🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ .
نماز جنازہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4167
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى عَلَى الْمَيِّتِ كَبَّرَ أَرْبَعًا ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ عَبْدُكَ وَابْنُ أَمَتِكَ، احْتَاجَ إِلَى رَحْمَتِكَ، وَأَنْتَ غَنِيٌّ عَنْ عَذَابِهِ، فَإِنْ كَانَ مُحْسِنًا فَزِدْ فِي إِحْسَانَهُ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا فَتَجَاوَزْ عَنْهُ"، ثُمَّ يَدْعُو مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدْعُوَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا یزید بن رکانہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز جنازہ ادا کرتے تھے تو چار تکبیریں کہتے تھے، اور یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! یہ تیرا بندہ ہے، اور تیری کنیز کا بیٹا ہے یہ تیری رحمت کا محتاج ہے، اور تو اس کو عذاب دینے سے بے نیاز ہے اگر یہ اچھائی کرنے والا تھا، تو تو اس کی اچھائی میں اضافہ کر دے اور اگر یہ برائی کرنے والا تھا، تو تو اس سے درگزر فرما لے“۔ پھر جو اللہ کو منظور ہوتا تھا آپ وہ دعا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4167]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4168
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَاتَ ابْنٌ لِأَبِي طَلْحَةَ فَصَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّ سُلَيْمٍ خَلْفَ أَبِي طَلْحَةَ ; كَأَنَّهُمْ عُرْفُ دِيكٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أُمُّ يَحْيَى ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے انتقال کر گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑی ہوئی تھیں، یوں لگتا تھا جیسے وہ لوگ مرغ کی کلغی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اُم یحیی ہے، میں نے کسی کو اس خاتون کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4168]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12858»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4169
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ دَعَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُمَيْرِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ حِينَ تُوُفِّيَ، فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَيْهِ فِي مَنْزِلِهِ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ أَبُو طَلْحَةَ وَرَاءَهُ، وَأُمُّ سُلَيْمٍ وَرَاءَ أَبِي طَلْحَةَ، لَمْ يَكُنْ مَعَهُمْ غَيْرُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن ابوطلحہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عمیر بن ابوطلحہ کے انتقال پر ان کی نماز جنازہ کے لئے بلایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے ہاں تشریف لائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے گھر میں اس بچے کی نماز جنازہ پڑھائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے ہو گئے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے تھے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے تھیں اور ان کے ساتھ ان کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4169]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1390، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4727، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2898، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 7555، وأخرجه شرح السنة برقم: 1505»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4170
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى جِنَازَةٍ، فَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی، تو آپ نے دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے، جسے الوزرعہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4170]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4171
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: خِلَالٌ كَانَ يَفْعَلُهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَرَكَهُنَّ النَّاسُ: إِحْدَاهُنَّ تَسْلِيمُ الْإِمَامِ فِي الْجِنَازَةِ مِثْلَ تَسْلِيمِهِ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کچھ کام ایسے ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے، اور لوگوں نے انہیں ترک کر دیا ہے، ان میں سے ایک امام کا نماز جنازہ میں اس طرح سلام پھیرنا ہے، جس طرح وہ عام نماز میں سلام پھیرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4171]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10022)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10022، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 7631»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
86. بَابُ صَلَاةِ النِّسَاءِ عَلَى الْجَنَائِزِ .
خواتین کا نماز جنازہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4172
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ انْتَظَرَ أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ حَتَّى صَلَّتْ عَلَى عُتْبَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے اُم عبداللہ کا انتظار کیا تھا یہاں تک کہ اس خاتون نے عتبہ کی نماز جنازہ ادا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4172]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
87. بَابُ التَّكْبِيرِ عَلَى الْجِنَازَةِ .
نماز جنازہ میں تکبیر کہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4173
عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجَابِرِ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عِيسَى - مَوْلًى لِحُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ - عَلَى جِنَازَةٍ، فَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: مَا وَهِمْتُ وَلَا نَسِيتُ، وَلَكِنْ كَبَّرْتُ كَمَا كَبَّرَ مَوْلَايَ وَوَلِيُّ نِعْمَتِي حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ، [ قَالَ ] : صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: مَا نَسِيتُ وَلَا وَهِمْتُ، وَلَكِنْ كَبَّرْتُ كَمَا كَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَحْيَى الْجَابِرُ فِيهِ كَلَامٌ.
یحیی بن عبداللہ جابر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام عیسیٰ کے پیچھے مدائن میں نماز جنازہ ادا کی، تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: نہ تو مجھے وہم ہوا ہے، اور نہ ہی میں بھولا ہوں، لیکن میں نے اسی طرح تکبیر کہی ہے، جس طرح میرے آقا اور میرے ولی نعمت سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے تکبیر کہی تھی انہوں نے ایک نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے پانچ تکبیریں کہی تھیں اور پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر یہ بولے: تھے کہ نہ تو میں بھولا ہوں اور نہ ہی میں وہم کا شکار ہوا ہوں بلکہ میں نے اس طرح تکبیر کہی ہے، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی تھی آپ نے ایک نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں کہی تھیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ یحیی جابر نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4173]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22938، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1887/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4174
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ، أَنْ عَلِيًّا صَلَّى عَلَى سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ سِتًّا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: إِنَّهُ بَدْرِيٌّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالله بن معقل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے ان پر چھ تکبیریں کہی تھیں پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور بولے: یہ بدری ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4174]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5546)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4175
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا وَقْتَ وَلَا عَدَدَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ، يَعْنِي التَّكْبِيرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نماز جنازہ کا نہ تو کوئی وقت ہے، اور نہ ہی کوئی تعداد مقرر ہے ان کی مراد تکبیر تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4175]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4176
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَدْ كَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعًا وَخَمْسًا وَأَرْبَعًا، فَكَبَّرُ [ وا ] مَا كَبَّرَ الْإِمَامُ إِذَا قَدَّمْتُمُوهُ.
َرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات تکبیریں بھی کہی ہیں پانچ بھی کہی ہیں اور چار بھی کہی ہیں جب تم امام کو آگے کر دو تو امام جتنی تکبیریں کہے، تو تم بھی اتنی کہہ دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4176]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں