🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
173. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْتِ الْمَقْدِسِ .
مسجد حرام، مسجد نبوی اور بیت المقدس میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5858
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ صَلَاةٍ فِي هَذَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، فَإِنَّهُ يَزِيدُ عَلَيْهِ مِائَةً".
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِ الْبَزَّارِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس مسجد (یعنی مسجد نبوی) میں ایک سو نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے اور مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس پر ایک سو گنا فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں امام بزار کی روایت کی مانند نقل کی ہے امام أحمد اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5858]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (425)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15685، وأخرجه مسند البزار برقم: 2196، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 950/7»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح «رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيح »
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5859
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ الثَّلَاثَةِ مُرْسَلٌ، وَلَهُ فِي الطَّبَرَانِيُّ إِسْنَادٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مُتَّصِلٌ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی، ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تینوں روایات کی سند ”مرسل“ ہیں ان کے حوالے سے امام طبرانی نے ایک سند نقل کی ہے، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور وہ متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5859]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (423) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4711 و 4712) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1558 و 1604 الي 1607 و اخرجه احمد فى المسند (80/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16290، وأخرجه مسند البزار برقم: 2196، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3920»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5860
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارَ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے بہتر ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5860]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (426) اخرجه ابو يعلي فى المسند (774) اخرجه احمد فى المسند (184/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1608»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5861
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَوْ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْأَقْصَى".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" إِلَّا الْمَسْجِدَ الْأَقْصَى"، وَأَعَادَهُ بَعْدَ هَذَا بِسَنَدِهِ فَقَالَ:" إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ".
وَرَوَاهُ بِسَنَدٍ آخَرَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَنْ عَائِشَةَ، وَلَمْ يَشُكَّ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْأَخِيرِ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ عَائِشَةَ وَحْدَهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، یا شاید سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کسی جگہ پر ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے بہتر ہے البتہ مسجد اقصیٰ کا معاملہ مختلف ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ”البتہ مسجد اقصیٰ کا معاملہ مختلف ہے“ اس کے بعد انہوں نے اسی سند کے ساتھ اس روایت کو دہرایا ہے اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے“۔ انہوں نے
یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا (دونوں سے) نقل کی ہے یعنی اس میں۔ انہوں نے شک کا اظہار نہیں کیا پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور دوسری روایت کے رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے صرف سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5861]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1193) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4691) اخرجه احمد فى المسند (7720 و 7725 و 7726)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7681، وأخرجه موطأ مالك برقم: 461»

الحكم على الحديث:
«إسناده صحيح ، رجاله رجال الصحيح ورجال الأخير ثقات»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5862
وَعَنِ الْأَرْقَمِ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ:" أَيْنَ تُرِيدُ؟"، قَالَ: أَرَدْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَاهُنَا وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى حَيِّزِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ قَالَ:" مَا يُخْرِجُكَ إِلَيْهِ أَتِجَارَةٌ؟"، قَالَ: قُلْتُ: لَا، وَلَكِنْ أَرَدْتُ الصَّلَاةَ [ فِيهِ ] ! قَالَ:" فَالصَّلَاةُ هَاهُنَا - وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى مَكَّةَ - خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الشَّامِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فَقَالَ:
سیدنا ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کہاں کا ارادہ رکھتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس طرف کا ارادہ رکھتا ہوں۔ انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے بیت المقدس کی سمت اشارہ کر کے یہ بات کہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی طرف کیوں جا رہے ہو؟ کیا تجارت کے سلسلے میں؟ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: جی نہیں! بلکہ میں وہاں نماز ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے مکہ کی طرف اشارہ کر کے ارشاد فرمایا: یہاں ایک نماز ادا کرنا اس جگہ ایک ہزار نمازوں سے بہتر ہے“۔ آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے شام کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: (یعنی پھر اگلی روایت ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5862]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5863
عَنِ الْأَرْقَمِ - وَكَانَ بَدْرِيًّا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوَى فِي دَارِهِ عِنْدَ الصَّفَا حَتَّى تَكَامَلُوا أَرْبَعِينَ رَجُلًا مُسْلِمِينَ، وَكَانَ آخِرُهُمْ إِسْلَامًا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَلَمَّا كَانُوا أَرْبَعِينَ خَرَجُوا إِلَى الْمُشْرِكِينَ، قَالَ: جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُوَدِّعَهُ وَأَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ تُرِيدُ؟"، قُلْتُ: أُرِيدُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ، قَالَ:" وَمَا يُخْرِجُكَ إِلَيْهِ أَفِي تِجَارَةٍ؟"، قُلْتُ: لَا، وَلَكِنِّي أُصَلِّي فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلَاةٌ هَاهُنَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ ثَمَّ".
وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ فِيهِمْ يَحْيَى بْنُ عِمْرَانَ جَهِلَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا ارقم رضی اللہ عنہ جو ایک بدری صحابی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صفا پہاڑی کے پاس موجود ان کے گھر میں کچھ عرصہ ٹھہرے رہے تھے یہاں تک کہ مسلمانوں کی تعداد چالیس ہو گئی جن میں اسلام قبول کرنے والے آخری فرد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں جب ان حضرات کی تعداد چالیس ہو گئی تو یہ نکل کر مشرکین کی طرف گئے سیدنا ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک دن) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ سے رخصت چاہوں میرا ارادہ بیت المقدس کی طرف جانے کا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: تم کہاں کا ارادہ رکھتے ہو؟ میں نے عرض کی: میں بیت المقدس کا ارادہ رکھتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم اس طرف کیوں جانا چاہتے ہو؟ کیا تجارت کے سلسلے میں؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! بلکہ میں وہاں نماز ادا کرنا چاہتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہاں ایک نماز ادا کرنا وہاں ایک ہزار نمازوں سے بہتر ہے“۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں امام أحمد کے رجال میں ایک راوی یحیی بن عمران ہے، جسے ابوحاتم نے مجبول قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (907) مستدرك حاكم (504/3)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 907، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 606»

الحكم على الحديث:
ورجال الطبراني ثقات، ورجال أحمد فيهم يحيى بن عمران جهله أبو حاتم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5864
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" صَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ عُبَيْدَةَ التُّسْتَرِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازوں سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سہل بن عبیدہ تستری ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5864]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15685»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5865
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاةٍ فِي مَسْجِدِي بِأَلْفِ صَلَاةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کہیں بھی ایک ہزار نمازوں سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا، میری مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5865]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16290، وأخرجه مسند البزار برقم: 2196، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3920»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5866
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ صَلَاةٍ فِي غَيْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کہیں اور ایک سو نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5866]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6747»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5867
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبحر بکراوی ہے، جسے امام أحمد اور امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5867]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16290، وأخرجه مسند البزار برقم: 2196، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3920»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں