الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. بَابٌ حَقُّ الْمَرْأَةِ عَلَى الزَّوْجِ .
شوہر پر عورت کے حق کا بیان
حدیث نمبر: 7615
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحَسَنُهُمْ خُلُقًا وَخِيَارُهُمْ لِنِسَائِهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَخِيَارُهُمْ لِنِسَائِهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَخِيَارُهُمْ لِنِسَائِهِمْ".
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایمان کے اعتبار سے سب سے زیادہ کامل وہ شخص ہے جو اخلاق کے اعتبار سے سب سے اچھا ہو اور اپنی بیوی کے لئے سب سے بہتر ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے۔ صرف یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”جو اپنی بیوی کے لئے سب سے بہتر ہو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7615]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (50/2,472,527)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1162، 2612، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4682، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7354، 9756، 10436، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2792، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1، 2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 7616
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خِيَارُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رُؤْبَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رُؤْبَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے لئے سب سے بہتر ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن رؤبہ ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7616]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (341/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7617
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَأُنْكِرَ عَلَيْهِ كَثْرَةُ الْغَلَطِ وَتَمَادِيهِ فِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَأُنْكِرَ عَلَيْهِ كَثْرَةُ الْغَلَطِ وَتَمَادِيهِ فِيهِ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں زیادہ بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے حق میں زیادہ بہتر ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے اس کی بکثرت غلطیوں اور ان پر اس کے اصرار کی وجہ سے اس پر اعتراض کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7617]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (363/19)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 191»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7618
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ، وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں زیادہ بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے حق میں زیادہ بہتر ہو اور میں اپنی بیویوں کے حق میں سب سے بہتر ہوں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مصعب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7618]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مصعب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7618]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1480)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 191»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7619
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِنِسَائِهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں زیادہ بہتر وہ ہے جو اپنی بیویوں کے حق میں زیادہ بہتر ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے جس کی توثیق کی گئی ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7619]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1482) اخرجه ابو يعلى فى المسند (5926)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7620
وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا عَسَى أَحَدُكُمْ أَنْ يَضْرِبَ امْرَأَتَهُ ضَرْبَ الْأَمَةِ أَلَا خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ الضَّرِيرِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ الضَّرِيرِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص اپنی بیوی کو یوں مارتا ہے جس طرح کنیز کو مارا جاتا ہے خبردار! تم میں زیادہ بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے حق میں زیادہ بہتر ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ذکریا بن یحیی بن ایوب ضریر سے نقل کی ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7620]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ذکریا بن یحیی بن ایوب ضریر سے نقل کی ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7620]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1484)، أخرجه مسند البزار برقم: 984»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7621
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذِنَ فِي ضَرْبِ النِّسَاءِ فَسَمِعَ مِنَ اللَّيْلِ صَوْتًا عَالِيًا فَقَالَ:" إِنِّي لَأَسْمَعُ صَوْتًا" فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَذِنْتَ فِي ضَرْبِ النِّسَاءِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ، وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ ثَوْبَانَ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَقَدْ رَوَى أَبُو دَاوُدَ لِجَعْفَرٍ هَذَا وَسَكَتَ عَنْهُ فَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کی پٹائی کرنے کی اجازت دی آپ نے رات کے وقت بلند آوازیں سنیں، تو ارشاد فرمایا: میں نے آوازیں سنی تھیں لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے خواتین کی پٹائی کرنے کی اجازت دی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں زیادہ بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے حق میں زیادہ بہتر ہو اور میں اپنی بیویوں کے حق میں سب سے زیادہ بہتر ہوں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن یحیی بن ثوبان ہے وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام ابوداؤد نے جعفر نامی اس راوی کے حوالے سے روایت نقل کی ہے۔ اور اس کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7621]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1483)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1977، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7407، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4186، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5197، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2521»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7622
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ: رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ"، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں زیادہ بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے حق میں زیادہ بہتر ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عثمان بن عمر سے نقل کی ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7622]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عثمان بن عمر سے نقل کی ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7622]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1481)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7623
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ قَعْنَبٍ قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى الرَّبَذَةِ فَإِذَا أَبُو ذَرٍّ قَدْ جَاءَ فَكَلَّمَ امْرَأَتَهُ فِي شَيْءٍ فَكَأَنَّهَا رَدَّتْ عَلَيْهِ وَعَادَ فَعَادَتْ فَقَالَ: مَا تَزِيدِينَ عَلَيَّ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمَرْأَةُ كَالضِّلَعِ إِنْ أَثَنَيْتَهَا انْكَسَرَتْ، وَفِيهَا بَلْغَةٌ وَأَوَدٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا نُعَيْمَ بْنَ قَعْنَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا نُعَيْمَ بْنَ قَعْنَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
نعیم بن قعنب بیان کرتے ہیں: میں ربذہ کی طرف گیا وہاں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ موجود تھے وہ تشریف لائے انہوں نے کسی چیز کے بارے میں اپنی بیوی کے ساتھ بات چیت کی ان کی بیوی نے انہیں پلٹ کر جواب دیا انہوں نے اپنی بات دہرائی، تو اس عورت نے بھی جواب دہرا دیا تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: تم خواتین اس چیز سے بڑھ کے نہیں ہو جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے: ”عورت پسلی کی مانند ہے اگر تم اسے ٹھیک کرنا چاہو گے، تو وہ ٹوٹ جائے گی، جبکہ اس میں کفایت (یعنی بنیادی ضرورت کی تکمیل) بھی ہو گی اور ٹیڑھا پن بھی ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نعیم بن قعنب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7623]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نعیم بن قعنب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7623]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1478) اخرجه احمد فى المسند (164/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7624
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَرْأَةُ كَالضِّلَعِ إِنْ أَقَمْتَهَا كَسَرْتَهَا وَهِيَ يُسْتَمْتَعُ بِهَا عَلَى عِوَجٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”عورت پسلی کی مانند ہے اگر تم اسے ٹھیک کرنا چاہو گے، تو اسے توڑ دو گے اس کے ٹیڑھے پن سمیت اس سے نفع حاصل کیا جا سکتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7624]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7624]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1479) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (972) اخرجه احمد فى المسند (279/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25852»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح