🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابُ النَّفَقَاتِ .
خرچ کے احکام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7705
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: مَرَّ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - أَوْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ - بِمِرْطٍ فَاسْتَغَلَّاهُ، قَالَ: فَمَرَّ بِهِ عَلَى عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ فَاشْتَرَاهُ فَكَسَاهُ امْرَأَتَهُ سُخَيْلَةَ بِنْتَ عُبَيْدَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: فَمَرَّ بِهِ عُثْمَانُ - أَوْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ - فَقَالَ: مَا فَعَلَ الْمِرْطُ الَّذِي ابْتَعْتَ؟ قَالَ عَمْرٌو: تَصَدَّقْتُ بِهِ عَلَى سُخَيْلَةَ بِنْتِ عُبَيْدَةَ فَقَالَ:" إِنَّ كُلَّ مَا صَنَعْتَ إِلَى أَهْلِكَ صَدَقَةٌ" قَالَ عَمْرٌو: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ ذَاكَ، فَذَكَرَ مَا قَالَ عَمْرٌو لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" صَدَقَ عَمْرٌو كُلُّ مَا صَنَعْتَ إِلَى أَهْلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ عَلَيْهِمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ (یہ شک بعد والے راوی کو ہے) کا گزر ایک چادر والے شخص کے پاس سے ہوا انہیں وہ چادر مہنگی لگی پھر سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کا گزر اس کے پاس سے ہوا تو انہوں نے وہ چادر خرید لی اور انہوں نے وہ چادر اپنی بیوی سخیلہ بنت عبیدہ بن حارث بن مطلب کو پہننے کے لئے دیدی بعد میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ یا سیدنا عبدالرحمن کا گزر ان کے پاس سے ہوا تو انہوں نے دریافت کیا: تم نے جو چادر خریدی تھی اس کا کیا بنا سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے وہ سخیلہ بنت عبیدہ (یعنی اپنی بیوی) کو صدقہ کر دی ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: تم اپنی بیوی کے ساتھ جو کچھ کرتے ہو وہ صدقہ ہوتا ہے سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، ان صاحب نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا جو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمرو نے ٹھیک بات کہی تھی تم اپنی بیوی کے ساتھ جو کچھ (بھی بھلائی) کرو گے وہ ان پر صدقہ ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7705]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6877)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7706
وَعَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوَّلُ مَا يُوضَعُ فِي مِيزَانِ الْعَبْدِ نَفَقَتُهُ عَلَى أَهْلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندے کے میزان میں جو چیز سب سے پہلے رکھی جائے گی وہ اس کا اپنے اہل خانہ پر کیا ہوا خرچ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7706]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6131»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7707
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا سَقَى امْرَأَتَهُ مِنَ الْمَاءِ أُجِرَ" قَالَ: فَأَتَيْتُهَا فَسَقَيْتُهَا وَحَدَّثْتُهَا بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، وَفِي حَدِيثِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ ضَعْفٌ، وَهَذَا مِنْهُ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَاخِرِ الزَّكَاةِ فِي النَّفَقَةِ عَلَى الْأَهْلِ وَالْوَلَدِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کو پانی پلاتا ہے، تو اسے اس کا بھی اجر ملے گا“ راوی کہتے ہیں: میں اپنی بیوی کے پاس آیا اور میں نے اسے پانی پلایا اور اسے وہ بات بیان کی جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی تھی۔
یہ روایت امام احد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن حسین ہے زہری سے اس کے حدیث نقل کرنے میں ضعف پایا جاتا ہے، اور
یہ روایت ان میں سے ایک ہے۔ اس سے پہلے کتاب الزکوۃ کے آخر میں اہل خانہ اور اولاد اور دیگر پر خرچ کرنے سے متعلق روایات گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7707]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16705، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 858»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7708
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يُضَيِّعَ مَنْ يَقُوتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُتْبَةَ، وَرِوَايَةُ إِسْمَاعِيلَ عَنِ الْحِجَازِيِّينَ ضَعِيفَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی کے گناہگار ہونے کے لیئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ان لوگوں کو ضائع کر دے جن کا خرچ اس (آدمی) کے ذمہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسماعیل بن عیاش کی موسیٰ بن عتبہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور اسماعیل نے اہل حجاز سے ضعیف روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13414)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13414، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9441»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7709
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: مَرَّ عَلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَى أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيَّ جَلْدَةَ وَنَشَاطَةَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ كَانَ هَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى وَلَدِهِ صِغَارًا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى أَبَوَيْنِ شَيْخَيْنِ كَبِيرَيْنِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى نَفْسِهِ يَعُفُّهَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى رِيَاءً وَمُفَاخَرَةً فَهُوَ فِي سَبِيلِ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر میرے پاس سے ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے میرے جسم کی مضبوطی اور چاک و چوبند ہونا دیکھا تو یہ کہا: یا رسول اللہ! کاش یہ اللہ کی راہ میں ہوتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر یہ اپنے کمسن بچوں کے لئے کمانے کے لئے نکلا ہے، تو یہ اللہ کی راہ میں ہے اگر یہ اپنے بوڑھے عمر رسیدہ ماں باپ کے لئے کمانے کے لئے نکلا ہے، تو یہ اللہ کی راہ میں ہے اگر یہ اپنی ذات کے لئے کمانے کے لئے نکلا ہے تاکہ یہ اپنے آپ کو مانگنے سے بچا کے رکھے، تو یہ اللہ کی راہ میں ہے، اور اگر یہ ریاکاری اور فخر کے اظہار کے لئے نکلا ہے، تو پھر یہ شیطان کی راہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اور معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7709]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (940) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7710
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" السَّاعِي عَلَى وَالِدَيْهِ لِيَكُفَّهُمَا أَوْ يُغْنِيَهُمَا عَنِ النَّاسِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالسَّاعِي عَلَى نَفْسِهِ لِيُغْنِيَهَا أَوْ يَكُفَّهَا عَنِ النَّاسِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالسَّاعِي مُكَاثَرَةً فِي سَبِيلِ الشَّيْطَانِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ سَيِّدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَحَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ [ وَكَذَلِكَ السَّعْيُ عَنِ الْأَوْلَادِ وَالْإِخْوَةِ ] .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے ماں باپ کے لئے کمانے والا، تاکہ انہیں بچا کے رکھے یا انہیں لوگوں سے بے نیاز رکھے وہ اللہ کی راہ میں شمار ہوتا ہے اپنی ذات کے لئے کمانے والا تاکہ اپنے آپ کو (لوگوں سے) بے نیاز رکھے یا لوگوں سے (مانگنے سے) بچا کے رکھے وہ اللہ کی راہ میں شمار ہوتا ہے، اور کثرت کے لئے کمانے والا شیطان کی راہ میں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن سید ہے، اور وہ ضعیف ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی، جس میں یہ مذکور ہے کہ اولاد بہن بھائیوں کے لئے کمانے والا بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7710]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8625»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7711
وَعَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ أَبِي عَمْرٍو، وَكَانَتْ تَحْتَهُ فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ فَطَلَّقَهَا فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَا نَفَقَةَ لَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ.
سیدنا عبدالحمید ابوعمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا ان کی اہلیہ تھیں ان صاحب نے اس خاتون کو طلاق دیدی وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے خرچ نہیں ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خالد بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے (اور دوسرے راویوں کے) برخلاف روایت نقل کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7711]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7712
وَعَنْ عَمْرَ وَابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا: لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس عورت کو تین طلاقیں دی گئی ہوں، اسے (سابقہ شوہر کی طرف سے) رہائش اور خرچ ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7712]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9700)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7713
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْحَامِلِ وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا؟ فَقَالَ: كُنَّا نُنْفِقُ عَلَيْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے حاملہ اور بیوہ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ہم اسے خرچ دیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7713]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7714
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَجَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَا نَفَقَةَ لَكِ، وَلَا سُكْنَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی وہ عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں خرچ اور رہائش نہیں ملے گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7714]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1508)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں