَا شَأْنُكَ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ سَجَدْتَ سَجْدَةً خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدْ قَبَضَ نَفْسَكَ فِيهَا قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَانِي فَبَشَّرَنِي فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَسَجَدْتُ لِلَّهِ شُكْرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے آپ کا رخ اپنے بالا خانے کی طرف تھا آپ اس میں گئے آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا، اور سجدے میں چلے گئے آپ نے طویل سجدہ کیا یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ اللہ تعالی نے سجدے کے دوران آپ کی جان کو قبض کر لیا ہے میں آپ کے قریب آیا تو آپ نے اپنا سر اٹھایا آپ نے دریافت کیا: کون ہے؟ میں نے عرض کی: عبدالرحمن آپ نے دریافت کیا: تمہیں کیا کام ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ایسا سجدہ کیا ہے کہ میں اس اندیشے کا شکار ہو گیا کہ کہیں اللہ تعالیٰ نے اس سجدے کے دوران آپ کی جان کو قبض نہ کر لیا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے یہ خوشخبری دی اور بتایا: اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: جو شخص آپ پر درود بھیجے گا میں اس پر رحمت نازل کروں گا، اور جو شخص آپ پر سلام بھیجے گا میں اس پر سلامتی نازل کروں گا، تو میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے یہ سجدہ کیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3714]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3714]
تخریج الحدیث: «المستدرك على الصحيحين للحاكم، ومن كتاب الإمامة، وأما حديث عبد الوباب 756 السنن الكبرى للبيهقى، كتاب الصلاة، جماع أبواب سجود السهو وسجود الشكر، باب سجود الشكر، 3669 مسند أحمد بن حنبل، مسند العشرة المبشرين بالجنة، مسند باقى العشرة المبشرين بالجنة، مسند عبد الرحمن بن عوف الزبرى رضى الله عنه، 1617 مسند أبى يعلى الموصلى، من مسند عبد الرحمن بن عوف، 813، أخرجه مسند أحمد برقم: 1667»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3715
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: غَابَ عَنَّا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَخْرُجْ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ لَنْ يَخْرُجَ فَلَمَّا خَرَجَ سَجَدَ سَجْدَةً فَظَنَنَّا أَنَّ نَفْسَهُ قَدْ قُبِضَتْ فِيهَا فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ قَالَ:" إِنَّ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - اسْتَشَارَنِي فِي أُمَّتِي مَاذَا أَفْعَلُ بِهِمْ؟ فَقُلْتُ: مَا شِئْتَ أَيْ رَبِّ هُمْ خَلْقُكَ وَعِبَادُكَ فَاسْتَشَارَنِي الثَّانِيَةَ فَقُلْتُ لَهُ كَذَلِكَ، فَقَالَ: لَا أُحْزِنُكَ فِي أُمَّتِكَ يَا مُحَمَّدُ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ إِمَّا فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ أَوْ فِي الْمَنَاقِبِ فِي فَضْلِ الْأُمَّةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ إِمَّا فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ أَوْ فِي الْمَنَاقِبِ فِي فَضْلِ الْأُمَّةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے اوجھل ہو گئے آپ تشریف نہیں لائے یہاں تک کہ ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ تشریف نہیں لائیں گے پھر آپ تشریف لائے اور سجدے میں چلے گئے ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید اس سجدے کے دوران آپ کی روح قبض ہو گئی ہے، جب آپ نے سر اٹھایا تو آپ نے فرمایا: میرے پروردگار نے میری امت کے بارے میں مجھ سے مشورہ لیا کہ میں ان کے ساتھ کیا کروں؟ تو میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تو جو چاہے وہ کر! وہ تیری مخلوق ہیں، اور تیرے بندے ہیں پروردگار نے دوسری مرتبہ مجھ سے مشورہ لیا تو میں نے پھر اسی طرح کہ دیا پروردگار نے فرمایا: اے محمد! امیں تمہیں تمہاری امت کے بارے میں غمگین نہیں کروں گا“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اگر اللہ نے چاہا تو
یہ روایت مکمل طور پر آگے آئے گی جو یا تو نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آئے گی یا امت کی فضیلت سے متعلق باب میں کتاب المناقب میں آئے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3715]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22825»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3716
وَعَنْ جَابِرٍ رَفَعَهُ قَالَ:" مَرَّ رَجُلٌ بِجُمْجُمَةِ إِنْسَانٍ فَحَدَّثَ نَفْسَهُ فَخَرَّ سَاجِدًا فَقِيلَ لَهُ: ارْفَعْ رَأْسَكَ فَأَنْتَ أَنْتَ وَأَنَا أَنَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایک مرتبہ ایک شخص، ایک انسان کی کھوپڑی کے پاس سے گزرا، اس کے ذہن میں کچھ خیال آیا تو وہ سجدے میں گر گیا، اس سے کہا: گیا: تم اپنا سر اٹھاؤ! تم، تم ہو، اور میں، میں ہوں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3716]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3716]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3717
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَجِدْ أَحَدًا يَتْبَعُهُ فَفَزِعَ عُمَرُ فَأَتَاهُ بِظَهْرَةٍ مِنْ جِلْدٍ فَوَجَدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاجِدًا فِي مَشْرَبَتِهِ فَتَنَحَّى عَنْهُ مِنْ خَلْفِهِ حَتَّى رَفَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ فَقَالَ:" أَحْسَنْتَ يَا عُمَرُ حِينَ وَجَدَتْنِي سَاجِدًا فَتَنَحَّيْتَ عَنِّي، إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَتَانِي فَقَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْ أُمَّتِكَ وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا وَرَفَعَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ بَحِيرٍ الْمِصْرِيِّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے آپ نے کسی شخص کو نہیں پایا جو آپ کے پیچھے جاتا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گھبرا گئے وہ چھڑے کا ڈول لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بالا خانے میں سجدے کے حالت میں دیکھا وہ ایک طرف ہٹ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھ گئے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے عمر! تم نے اچھا کیا جب تم نے مجھے سجدے کی حالت میں پایا تو مجھ سے پرے ہو کر بیٹھ گئے جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے یہ بتایا: آپ کی امت کا جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، تو اللہ تعالٰی اس پر دس مرتبہ رحمت نازل کرے گا، اور اس درود کی وجہ سے اس شخص کے دس درجات بلند کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد محمد بن عبدالرحیم بن بحیر مصری کا معاملہ مختلف ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3717]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6598، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 976، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 93»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3718
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: خَرَجَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَطْلُبُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَجِدْهُ فَطَلَبَهُ فِي بُيُوتِهِ فَلَمْ يَجِدْهُ، فَاتَّبَعَهُ فِي سِكَّةٍ سِكَّةٍ حَتَّى دُلَّ عَلَيْهِ فِي جَبَلِ ثَوَابٍ فَخَرَجَ حَتَّى رَقِيَ جَبَلَ ثَوَابٍ فَنَظَرَ يَمِينًا وَشِمَالًا فَبَصَرَ بِهِ فِي الْكَهْفِ الَّذِي اتَّخَذَ النَّاسُ إِلَيْهِ طَرِيقًا إِلَى مَسْجِدِ الْفَتْحِ قَالَ مُعَاذٌ: فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ فَلَمْ يَرْفَعْ رَأْسَهُ حَتَّى أَسَأْتُ بِهِ الظَّنَّ فَظَنَنْتُ أَنْ قَدْ قُبِضَتْ رُوحُهُ فَقَالَ:" جَاءَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِهَذَا الْمَوْضِعِ فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُقْرِئُكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: مَا تُحِبُّ أَنْ أَصْنَعَ بِأُمَّتِكَ؟ قُلْتُ: اللَّهُ أَعْلَمُ، فَذَهَبَ ثُمَّ جَاءَ إِلَيَّ فَقَالَ: إِنَّهُ يَقُولُ لَكَ: لَا أَسُوؤُكَ فِي أُمَّتِكَ فَسَجَدْتُ فَأَفْضَلُ مَا تُقُرِّبَ بِهِ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - السُّجُودُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَدَنِيُّ مَوْلَى بَنِي مُزَيْنَةَ وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَدَنِيُّ مَوْلَى بَنِي مُزَيْنَةَ وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں پایا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے گھروں میں تلاش کیا، تو نہیں پایا وہ ایک ایک گلی سے گزرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرتے رہے یہاں تک کہ جبل ثواب کے پاس ان کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پتہ چلا تو وہ جبل ثواب پر چڑھ گئے انہوں نے دائیں بائیں دیکھا تو ان کی نظر ایک غار پر پڑی کہ جسے لوگ مسجد فتح کے راستے کے طور پر استعمال کرتے تھے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کی حالت میں تھے آپ نے اپنا سر نہیں اٹھایا یہاں تک کہ میں نے آپ کے بارے میں براگمان کیا میں نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ کی روح قبض ہو گئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل میرے پاس اس مقام پر آئے اور انہوں نے یہ بتایا: اللہ تعالیٰ نے آپ کو سلام کہا: ہے، اور آپ سے یہ فرمایا ہے کہ تم کیا چاہتے ہو کہ میں تمہاری امت کے ساتھ کیا کروں؟ میں نے عرض کی: اللہ بہتر جانتا ہے وہ چلے گئے پھر وہ میرے پاس آئے اور بولے: پروردگار آپ سے یہ فرما رہا ہے: میں تمہاری اُمت کے بارے میں تمہیں ناگواری کا شکار نہیں کروں گا، تو میں سجدے میں چلا گیا کیونکہ سب سے زیادہ فضیلت والی وہ چیز، جس کے ذریعے بندہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے، وہ سجدہ کرنا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم مدنی ہے، جو بنو مزینہ کا غلام ہے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3718]

تخریج الحدیث: «المعجم الصغير للطبراني، من اسمه مسعدة 1093، المعجم الاوسط للطبراني، باب العين من اسمه مقدام من اسمه مسعدة، 9280، الآحاد والمثاني لابن أبى عاصم، معاذ بن جبل، 1638، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9101»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف