🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ إِعْلَانِ النِّكَاحِ وَاللَّهْوِ وَالنِّثَارِ .
نکاح کا اعلان کرنا، شادی کا گانا (کھانے کی چیز) نچھاور کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7536
وَعَنْ زَوْجِ ابْنَةِ أَبِي لَهَبٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ تَزَوَّجْتُ ابْنَةَ أَبِي لَهَبٍ فَقَالَ:" هَلْ مِنْ لَهْوٍ؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَعْبَدُ بْنُ قَيْسٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
ابولہب کی بیٹی کے شوہر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، جب ابولہب کی بیٹی کے ساتھ میں نے شادی کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا کوئی لہو (شادی کا گانا) ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معبد بن قیس ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7536]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (258/24) اخرجه احمد فى المسند (67/4)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7537
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا فَعَلَتْ فُلَانَةُ؟" لِيَتِيمَةٍ كَانَتْ عِنْدَهَا. فَقُلْتُ: أَهْدَيْنَاهَا إِلَى زَوْجِهَا. قَالَ:" فَهَلْ بَعَثْتُمْ مَعَهَا جَارِيَةً تَضْرِبُ بِالدُّفِّ وَتُغَنِّي؟" قَالَتْ: تَقُولُ مَاذَا؟ قَالَ:" تَقُولُ: أَتَيْنَاكُمْ أَتَيْنَاكُمْ فَحَيُّونَا نُحَيِّيكُمْ.
لَوْلَا الذَّهَبُ الْأَحْمَرُ مَا حَلَّتْ بِوَادِيكُمْ.
لَوْلَا الْحِنْطَةُ السَّمْرَا مَا سَمِيَتْ عَذَارِيكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: فلاں لڑکی کا کیا حال ہے؟ وہ ایک یتیم لڑکی تھی، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی زیر پرورش تھی میں نے عرض کی: میں نے اس کی اس کے شوہر کے گھر رخصتی کروا دی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے ساتھ کسی ایسی لڑکی کو کیوں نہیں بھیجا جو دف بجاتی اور گانا گاتی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: وہ کیا گاتی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ یہ گاتیں: ”ہم تمہارے پاس آئے ہیں ہم تمہارے پاس آئے ہیں تم ہمیں خوش آمدید کہو اور ہم تمہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اگر سرخ سونا نہ ہوتا، تو اُس نے تمہارے ہاں نہیں آنا تھا، اور اگر صاف گندم نہ ہوتی، تو تمہاری کنواری لڑکیوں نے صحت مند نہیں ہونا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رواد بن جراح ہے، جسے امام أحمد یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7537]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3393»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7538
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَوَّلِ مَقْدَمِهِ الْمَدِينَةَ بِعَرُوسٍ وَمَعَهَا نِسْوَةٌ، وَإِذَا إِحْدَاهُنَّ تَقُولُ: وَأَهْدَى لَهَا كَبْشًا تَبَحْبَحَ فِي الْمِرْبَدِ.
وَزَوْجُكِ فِي الْبَادِي وَيَعْلَمُ مَا فِي غَدِ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُولِي هَكَذَا، وَلَكِنْ قُولِي: أَتَيْنَاكُمْ أَتَيْنَاكُمْ فَحَيُّونَا نُحَيِّيكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ منورہ تشریف لائے، تو آغاز میں آپ کا گزر ایک شادی کے پاس سے ہوا جس میں خواتین موجود تھیں اور ان میں سے کوئی ایک یہ گا رہی تھی: ”اور اس شخص نے اس عورت کو ایک دنبہ تحفہ کے طور پر دیا ہے جو باڑے میں ٹھہر گیا ہے، اور تمہارا شوہر آبادی سے باہر رہتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ کل کیا ہو گا“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ نہ گاؤ! تم یہ گاؤ: ”ہم تمہارے پاس آئے ہیں ہم تمہارے پاس آئے ہیں تم ہمیں خوش آمدید کہو اور ہم تمہیں خوش آمدید کہتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7538]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7539
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِنِسَاءٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي عُرْسٍ لَهُنَّ وَهُنَّ يُغَنِّينَ: وَأَهْدَى لَهَا كَبْشًا تَبَحْبَحَ فِي الْمِرْبَدِ.
وَزَوْجُكِ فِي الْبَادِي وَيَعْلَمُ مَا فِي غَدِ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی کچھ خواتین کے پاس سے گزرے جو ایک شادی میں شریک تھیں اور وہ یہ گانا گا رہی تھیں: ”اس مرد نے اس عورت کو ایک دنبہ تحفے کے طور پر دیا ہے جو باڑے میں ٹھہر گیا ہے، اور تمہارا شوہر آبادی سے باہر رہتا ہے، اور وہ یہ جانتا ہے کہ کل کیا ہو گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کل کیا ہو گا یہ بات صرف اللہ جانتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7539]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (343)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6194، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 317»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7540
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: لَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَوَارٍ يَتَغَنَّيْنَ يَقُلْنَ: فَحَيُّونَا نُحَيِّيكُمْ. فَوَقَفَ لَهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ دَعَاهُنَّ فَقَالَ:" لَا تَقُلْنَ هَكَذَا، وَلَكِنْ قُولُوا: حَيَّانَا وَإِيَّاكُمْ" فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُرَخِّصُ لِلنَّاسِ فِي هَذَا؟ فَقَالَ:" نَعَمْ إِنَّهُ نِكَاحٌ لَا سِفَاحٌ أَشِيدُوا بِالنِّكَاحِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات کچھ لڑکیوں سے ہوئی جو گانا گا رہی تھیں اور یہ گا رہی تھیں: تم ہمیں خوش آمدید کہو ہم تمہیں خوش آمدید کہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہر گئے آپ نے انہیں بلایا اور فرمایا تم یہ نہ کہو بلکہ تم یہ کہو کہ انہوں نے ہمیں اور تمہیں خوش آمدید کہا: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ لوگوں کو اس کی اجازت دیتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں یہ نکاح ہے کوئی پوشیدہ عمل نہیں ہے تم نکاح پر گانا گاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، اور وہ ضعیف ہے اسے یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7540]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (366)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7541
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هَبَّارٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: زَوَّجَ هَبَّارٌ ابْنَتَهُ فَضُرِبَ فِي عُرْسِهَا بِالْكِيرِ وَالْغِرْبَالِ فَسَمِعَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" قَالُوا: زَوَّجَ هَبَّارٌ ابْنَتَهُ فَضُرِبَ فِي عُرْسِهَا بِالْكِيرِ وَالْغِرْبَالِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشِيدُوا النِّكَاحَ أَشِيدُوا النِّكَاحَ هَذَا نِكَاحٌ لَا سِفَاحٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن ہبار، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں سیدنا ہبار رضی اللہ عنہ نے اپنی صاحبزادی کی شادی کی، تو ان کی شادی میں ”کیر“ (مخصوص آلہ) اور ”غربال“ (دف نما ایک برتن) بجایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آواز سنی، تو دریافت کیا: یہ کس وجہ سے ہے؟ لوگوں نے بتایا: ہبار نے اپنی صاحبزادی کی شادی کی ہے، تو اس کی شادی میں ”کیا“ (مخصوص آلہ) اور ”غربال“ (دف نما ایک برتن) بجایا جا رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نکاح پر گانا گاؤ! نکاح پر گانا گاؤ! یہ نکاح ہے، کوئی پوشید تعلق نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7541]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (201/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7542
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّهُ شَهِدَ إِمْلَاكَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَأَنْكَحَ الْأَنْصَارِيَّ وَقَالَ:" عَلَى الْأُلْفَةِ وَالْخَيْرِ وَالطَّيْرِ الْمَيْمُونِ دَفِّفُوا عَلَى رَأْسِ صَاحِبِكُمْ" فَدَفَّفُوا عَلَى رَأْسِهِ وَأَقْبَلَتِ السِّلَالُ فِيهَا الْفَاكِهَةُ وَالسُّكَّرُ فَنُثِرَ عَلَيْهِمْ فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ فَلَمْ يَنْتَهِبُوا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَزْيَنَ الْحِلْمَ أَلَا تَنْتَهِبُونَ؟" فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ نَهَيْتَنَا عَنِ النُّهْبَةِ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا! فَقَالَ:" إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ نُهْبَةِ الْعَسَاكِرِ، وَلَمْ أَنْهَكُمْ عَنْ نُهْبَةِ الْوَلَائِمِ أَلَا فَانْتَهِبُوا" قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: فَوَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجْبِذُهُ وَيَجْبِذُنَا إِلَى ذَلِكَ النَّهْبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" عَلَى الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ وَالْأُلْفَةِ وَالطَّائِرِ الْمَيْمُونِ وَالسَّعَةِ فِي الرِّزْقِ بَارَكَ اللَّهُ لَكُمْ".
وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ بِشْرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ وَضَّاعٌ. وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ حَازِمٌ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ عَنْ لِمَازَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا، وَلِمَازَةُ هَذَا يَرْوِي عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ مُتَأَخِّرٌ وَلَيْسَ هُوَ ابْنُ زَبَّارٍ ذَاكَ يَرْوِي عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَنَحْوِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی شادی میں شریک ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کا خطبہ پڑھا اور انصاری کی شادی کروا دی پھر آپ نے دعا دی: الفت ہو بھلائی ہو خیر آئے (پھر آپ نے فرمایا:) اپنے ساتھی کے سر پر دف بجاؤ لوگوں نے اس کے سرہانے دف بجائی پھر کچھ ٹوکرے آئے جن میں پھل اور شکر تھی، وہ لوگوں پر نچھاور کی گئیں لیکن لوگ اس سے رک گئے انہوں نے ان کو لوٹا نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بردباری اچھی چیز ہے، لیکن تم لوگ لوٹتے کیوں نہیں ہو۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں فلاں، فلاں دن لوٹنے سے منع کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں جنگ میں لوٹنے سے منع کیا تھا ولیمے میں لوٹنے سے منع نہیں کیا تھا، خبردار! تم لوٹ لو۔ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس (انصاری) کو بھی کھینچ رہے تھے اور ہمیں بھی اس لوٹ کی طرف کھینچ رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ تا ہم اس میں ان کے یہ الفاظ ہیں: ”بھلائی ہو برکت ہو الفت ہو نیک نصیب ہو رزق میں گنجائش ہو اللہ تعالیٰ تمہیں برکت نصیب کرے“۔ معجم اوسط کی سند میں ایک راوی بشر بن ابراہیم ہے، اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے معجم کبیر کی سند میں ایک راوی حازم ہے جو بنو ہاشم کا غلام ہے اس نے لمازہ سے روایت نقل کی ہے۔ میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے لمازہ نامی اس راوی نے ثور بن یزید سے روایت نقل کی ہے۔ اور یہ بعد کے زمانے کا ہے یہ ابن زبار نہیں ہے، کیونکہ وہ، تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور ان جیسے افراد سے روایت نقل کرتا ہے معجم کبیر کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7542]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (118) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (97/20)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. بَابُ مَا يُدْعَى بِهِ لِلزَّوْجَيْنِ .
میاں بیوی کے لئے کیا دعا کی جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7543
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ امْرَأَةً كَانَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ زَوْجِهَا خُصُومَةٌ فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: هَذَا زَوْجِي وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا فِي الْأَرْضِ أَبْغَضُ إِلَيَّ مِنْهُ. وَقَالَ الْآخَرُ: هَذِهِ امْرَأَتِي وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا فِي الْأَرْضِ أَبْغَضُ إِلَيَّ مِنْهَا. فَأَمَرَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَدْنُوَا إِلَيْهِ، ثُمَّ دَعَا لَهُمَا فَلَمْ يَفْتَرِقَا مِنْ عِنْدِهِ حَتَّى قَالَتِ الْمَرْأَةُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا خَلَقَ اللَّهُ شَيْئًا هُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ. وَقَالَ الزَّوْجُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا خَلَقَ اللَّهُ شَيْئًا هُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک عورت کی اپنے شوہر کے ساتھ ناچاقی چل رہی تھی وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے عورت نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میرا شوہر ہے اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے زمین میں کوئی ایسا فرد نہیں ہے جو میرے نزدیک اس سے زیادہ ناپسندیدہ ہو شوہر نے کہا: یہ میری بیوی ہے اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے زمین کوئی ایسا فرد نہیں ہے جو میرے نزدیک اس سے زیادہ ناپسندیدہ ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے بارے میں حکم دیا وہ دونوں آپ کے قریب ہو گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو دعا کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کر جانے سے پہلے عورت نے یہ کہا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی چیز پیدا نہیں کی ہے جو میرے نزدیک اس شخص سے زیادہ محبوب ہو اور شوہر نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی چیز پیدا نہیں کی ہے، جو میرے نزدیک اس عورت سے زیادہ محبوب ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مقدام بن داؤد ہے جو امام طبرانی کا استاد ہے، اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7543]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
54. بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا دَخَلَ بِأَهْلِهِ .
جب آدمی اپنی بیوی کے پاس آئے، تو وہ کیا کرے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7544
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ سَلْمَانُ مِنْ غِيبَةٍ لَهُ فَتَلَقَّاهُ عُمَرُ فَقَالَ: أَرْضَاكَ اللَّهُ عَبْدًا. قَالَ: فَتَزَوَّجَ فِي كِنْدَةَ فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الَّتِي يَدْخُلُ فِيهَا عَلَى أَهْلِهِ إِذَا الْبَيْتُ مُنَجَّدٌ، وَإِذَا فِيهِ نِسْوَةٌ قَالَ: أَتَحَوَّلَتِ الْكَعْبَةُ فِي كِنْدَةَ أَوْ هِيَ حُمْرَةٌ؟ أَمَرَنَا خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ لَا نَتَّخِذَ مِنَ الْمَتَاعِ إِلَّا أَثَاثًا كَأَثَاثِ الْمُسَافِرِ، وَلَا نَتَّخِذَ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا نَنْكِحُ. فَخَرَجَ النِّسْوَةُ وَدَخَلَ عَلَى أَهْلِهِ فَقَالَ: يَا هَذِهِ أَتُطِيعِينِي أَمْ تَعْصِينِي؟ قَالَتْ: بَلْ أُطِيعُكَ فِيمَا شِئْتَ. قَالَ: إِنَّ خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنَا إِذَا دَخَلَ أَحَدُنَا بِأَهْلِهِ أَنْ يَقُومَ فَيُصَلِّيَ وَيَأْمُرَهَا أَنْ تُصَلِّيَ خَلْفَهُ وَيَدْعُوَ وَتُؤَمِّنَ. فَفَعَلَ وَفَعَلَتْ فَلَمَّا جَلَسَ فِي مَجْلِسِ كِنْدَةَ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟ كَيْفَ وَجَدْتَ أَهْلَكَ؟ قَالَ: فَسَكَتَ، فَعَادَ الثَّانِيَةَ فَقَالَ لَهُ: وَمَا بَالُ أَحَدِكُمْ يَسْأَلُ عَمَّا وَارَتْهُ الْحِيطَانُ وَالْأَبْوَابُ إِنَّمَا يَكْفِي أَحَدُكُمْ أَنْ يَسْأَلَ عَنِ الشَّيْءِ أُجِيبَ أَمْ سَكَتَ عَنْهُ.
هَكَذَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ (طویل عرصہ) غیر موجود رہنے کے بعد تشریف لائے ان کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کو راضی کرے راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے کندہ میں شادی کر لی تھی جب وہ رات آئی جس میں ان کی بیوی کی رخصتی ہوئی، تو گھر بھرا ہوا تھا اس میں خواتین موجود تھیں انہوں نے دریافت کیا: کعبہ منتقل ہو کے کندہ میں آ گیا ہے یا پھر میری یہ عورت سرخ فام ہے میرے خلیل سیدنا، ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ ہم ساز و سامان میں سے صرف اتنا اثاثہ رکھیں جتنا مسافر کا سامان ہوتا ہے، اور خواتین میں سے صرف اتنی خواتین رکھیں جن کے ساتھ ہم نکاح کرتے ہیں، تو خواتین گھر سے باہر چلی گئیں وہ اپنی اہلیہ کے پاس تشریف لائے، اور بولے: اے خاتون! کیا تم میری اطاعت کرو گی یا میری نافرمانی کرو گی اس نے جواب دیا: آپ جیسے چاہیں گے میں آپ کی اطاعت کروں گی سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے بتایا مجھے میرے خلیل نے یہ حکم دیا تھا کہ جب ہم میں سے کوئی ایک شخص اپنی بیوی کے پاس جائے، تو کھڑا ہو کر نماز ادا کرے اور عورت کو یہ ہدایت کرے کہ وہ اس کے پیچھے کھڑی ہو کر نماز ادا کرے وہ شخص دعا کرے اور عورت آمین کہے۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کیا اور ان کی اہلیہ نے بھی ایسا ہی کیا اگلے دن جب وہ کندہ میں لوگوں کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھے، تو ایک شخص نے ان سے پوچھا: اے ابوعبداللہ! آپ کا کیا حال ہے آپ نے اپنی بیوی کو کیسا پایا؟ تو وہ خاموش رہے اس شخص نے دوبارہ پوچھا: تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا تم میں سے کسی ایک شخص کا کیا معاملہ ہے کہ وہ ایک ایسی چیز کے بارے میں دریافت کرتا ہے، جسے دیواروں اور دروازوں نے چھپایا ہوا تھا تم میں سے کسی ایک کے لئے یہ کافی ہے کہ اگر وہ کسی چیز کے بارے میں دریافت کرتا ہے، تو اگر اسے جواب دیدیا جاتا ہے، تو ٹھیک ہے اگر جواب نہیں دیا جاتا (تو وہ بھی ٹھیک ہے)
یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7544]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6067)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6067»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي: وفي إسنادهما الحجاج بن فروخ وهو ضعيف ¤ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 291)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7545
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ فَقَالَ: عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا تَزَوَّجَ أَحَدُكُمْ فَكَانَتْ لَيْلَةُ الْبِنَاءِ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ وَلْيَأْمُرْهَا أَنْ تُصْلِيَ خَلْفَهُ، فَإِنَّ اللَّهَ جَاعِلٌ فِي الْبَيْتِ خَيْرًا".
وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْحَجَّاجُ بْنُ فَرُّوخَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص شادی کر لے، تو رخصتی کی رات اسے دو رکعت ادا کرنی چاہیں اور اپنی بیوی کو بھی یہ ہدایت کرنی چاہیے کہ وہ بھی اس کے پیچھے نماز ادا کرے، تو اس طرح اللہ تعالیٰ اس کے گھر میں بھلائی رکھ دے گا“۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی حجاج بن فروخ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7545]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1447)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں