🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَفَنِ .
کفن کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4097
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَمِّرُوا وُجُوهَ مَوْتَاكُمْ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے مردوں کے چہرے ڈھانپ دیا کرو اور یہودیوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4097]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11436»

الحكم على الحديث:
إسناده رجالہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4098
وَعَنْ شَيْخٍ مِنْ قَيْسٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَنَا بَكْرَةٌ صَعْبَةٌ لَا نَقْدِرُ عَلَيْهَا، قَالَ: فَدَنَا مِنْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ ضَرْعَهَا فَاحْتَفَلَ فَحَلَبَ، [ قَالَ ] : فَلَمَّا مَاتَ أَبِي جَاءَ وَقَدْ شَدَدْتُهُ فِي كَفَنِهِ وَأَخَذْتُ سُلَّاءَةً، فَشَدَدْتُ بِهَا الْكَفَنُ فَقَالَ:" لَا تُعَذِّبْ أَبَاكَ بِالسُّلَّى"، ثُمَّ بَزَقَ عَلَى صَدْرِهِ حَتَّى رَأَيْتُ رُضَابَ بُزَاقِهِ عَلَى صَدْرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قیس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے ہمارے پاس ایک جوان اونٹنی تھی جس پر قابو پانا مشکل تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قریب ہوئے آپ نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا تو وہ دودھ دینے کے لئے تیار ہو گئی آپ نے دودھ دوہ لیا راوی بیان کرتے ہیں: جب میرے والد کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے میں نے ان کے کفن کو باندھ دیا تھا اور میں نے سلاۃ (کھجور کا کانٹا) لے لیا، اور میں نے اس کے ذریعے کفن کو باندھ دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ”سلی“ (کانٹے) کے ذریعے اپنے باپ کو عذاب نہ دو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر لعاب دہن ڈالا، یہاں تک کہ میں نے ان کے سینے پر آپ کے لعاب دہن کا رضاب (باریک اور پتلا مواد) دیکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4098]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20175»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4099
وَعَنِ ابْنَةِ أُهْبَانَ أَنَّ أَبَاهَا أَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُكَفِّنُوهُ وَلَا يُلْبِسُوهُ قَمِصَيًا، قَالَتْ: فَأَلْبَسْنَاهُ قَمِيصًا، فَأَصْبَحْنَا وَالْقَمِيصُ عَلَى الْمِشْجَبِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا.
بنت اہبان بیان کرتی ہیں: ان کے والد نے ان کے اہل خانہ کو یہ حکم دیا تھا کہ انہیں کفن دیتے ہوئے انہیں قمیص نہ پہنائیں وہ خاتون بیان کرتی ہیں: ہم نے انہیں (کفن میں) قمیص پہنا دی اگلے دن وہ قمیص کھونٹی پر لٹکی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4099]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4100
وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فَقَالَ: عَنْ عُدَيْسَةَ بِنْتِ أُهْبَانَ قَالَتْ: حَيْثُ حَضَرَ أَبِي الْوَفَاةُ قَالَ: لَا تُكَفِّنُونِي فِي ثَوْبٍ مَخِيطٍ، فَحَيْثُ قُبِضَ وَغُسِّلَ أَرْسَلُوا إِلَيَّ أَنْ أَرْسِلُوا بِالْكَفَنِ، فَأُرْسِلَ إِلَيْهِمْ بِالْكَفَنِ، قَالُوا: قَمِيصٌ، قُلْتُ: إِنَّ أَبِي قَدْ نَهَانِي أَنْ أُكَفِّنَهُ فِي قَمِيصٍ مَخِيطٍ، قَالَتْ: فَأَرْسَلْتُ إِلَى الْقِصَارِ وَلِأَبِي قَمِيصٍ فِي الْقِصَارِ، فَأُتِيَ بِهِ، فَأُلْبِسَ وَذَهَبَ بِهِ، فَأَغْلَقْتُ بَابِي وَتَبِعْتُهُ، وَرَجَعْتُ وَالْقَمِيصُ فِي الْبَيْتِ، فَأَرْسَلْتُ إِلَى الَّذِينَ غَسَّلُوا أَبِي فَقُلْتُ: كَفَّنْتُمُوهُ فِي قَمِيصٍ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قُلْتُ: هُوَ ذَا، قَالُوا: نَعَمْ.
وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو الْقَسْمَلِيُّ ; قَالَ الْحُسَيْنِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ روایت نقل کی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: عدیسہ بنت اہبان بیان کرتی ہیں: جب میرے والد کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا: مجھے کسی سلے ہوئے کپڑے میں کفن نہ دینا وہ خاتون بیان کرتی ہیں: جب انہیں غسل دے دیا گیا تو لوگوں نے مجھے پیغام بھیجا کہ تم کفن بھجوا دو میں نے ان کی طرف کفن بھجوایا لوگوں نے کہا: قمیص کہاں ہے؟ میں نے کہا: میرے والد نے مجھے اس بات سے منع کیا ہے کہ میں انہیں سلی ہوئی قمیص میں کفن دوں وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے دھوبی کی طرف پیغام بھیجا میرے والد کی ایک قمیص دھوبی کے پاس تھی وہ لائی گئی اور انہیں پہنا دی گئی اور پھر ان کی میت کو لے گئے میں نے دروازہ بند کیا، اور ان کے پیچھے گئی جب میں واپس آئی تو قمیص گھر میں موجود تھی جن لوگوں نے میرے والد کو غسل دیا تھا۔ میں نے پیغام بھیجا اور میں نے دریافت کیا: تم نے انہیں قمیص میں کفن دیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ میں نے دریافت کیا: کیا وہ یہی ہے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوعمرو قسملی ہے حسینی فرماتے ہیں یہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4100]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4101
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ لَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ دَعَا بِخِلَقِ جُبَّةِ صُوفٍ فَقَالَ: كَفِّنُونِي فِيهَا فَإِنِّي لَقِيتُ فِيهَا الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ، وَإِنَّمَا كُنْتُ أُخَبِّئُهَا لِهَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الزُّهْرِيَّ لَمْ يُدْرِكْ سَعْدًا.
زہری بیان کرتے ہیں: جب سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے ایک پرانا اونی جبہ منگوایا اور ارشاد فرمایا: تم لوگ مجھے اس میں کفن دے دینا کیونکہ غزوہ بدر کے موقع پر یہ پہن کر میں نے مشرکین کا سامنا کیا تھا اور میں نے اسے اس وقت کے لئے سنبھال کے رکھا ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم زہری نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4101]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (316)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4102
وَعَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ أَنَّ حُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ كُفِّنَ فِي ثَوْبَيْنِ، بَعَثَنِي وَأَبَا مَسْعُودٍ فَابْتَعْنَا لَهُ كَفَنًا ; حُلَّةَ عَصْبٍ بِثَلَاثِمِائَةِ دِرْهَمٍ، قَالَ: أَرِيَانِي مَا ابْتَعْتُمَا لِي، فَأَرَيْنَاهُ، فَقَالَ: مَا هَذَا لِي بِكَفَنٍ، إِنَّمَا يَكْفِينِي رَيْطَتَانِ بَيْضَاوَانِ، لَيْسَ مِنْهَا قَمِيصٌ، إِنِّي لَا أَتْرُكُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى أَنَالَ خَيْرًا مِنْهُمَا أَوْ شَرًّا مِنْهُمَا، فَابْتَعْنَا لَهُ رَيْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى: سَأَلْنَا أَبَا مَسْعُودٍ: مَا قَالَ حُذَيْفَةُ عِنْدَ الْمَوْتِ؟ قَالَ: قَالَ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ صِيَاحٍ إِلَى النَّارِ وَاشْتَرُوا لِي ثَوْبَيْنِ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو دو کپڑوں میں کفن دیا گیا انہوں نے مجھے اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کو بھجوایا ہم نے ان کے لئے کفن خریدا ہم نے تین سو درہم کے عوض میں پٹی کا حلہ خریدا انہوں نے دریافت کیا: تم دونوں مجھے دکھاؤ کہ تم دونوں نے میرے لئے کیا خریدا ہے؟ ہم نے وہ انہیں دکھایا تو انہوں نے فرمایا: یہ میرے کفن کے لئے مناسب نہیں ہے میرے لئے تو سفید رنگ کی دو چادریں کافی ہیں جن میں کوئی قمیص نہ ہو تھوڑی ہی دیر گزرنے کے بعد مجھے یا تو ان دونوں (یعنی سادی چادروں) سے زیادہ بہتر چیز مل جائے گی یا ان دونوں سے زیادہ بری چیز ملے گی راوی کہتے ہیں: تو ہم نے ان کے لئے دو سفید چادریں خرید لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ایک اور روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ہم نے سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مرتے وقت کیا کہا: تھا انہوں نے جواب دیا: انہوں نے یہ کہا: تھا: میں اس چیخ و پکار سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو جہنم کی طرف لے جائے تم میرے لئے دو کپڑے خرید لو۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4102]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3005)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4103
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ مَيْمُونَةَ كُفِّنَتْ فِي دِرْعٍ مُعَصْفَرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
علی بن ابوطلحہ بیان کرتے ہیں: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو معصفر (زرد رنگ سے رنگی ہوئی) قمیص میں کفن دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4103]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/24)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. بَابُ الْإِيذَانِ بِالْمَيِّتِ .
میت کا اعلان کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4104
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يُؤْذِنُ بِجِنَازَةِ النَّاسِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّهَا النَّاسُ سَلُوا إِلَى اللَّهِ مَوْتَاكُمْ، وَلَا تُؤْذِنُونَ بِهِمُ النَّاسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ ; ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص لوگوں کے جنازے کا اعلان کرنے کے لئے آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اپنے مرحومین کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرو اور لوگوں کو ان کے بارے میں اطلاع نہ دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے ایک جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4104]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11111)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11111»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4105
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُنَّا نُؤْذِنُهُ بِمَنْ حَضَرَ مِنْ مَوْتَانَا، فَيَأْتِيهِ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ، فَيَحْضُرُهُ وَيَسْتَغْفِرُ لَهُ، وَيَنْتَظِرُ مَوْتَهُ، قَالَ: فَكَانَ ذَلِكَ رُبَّمَا حَبَسَهُ الْحَبْسَ الطَّوِيلَ فَيَشُقُّ عَلَيْهِ، قَالَ: فَقُلْنَا: إِنَّهُ أَرْفَقَ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ لَا نُؤْذِنَهُ بِالْمَيِّتِ حَتَّى يَمُوتَ، قَالَ: فَكُنَّا إِذَا مَاتَ الْمَيِّتُ آذَنَّاهُ بِهِ، فَجَاءَ فِي أَهْلِهِ، فَاسْتَغْفَرَ لَهُ وَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ إِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يَشْهَدَهُ انْتَظَرَ شُهُودَهُ، وَإِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يَنْصَرِفَ انْصَرَفَ، قَالَ: فَكُنَّا عَلَى ذَلِكَ طَبَقَةً أُخْرَى؟ قَالَ: فَقُلْنَا: إِنَّهُ أَرْفَقُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَحْمِلَ مَوْتَانَا إِلَى بَيْتِهِ وَلَا نُشَخِّصَهُ وَلَا نُتْعِبَهُ، قَالَ: فَفَعَلْنَا ذَلِكَ، فَكَانَ الْأَمَرُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو ہمارا جو شخص قریب المرگ ہوتا تھا ہم اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دے دیتے تھے اس کے مرنے سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لے آتے تھے۔ آپ اس کے پاس موجود ہوتے تھے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے تھے، اور اس کی موت کا انتظار کیا کرتے تھے راوی بیان کرتے ہیں: بعض اوقات ایسا بھی ہوا کہ آپ کو خاصی دیر تک رکنا پڑتا تھا، تو یہ بات آپ پر گراں گزرتی تھی راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے طے کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے زیادہ موزوں یہ ہے کہ ہم کسی قریب المرگ شخص کے بارے میں اس وقت تک اطلاع نہ دیں جب تک اس کا انتقال نہیں ہو جاتا راوی کہتے ہیں: اسی طرح جب ایک شخص فوت ہوا تو ہم نے آپ کو اس کے بارے میں اطلاع دی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے اہل خانہ کے پاس تشریف لائے آپ نے اس شخص کے لئے دعائے مغفرت کی اس کے لئے دعائے رحمت کی پھر آپ کو یہ مناسب لگتا کہ آپ جنازے میں شریک ہوں تو آپ اس کا انتظار کرتے تھے، اور اگر آپ کو یہ مناسب لگتا کہ آپ واپس تشریف لے جائیں تو واپس تشریف لے جاتے تھے راوی کہتے ہیں: ہم ایک اور عرصے تک اسی طرح کرتے رہے راوی کہتے ہیں: ہم نے کہا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے زیادہ موزوں ہے کہ ہم اپنے مرحومین کو اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر لے جایا کریں اور آپ کو تکلیف اور زحمت نہ دیں۔ راوی کہتے ہیں: تو ہم نے ایسا ہی کیا، پھر معاملہ یوں ہی رہا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4105]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (66/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11234، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3006»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
76. بَابُ إِخْمَارِ الْمَيِّتِ .
میت کو دھونی دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4106
عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا خَمَّرْتُمُ الْمَيِّتَ فَأَخْمِرُوهُ ثَلَاثًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میت کو دھونی دو، تو تین مرتبہ دھونی دو“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4106]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2300) اخرجه الامام احمد فى المسند (331/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں