🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَهْدِيِّ .
مہدی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12396
وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَتُمْلَأَنَّ الْأَرْضُ ظُلْمًا وَجَوْرًا، فَإِذَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا بَعَثَ اللَّهُ رَجُلًا مِنِّي، اسْمُهُ اسْمِي، وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمُ أَبِي، يَمْلَؤُهَا عَدْلًا وَقِسْطًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا، فَلَا تَمْنَعُ السَّمَاءُ شَيْئًا مِنْ قَطْرِهَا، وَلَا الْأَرْضُ شَيْئًا مِنْ نَبَاتِهَا، يَلْبَثُ فِيكُمْ سَبْعًا أَوْ ثَمَانِيًا أَوْ تِسْعًا - يَعْنِي سِنِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ دَاوُدَ بْنِ الْمُحَبَّرِ بْنِ قَحْذَمٍ عَنْ أَبِيهِ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمین ضرور ظلم و ستم سے بھر جائے گی، اور جب یہ ظلم و ستم سے بھر جائے گی، تو اللہ تعالیٰ ہم میں سے ایک شخص کو بھیجے گا، جس کا نام میرے نام کے مطابق ہو گا، اس کے باپ کا نام میرے والد کے نام کے مطابق ہو گا، وہ زمین کو عدل و انصاف سے یوں بھر دے گا، جس طرح وہ پہلے ظلم و ستم سے بھری ہوئی تھی، اس وقت آسمان اپنی بارش میں سے کوئی چیز نہیں روکے گا، اور زمین اپنی نباتات میں سے کوئی چیز نہیں روکے گی، وہ حکمران تمہارے درمیان سات یا آٹھ یا نو سال رہے گا (یہ شک راوی کو ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور مجحم اوسط میں نقل کی ہے، داؤد بن محبر بن قحذم کے حوالے سے اس کے والد سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12396]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3325) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (32/19)، أخرجه مسند البزار برقم: 3323، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7616»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12397
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُبَايَعُ لِرَجُلٍ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ عِدَّةٌ عِدَّةَ أَهْلِ بَدْرٍ، فَيَأْتِيهِ عَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ وَأَبْدَالُ أَهْلِ الشَّامِ، فَيَغْزُوهُمْ جَيْشٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ، فَيَغْزُوهُمْ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ مِنْ كَلْبٍ، فَيَلْتَقُونَ فَيَهْزِمُهُمُ اللَّهُ، فَالْخَائِبُ مَنْ خَابَ مِنْ غَنِيمَةِ كَلْبٍ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص کی حجراسود اور مقام ابراہیم کے درمیان بیعت کی جائے گی، جو اتنی تعداد میں لوگ کریں گے، جتنی اہل بدر کی تعداد تھی، پھر اہل عراق کے لشکر اس کے پاس آئیں گے اہل شام کے ابدال اس کے پاس آئیں گے اور اہل شام کا ایک لشکر ان کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے آئے گا، یہاں تک کہ جب وہ بیداء کے مقام پر پہنچیں گے، تو ان لوگوں کو دھنسا دیا جائے گا، پھر قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ان کے ساتھ جنگ کرے گا، جس کی ننہیال بنو کلب سے ہو گی، ان دونوں لشکروں کا سامنا ہو گا، تو اللہ تعالیٰ دشمن کو پسپا کر دے گا، تو وہ شخص خسارے والا ہو گا، جو بنو کلب کی غنیمت کے حوالے سے خسارے والا ہوا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران قطان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12397]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9455»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12398
قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَسِيرُ مَلِكُ الْمَشْرِقِ إِلَى مَلِكِ الْمَغْرِبِ فَيَقْتُلُهُ، فَيَبْعَثُ جَيْشًا إِلَى الْمَدِينَةِ فَيَخْسِفُ بِهِمْ، ثُمَّ يَبْعَثُ جَيْشًا فَيَنْسَى نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، فَيَعُوذُ عَائِذٌ بِالْحَرَمِ فَيَجْتَمِعُ النَّاسُ إِلَيْهِ كَالطَّيْرِ الْوَارِدَةِ الْمُتَفَرِّقَةِ حَتَّى يَجْتَمِعَ إِلَيْهِ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَأَرْبَعَةَ عَشَرَ رَجُلًا فِيهِمْ نِسْوَةٌ، فَيَظْهَرُ عَلَى كُلِّ جَبَّارٍ وَابْنِ جَبَّارٍ، وَيُظْهِرُ مِنَ الْعَدْلِ مَا يَتَمَنَّى لَهُ الْأَحْيَاءُ أَمْوَاتَهُمْ، فَيَحْيَا سَبْعَ سِنِينَ ثُمَّ مَا تَحْتَ الْأَرْضِ خَيْرٌ مِمَّا فَوْقَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مشرق کی حکمرانی، مغرب کی حکمرانی کی طرف چل کے جائے گی اور اسے قتل کر دے گی، پھر وہ ایک لشکر مدینہ کی طرف بھیجیں گے، انہیں دھنسا دیا جائے گا، پھر وہ ایک اور لشکر بھیجے گا، تو وہ اہل مدینہ میں سے کچھ لوگوں کو بھول جائے گا، اور ایک پناہ لینے والا حرم میں پناہ لے گا، لوگ اس کی طرف اکٹھے ہو کر یوں جائیں گے، جس طرح متفرق پرندے آتے ہیں، یہاں تک کہ تین سو چودہ افراد، اُن میں خواتین بھی شامل ہوں گی، وہ اکٹھے ہو کر ان کے پاس آ جائیں گے اور پھر وہ حکمران، ہر ظالم حکمران اور ظالم کے بیٹے پر غالب آ جائے گا، وہ عدل کو ظاہر کرے گا، کہ زندہ لوگ اپنے مردوں کے لیے آرزو کریں، وہ سات سال زندہ رہے گا، پھر اس کے بعد (ایسا وقت آ جائے گا) کہ زمین کے نیچے والا حصہ، اُس کے اوپر والے حصے سے زیادہ بہتر ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12398]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5469»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12399
قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَكُونُ اخْتِلَافٌ عِنْدَ مَوْتِ خَلِيفَةٍ، فَيَخْرُجُ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ فَيَأْتِي مَكَّةَ، فَيَسْتَخْرِجُهُ النَّاسُ مِنْ بَيْتِهِ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، فَيُجَهَّزُ إِلَيْهِ جَيْشٌ مِنَ الشَّامِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ، فَيَأْتِيهِ عَصَائِبُ الْعِرَاقِ وَأَبْدَالُ الشَّامِ، وَيَنْشَأُ رَجُلٌ بِالشَّامِ أَخْوَالُهُ مِنْ كَلْبٍ، فَيُجَهَّزُ إِلَيْهِ جَيْشٌ فَيَهْزِمُهُمُ اللَّهُ فَتَكُونُ الدَّائِرَةُ عَلَيْهِمْ، فَذَلِكَ يَوْمُ كَلْبٍ، الْخَائِبُ مَنْ خَابَ مِنْ غَنِيمَةِ كَلْبٍ، فَيَسْتَفْتِحُ الْكُنُوزَ، وَيُقَسِّمُ الْأَمْوَالَ، وَيُلْقِي الْإِسْلَامُ بِجِرَانِهِ إِلَى الْأَرْضِ، فَيَعِيشُونَ بِذَلِكَ سَبْعَ سِنِينَ". أَوْ قَالَ:" تِسْعَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”خلیفہ کے انتقال کے وقت اختلاف رونما ہو گا، پھر بنو ہاشم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نکلے گا، وہ مکہ آئے گا، لوگ اسے اس کے گھر سے نکلنے پر مجبور کریں گے، وہ حجراسود اور مقام ابراہیم کے درمیان آئے گا، پھر شام کا ایک لشکر اس کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے آئے گا، یہاں تک کہ جب وہ بیداء کے مقام پر پہنچیں گے، تو انہیں دھنسا دیا جائے گا، پھر عراق کے لشکر اور شام کے ابدال اس کے پاس آئیں گے اور پھر شام میں ایک شخص نمودار ہو گا، جس کی ننھیال بنو کلب سے ہو گی، اس کا لشکر (مہدی سے لڑنے کے لئے) آئے گا، اللہ تعالیٰ ان کو پسپا کر دے گا اور وہ لوگ ہار جائیں گے اور اس دن بنو کلب ہار جائیں گے، وہ شخص خسارے کا شکار ہو گا جو بنو کلب کی مال غنیمت کے حوالے سے خسارے کا شکار ہو گا، پھر خزانوں کا منہ کھول دیا جائے گا، وہ (یعنی مہدی) مال تقسیم کرے گا اور زمین میں اسلام کو غلبہ دے گا، اور وہ لوگ اسی حالت میں سات سال (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) نو سال گزار دیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12399]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1175)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4286، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26149، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1175»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12400
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمَحْرُومُ مِنْ حُرِمَ غَنِيمَةَ كَلْبٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”محروم وہ شخص ہے جو بنو کلب کی غنیمت سے محروم رہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12400]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (356/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8455»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12401
وَعَنْهُ قَالَ: حَدَّثَنِي خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ عَلَيْهِمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي، فَيَضْرِبُهُمْ حَتَّى يَرْجِعُوا إِلَى الْحَقِّ". قَالَ: قُلْتُ: وَكَمْ يَمْلِكُ؟ قَالَ:" خَمْسًا وَاثْنَتَيْنِ". قَالَ: قُلْتُ: مَا خَمْسًا وَاثْنَتَيْنِ؟ قَالَ:" لَا أَدْرِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْمُرَجَّى بْنُ رَجَاءٍ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک میرے اہل بیت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ان لوگوں پر نہیں آئے گا، اور وہ ان پر ضربیں لگائے گا یہاں تک کہ وہ حق کی طرف لوٹ آئیں گے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: وہ کتنا عرصہ حکومت کرے گا؟ آپ نے فرمایا: پانچ اور دو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا: پانچ اور دو سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مرجیٰ بن رجاء ہے، جسے ابوزرعہ نے ثقہ قرار دیا ہے، اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12401]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6665)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7617»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12402
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَأْتِي نَاسٌ مِنْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ يُرِيدُونَ رَجُلًا عِنْدَ الْبَيْتِ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ خُسِفَ بِهِمْ، فَيَلْحَقُ بِهِمْ مَنْ تَخَلَّفَ فَيُصِيبُهُمْ مَا أَصَابَهُمْ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ بِمَنْ كَانَ أُخْرِجَ مُسْتَكْرَهًا؟ قَالَ:" يُصِيبُهُمْ مَا أَصَابَ النَّاسَ، ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ كُلَّ امْرِئٍ عَلَى نِيَّتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَبْرَشُ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مشرق کی طرف سے کچھ لوگ آئیں گے جو بیت اللہ کے قریب ایک شخص کے پاس کے جانا چاہتے ہوں گے، یہاں تک کہ وہ جب بیداء کے مقام پر پہنچیں گے، تو انہیں دھنسا دیا جائے گا، ان کے پیچھے والے لوگ جب ان تک پہنچیں گے، تو انہیں بھی وہ چیز لاحق ہو گی جو ان لوگوں کو لاحق ہوئی تھی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص کا کیا بنے گا، جسے زبردستی لایا گیا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مصیبت دوسروں کو لاحق ہوئی ہے۔ وہ انہیں بھی لاحق ہو گی اور پھر اللہ تعالیٰ ہر فرد کو اس کی نیت کے مطابق زندہ کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن فضل ابرش ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اُسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12402]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6937) اخرجه احمد فى المسند (259/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12402M
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُضْطَجِعًا فِي بَيْتِي إِذِ احْتَفَزَ جَالِسًا وَهُوَ يَسْتَرْجِعُ. قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا شَأْنُكَ تَسْتَرْجِعُ؟ قَالَ:" لِجَيْشٍ مِنْ أُمَّتِي يَجِيئُونَ مِنْ قِبَلِ الشَّامِ يَؤُمُّونَ الْبَيْتَ، لِرَجُلٍ يَمْنَعُهُمْ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ مِنْ ذِيِ الْحُلَيْفَةِ خُسِفَ بِهِمْ وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى". قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يُخْسَفُ بِهِمْ جَمِيعًا وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى؟ قَالَ:" إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ جُبِرَ إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ جُبِرَ إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ جُبِرَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ: ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم چونک کر (سیدھے) بیٹھ گئے اور“”إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ“”پڑھنے لگے۔ میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! کیا بات ہے، آپ استرجاع (إِنَّا لِلَّهِ۔۔۔) کیوں پڑھ رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”میری امت کے ایک لشکر کی وجہ سے جو شام کی طرف سے آئے گا اور بیت اللہ کا قصد کرے گا، ایک ایسے شخص (کو پکڑنے) کے لیے جو ان کی مخالفت اور دفاع کر رہا ہوگا، یہاں تک کہ جب وہ ذو الحلیفہ کے قریب بیداء (مقام) پر پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا، جبکہ ان کی نیتیں اور احوال مختلف ہوں گے“۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، ان سب کو ایک ساتھ کیسے دھنسا دیا جائے گا جبکہ ان کی نیتیں اور مقاصد مختلف ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(ہاں! لیکن) ان میں سے کچھ وہ بھی ہوں گے جنہیں مجبور کر کے لایا گیا ہوگا، ان میں سے کچھ وہ بھی ہوں گے جنہیں مجبور کر کے لایا گیا ہوگا، ان میں سے کچھ وہ بھی ہوں گے جنہیں مجبور کر کے لایا گیا ہوگا (لہٰذا قیامت کے دن سب کو ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا)“۔
اسے امام ابویعلیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی سند میں علی بن زید بن جدعان ہے جو حسن الحديث ہے لیکن اس میں کچھ ضعف بھی موجود ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12402M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12403
عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِمِثْلِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
اسی سند کے ساتھ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند روایت نقل کی گئی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12403]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6937)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12404
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ نَائِمًا فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، فَانْتَبَهَ وَهُوَ يَسْتَرْجِعُ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِمَّ تَسْتَرْجِعُ؟ قَالَ:" مِنْ قِبَلِ جَيْشٍ يَجِيءُ مِنْ قِبَلِ الْعِرَاقِ فِي طَلَبِ رَجُلٍ مِنَ الْمَدِينَةِ، يَمْنَعُهُ اللَّهُ مِنْهُمْ، فَإِذَا عَلَوُا الْبَيْدَاءَ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ خُسِفَ بِهِمْ، فَلَا يُدْرِكُ أَعْلَاهُمْ أَسْفَلَهُمْ وَلَا يُدْرِكُ أَسْفَلُهُمْ أَعْلَاهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى". قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ يُخْسَفُ بِهِمْ مصَادِرُهُمْ شَتَّى؟ قَالَ:" إِنَّ فِيهِمْ أَوْ مِنْهُمْ مَنْ جُبِرَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ الْحَكَمِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ أَبِي حَاتِمٍ ذَكَرَهُ وَلَمْ يَجْرَحْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں سوئے ہوئے تھے، آپ بیدار ہوئے تو آپ نے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھنا شروع کر دیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کس وجہ سے اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ پڑھ رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک لشکر کی وجہ سے جو عراق کی طرف سے مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی تلاش میں آئے گا اور انہیں اس شخص تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا، جب وہ ذوالحلیفہ میں بیداء کے مقام پر پہنچیں گے تو انہیں دھنسا دیا جائے گا، ان کے اوپر والے، نیچے والوں تک نہیں پہنچ سکیں گے اور نیچے والے اوپر والوں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ ایسا قیامت کے دن تک ہو گا حالانکہ ان کی آمد کا مقصد مختلف ہو گا۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! سب کو دھنسا دیا جائے گا۔ جب کہ ان سب کی آمد کا مقصد مختلف ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان میں ایسے لوگ بھی ہوں گے، جن کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن حکم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، البتہ ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے نہ اس پر جرح کی ہے اور نہ اس کی توثیق کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12404]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3328)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں