🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
185. بَابُ مَقْبَرَةِ الْمَدِينَةِ .
مدینہ منورہ کے قبرستان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5908
وَعَنْ أُمِّ قَيْسٍ قَالَتْ: لَوْ رَأَيْتُنِي وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذٌ بِيَدِي فِي سِكَّةٍ مِنْ سِكَكِ الْمَدِينَةِ مَا فِيهَا بَيْتٌ حَتَّى انْتَهَى إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ، فَقَالَ لِي:" يَا أُمَّ قَيْسٍ" يُبْعَثُ مِنْ هَذِهِ الْمَقْبَرَةِ سَبْعُونَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ"، فَقَامَ عُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ فَقَالَ: وَأَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" وَأَنْتَ"، فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: وَأَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" سَبَقَكَ بِهَا عُكَاشَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ ام قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: کاش! تم مجھے دیکھتے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور آپ مدینہ منورہ کی ایک گلی میں موجود تھے جس میں کوئی گھر نہیں تھا یہاں تک کہ آپ بقیع غرقد کے پاس آ گئے تو آپ نے مجھ سے فرمایا: اے ام قیس اس قبرستان سے ستر ہزار ایسے افراد کو زندہ کیا جائے گا جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے تو سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! میں بھی (ان لوگوں میں ہوؤں گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی ہو گے ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! میں بھی ہوؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عکاشہ اس حوالے سے تم پر سبقت لے گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5908]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (181/25 و182)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7018، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9765»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
186. بَابٌ فِي جَبَلِ أُحُدٍ، وَغَيْرِهِ مِنَ الْجِبَالِ، وَغَيْرِهَا .
اُحد پہاڑ اور دیگر پہاڑوں اور دیگر چیزوں کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5909
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُحُدٌ جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”احد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5909]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (337/2 و 338)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12101، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1645»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5910
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ سُوَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَفَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزْوَةِ خَيْبَرَ فَلَمَّا بَدَا لَهُ أُحُدٌ قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ أُحُدٌ جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعُقْبَةُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عقبہ بن سوید انصاری بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے والد کو، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ خیبر سے واپس آ رہے تھے جب احد پہاڑ آپ کے سامنے آیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ اکبر احد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے عقبہ نامی راوی کا ذکر امام ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح ذکر نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5910]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6467) اخرجه احمد فى المسند (443/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15232، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6467، 6469»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5911
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُحُدٌ رُكْنٌ مِنْ أَرْكَانِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اُحد (پہاڑ) جنت کے ارکان میں سے ایک رکن ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر ہے، جو علی بن مدینی کا والد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5911]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7516) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5813)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2710»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5912
وَعَنْ أَبِي عَبْسِ بْنِ جَبْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأُحُدٍ:" هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ عَلَى بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ، وَهَذَا عَيْرٌ عَلَى جَبَلٍ يُبْغِضُنَا وَنُبْغِضُهُ عَلَى بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ أَبِي عَبْسٍ لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوعبس بن جبر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے احد پہاڑ کے بارے میں فرمایا: ”یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہو گا اور یہ عیر پہاڑ یہ ہم سے بغض رکھتا ہے اور ہم اس سے بغض رکھتے ہیں یہ جہنم کے ایک دروازے پر ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالمجید بن ابوعبس ہے، جسے امام ابوحاتم نے کمزور قرار دیا ہے اور اس کی سند میں ایسا شخص ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5912]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1199) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (127/1)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6501»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5913
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُحُدٌ جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ فَإِذَا جِئْتُمُوهُ فَكُلُوا مِنْ شَجَرِهِ وَلَوْ مِنْ عُضَاهِهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”احد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں، جب تم اس پر آو! تو اس کے درخت میں سے کچھ کھا لو، خواہ اس کا کانٹے دار درخت ہی کھاؤ“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5913]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1926)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3187، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1365، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3922، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12013، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1645، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1926»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5914
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْبَعَةُ أَجْبَالٍ مِنْ أَجْبَالِ الْجَنَّةِ وَأَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ وَأَرْبَعَةُ مَلَاحِمَ مِنْ مَلَاحِمِ الْجَنَّةِ"، قِيلَ: فَمَا الْأَجْبَالُ؟ قَالَ:" أُحُدٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّةِ، وَالطُّورُ جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّةِ، وَلُبْنَانُ جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّةِ، وَالْأَنْهَارُ الْأَرْبَعَةُ: النِّيلُ، وَالْفُرَاتُ، وَسَيْحَانُ، وَجَيْحَانُ، وَالْمَلَاحِمُ: بَدْرٌ، وَأُحُدٌ، وَالْخَنْدَقُ، وَحُنَيْنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار پہاڑ جنت کے پہاڑ ہیں چار نہریں (یا دریا) جنت کی نہریں ہیں چار جنگیں جنت کی جنگیں ہیں عرض کی گئی پہاڑ کون سے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: احد وہ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں یہ جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے اور طور جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے اور لبنان جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے اور چار نہریں (یا دریا) یہ ہیں نیل، فرات، سیحان اور جیحان اور جنگیں (یہ ہیں) بدر، احد، خندق اور حنین“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5914]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (18/17 و 19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5915
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى ذُبَابٍ.
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: بَلَغَنِي أَنَّ الذُّبَابَ جَبَلٌ بِالْحِجَازِ، وَقَوْلُهُ: صَلَّى: أَيْ بَارَكَ عَلَيْهِ.
قُلْتُ: قَالَ ابْنُ الْأَثِيرِ: إِنَّهُ جَبَلٌ بِالْمَدِينَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذباب (نامی پہاڑ) کے لئے دعائے رحمت کی تھی۔ امام طبرانی بیان کرتے ہیں: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ ذباب حجاز میں موجود ایک پہاڑ ہے اور روایت کے یہ الفاظ ”اصلی“ سے مراد یہ ہے کہ آپ نے اس کے لئے برکت کی دعا کی تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابن اثیر نے یہ کہا: ہے کہ یہ مدینہ منورہ میں موجود ایک پہاڑ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبد المہین بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5712)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5916
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: كُنْتُ أَرْمِي الْوَحْشَ، وَأَصِيدُهَا، وَأُهْدِي لَحْمَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَفَقَدَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" سَلَمَةُ أَيْنَ تَكُونُ؟"، فَقُلْتُ: نَبْعُدُ عَلَى الصَّيْدِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّمَا أَصِيدُ بِصَدْرِ قَنَاةٍ مِنْ نَحْوِ بَيْتٍ، فَقَالَ:" أَمَا لَوْ كُنْتُ تَصِيدُ بِالْعَقِيقِ لَسَبَقْتُكَ إِذَا ذَهَبْتَ وَتَلَقَّيْتُكَ إِذَا جِئْتَ، فَإِنِّي أُحِبُّ الْعَقِيقَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں وحشی جانوروں کو تیر مارا کرتا تھا اور ان کا شکار کرتا تھا اور ان کا گوشت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفے کے طور پر پیش کیا کرتا تھا ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے غیر موجود پایا تو دریافت کیا: سلمہ تم کہاں رہے میں نے عرض کی: میں شکار کے لئے دور چلا گیا تھا یا رسول اللہ! میں بیت کی طرف قناۃ کے درمیان میں شکار کر رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم نے عقیق کی وادی میں شکار کیا ہوتا تو میں تم سے سبقت لے جاتا جب تم جاتے اور جب تم آتے تو میں تم سے ملاقات کرتا کیونکہ میں وادی عقیق کو پسند کرتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5916]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6222)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6222»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5917
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَتَانِي آتٍ، وَأَنَا بِالْعَقِيقِ فَقَالَ: إِنَّكَ بِوَادٍ مُبَارَكٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ایک (فرشتہ) میرے پاس آیا میں اس وقت عقیق میں موجود تھا اس نے کہا: آپ مبارک وادی میں موجود ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5917]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1201)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں