🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
102. بَابُ مَا جَاءَ فِي ابْنِ صَيَّادٍ
ابن صیاد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12563
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِابْنِ صَيَّادٍ:" مَا تَرَى؟". قَالَ: أَرَى عَرْشًا عَلَى الْبَحْرِ وَحَوْلَهُ الْحِيَاتُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَرَى عَرْشَ إِبْلِيسَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد سے فرمایا: تم کیا دیکھتے ہو، اس نے کہا: میں سمندر پر ایک تخت دیکھتا ہوں جس کے اردگرد سانپ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا خیال ہے وہ شیطان کا تخت ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12563]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1220) اخرجه احمد فى المسند (66/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11235»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12564
وَعَنْهُ قَالَ: ذُكِرَ ابْنُ صَيَّادٍ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عُمَرُ: [ إِنَّهُ يَزْعُمُ ] إِنَّهُ لَا يَمُرُّ بِشَيْءٍ إِلَّا كَلَّمَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ابن صیاد کا ذکر کیا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اس کا یہ کہنا ہے کہ وہ جس بھی چیز کے پاس سے گزرتا ہے وہ چیز اس کے ساتھ بات چیت کرتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12564]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (79/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12565
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَأَنْ أَحْلِفَ بِاللَّهِ تِسْعًا أَنَّ ابْنَ صَيَّادٍ هُوَ الدَّجَّالُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْلِفَ وَاحِدَةً أَنَّهُ لَيْسَ بِهِ. وَلَأَنْ أَحْلِفَ تِسْعًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُتِلَ شَهِيدًا، أَحَبُّ لِي مِنْ أَنْ أَحْلِفَ أَنَّهُ لَمْ يُقْتَلْ ; وَذَلِكَ أَنَّ اللَّهَ جَعَلَهُ نَبِيًّا، وَاتَّخَذَهُ شَهِيدًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نو مرتبہ اللہ کے نام کا حلف اٹھاؤں اس بات پر کہ ابن صیاد ہی دجال ہے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں ایک مرتبہ یہ حلف اٹھاؤں کہ وہ دجال نہیں ہے، اور میں نو مرتبہ یہ حلف اٹھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید ہونے کے طور پر قتل کیا گیا، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں ایک مرتبہ یہ حلف اٹھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل نہیں کیا گیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو نبی بھی بنایا تھا اور آپ کو شہادت کے مرتبے پر بھی فائز کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12565]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5207) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10119)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12566
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَبَّأَ لِابْنِ الصَّيَّادِ دُخَّانًا، فَسَأَلَهُ عَمَّا خَبَّأَ لَهُ، فَقَالَ: دُخُّ. فَقَالَ:" اخْسَأْ، فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ". فَلَمَّا وَلَّى قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا قَالَ؟". قَالَ بَعْضُهُمْ: وَخُّ. وَقَالَ بَعْضُهُمْ: بَلْ قَالَ: دُخُّ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدِ اخْتَلَفْتُمْ وَأَنَا بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ، فَأَنْتُمْ بَعْدِي أَشَدُّ اخْتِلَافًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد کے لئے ایک چیز دل میں سوچی اور اس سے اس چیز کے بارے میں دریافت کیا: جو آپ نے اس کے بارے میں سوچی تھی، تو اس نے کہا: دخ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پرے ہو جاؤ تم اپنی اوقات سے آگے نہیں جا سکو گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس نے کیا کہا: تھا؟ کسی نے کہا: اس نے وخ کہا: تھا، کسی نے کہا: بلکہ دخ کہا: تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارے درمیان موجود ہوں اور پھر بھی تم اختلاف کا شکار ہو گئے، تو میرے بعد تو تم لوگ زیادہ شدید اختلاف کا شکار ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12566]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2909 و 2908)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20818، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2908، 2909، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4355، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7508»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12567
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: مَا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدَّجَّالِ أَكْثَرَ مِمَّا سَأَلْتُهُ فَقَالَ:" مَا تَصْنَعُ بِهِ؟ لَيْسَ بِضَارِّكَ". قُلْتُ: أَلَا أَقْتُلُ ابْنَ صَيَّادٍ؟ قَالَ:" مَا تَصْنَعُ بِقَتْلِهِ؟ إِنْ كَانَ هُوَ الدَّجَّالُ فَلَنْ تَخْلُصَ إِلَى قَتْلِهِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنِ الدَّجَّالُ فَمَا تَصْنَعُ بِهِ؟".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قِصَّةِ قَتْلِ ابْنِ صَيَّادٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ جَهْوَرِ بْنِ مَنْصُورٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے بارے میں جتنا میں نے دریافت کیا ہے: اس سے زیادہ کسی اور نے دریافت نہیں کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کا کیا کرو گے، وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچا پائے گا، میں نے عرض کی: کیا میں ابن صیاد کو قتل نہ کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے قتل کر کے کیا کرو گے، اگر تو وہ دجال ہوا تو تم اسے قتل نہیں کر پاؤ گے، اور اگر وہ دجال نہ ہوا تو پھر تم اس کا کیا کرو گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے۔ اس میں ابن صیاد کے قتل والا واقعہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف جہور بن منصور کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12567]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (399/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
103. بَابُ نُزُولِ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نازل ہونا اللہ تعالیٰ ہمارے نبی اور اُن پر درود و سلام نازل کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12568
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُوشِكُ الْمَسِيحُ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ أَنْ يَنْزِلَ حَكَمًا مُقْسِطًا وَإِمَامًا عَدْلًا، فَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ، وَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ، وَتَكُونُ الدَّعْوَةُ وَاحِدَةً، فَاقْرِئُوهُ - أَوْ أَقْرِئْهُ - السَّلَامَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُحَدِّثُهُ فَيُصَدِّقُنِي". فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ:" أَقْرِئُوهُ مِنِّي السَّلَامَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام انصاف کرنے والے حکمران اور عادل امام ہونے کے طور پر نازل ہوں گے، وہ خنزیر کو مار دیں گے، صلیب کو توڑ دیں گے، اس وقت دعوت ایک ہی ہو گی، تم انہیں اللہ کے رسول کی طرف سے سلام کہنا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) میں ان کے ساتھ بات چیت کروں گا، تو وہ میری بات کی تصدیق کریں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا: انہیں میری طرف سے سلام پہنچا دینا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید ہے، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12568]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6584) اخرجه احمد فى المسند (394/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8877، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8423»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12569
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَرْجُو إِنْ طَالَ بِي عُمْرٌ، أَنْ أَلْقَى عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنْ عَجَّلَ بِي مَوْتٌ، فَمَنْ لَقِيَهُ مِنْكُمْ فَلْيُقْرِئْهُ مِنِّي السَّلَامَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ: مَرْفُوعٌ وَهُوَ هَذَا، وَمَوْقُوفٌ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے یہ امید ہے کہ اگر میری عمر طویل ہوئی تو میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے ملاقات کروں گا لیکن اگر مجھے جلدی موت آ گئی تو تم میں سے جو شخص انہیں ملے وہ انہیں میری طرف سے سلام پہنچا دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ایک مرفوع ہے، اور وہ یہ والی ہے، اور ایک موقوف ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12569]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7910»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
104. بَابُ مَا جَاءَ فِي يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ
یاجوج ماجوج کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12570
عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ - وَهُوَ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَرْمَلَةَ - عَنْ خَالَتِهِ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَاصِبٌ رَأْسَهُ مِنْ لَدْغَةِ عَقْرَبٍ فَقَالَ:" إِنَّكُمْ تَقُولُونَ: لَا عَدُوَّ، وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا تُقَاتِلُونَ عَدُوًّا، حَتَّى يَأْتِيَ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، عِرَاضُ الْوُجُوهِ، صِغَارُ الْعُيُونِ، صُهْبُ الشِّعَافِ، وَمِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمِجَانُّ الْمُطْرَقَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن حرملہ یہ خالد بن عبداللہ بن حرملہ ہیں وہ اپنی خالہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھو کے ڈنک مارنے کی وجہ سے اپنے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ یہ کہتے ہو کہ دشمن نہیں رہا، تم لوگ مسلسل دشمن کے ساتھ جنگ کرتے رہو گے، یہاں تک کہ یاجوج ماجوج آ جائیں گے، جن کے چہرے چوڑے ہوں گے، آنکھیں چھوٹی ہوں گی، ان کا رنگ سیاہی مائل سرخ ہو گا، وہ ہر ایک بلندی سے تیزی سے چلتے ہوئے نیچے کی طرف آئیں گے، اور ان کے چہرے تہہ والی ڈھالوں کی مانند ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12570]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (271/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21826، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7665»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12571
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِنْ وَلَدِ آدَمَ، [ وَ ] لَوْ أُرْسِلُوا لَأَفْسَدُوا عَلَى النَّاسِ مَعَايِشَهُمْ، وَلَنْ يَمُوتَ مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلَّا تَرَكَ مِنْ ذُرِّيَّتِهِ أَلْفًا فَصَاعِدًا، وَإِنَّ مِنْ وَرَائِهِمْ ثَلَاثَ أُمَمٍ: تَاوِيلُ، وَتَارِيسُ، وَمَنْسَكُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یاجوج ماجوج سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے ہوں گے، اگر انہیں چھوڑ دیا جائے تو وہ لوگوں کی زندگی خراب کر دیں، ان میں سے کوئی شخص اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک وہ اپنی اولاد میں سے ایک ہزار سے زیادہ ذریت کو نہیں چھوڑے گا، اور ان کے بعد تین امتیں ہوں گی، تاویل، تاریس اور منسک۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12571]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12572
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ فَقَالَ:" يَأْجُوجُ أُمَّةٌ، وَمَأْجُوجُ أُمَّةٌ، كُلُّ أُمَّةٍ أَرْبَعُمِائَةِ أَلْفِ أُمَّةٍ، لَا يَمُوتُ الرَّجُلُ حَتَّى يَنْظُرَ إِلَى أَلْفِ ذَكَرٍ بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ صُلْبِهِ، كُلٌّ قَدْ حَمَلَ السِّلَاحَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صِفْهُمْ لَنَا. قَالَ:" هُمْ ثَلَاثَةُ أَصْنَافٍ: فَصِنْفٌ مِنْهُمْ أَمْثَالَ الْأَرْزِ". قُلْتُ: وَمَا الْأَرْزُ؟ قَالَ:" شَجَرٌ بِالشَّامِ، طُولُ الشَّجَرَةِ عِشْرُونَ وَمِائَةَ ذِرَاعٍ فِي السَّمَاءِ".
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَؤُلَاءِ الَّذِينَ لَا يَقُومُ لَهُمْ خَيْلٌ وَلَا حَدِيدٌ، وَصِنْفٌ مِنْهُمْ يَفْتَرِشُ بِأُذُنِهِ وَيَلْتَحِفُ بِالْأُخْرَى، لَا يَمُرُّونَ بِفِيلٍ وَلَا وَحْشٍ وَلَا جَمَلٍ وَلَا خِنْزِيرٍ إِلَّا أَكَلُوهُ، وَمَنْ مَاتَ مِنْهُمْ أَكَلُوهُ، مُقَدِّمَتُهُمْ بِالشَّامِ، وَسَاقَتُهُمْ بِخُرَاسَانَ، يَشْرَبُونَ أَنْهَارَ الْمَشْرِقِ، وَبُحَيْرَةَ طَبَرِيَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یاجوج ماجوج کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”یاجوج ایک امت ہے اور ماجوج ایک امت ہے، ان میں سے ہر ایک امت چار لاکھ امتوں پر مشتمل ہے، اور ان میں سے کوئی بھی شخص اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک وہ اپنی اولاد (اور اولاد کی اولاد) میں سے اپنے آگے ایک ہزار مذکر افراد کو نہیں دیکھ لے گا، جن میں سے ہر ایک نے ہتھیار اٹھایا ہوا ہو گا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان کا حلیہ ہمارے سامنے بیان کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ تین قسم کے ہوں گے، ایک قسم وہ ہو گی جو صنوبر کے درخت کی مانند ہوں گے، میں نے دریافت کیا: ارز سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: شام میں موجود ایک درخت ہے۔ اس درخت کی لمبائی ایک سو بیس ذراع (کہنی سے درمیانی سب سے بڑی انگلی کے کنارے تک کی مقدار) ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کے سامنے کوئی گھوڑا یا ہتھیار قائم نہیں رہ سکتا، ان میں سے ایک گروہ وہ ہو گا جو ایک کان کو بطور فرش بچھائے گا، اور دوسرے کو لحاف کے طور پر لپیٹ لے گا۔ وہ لوگ جس بھی ہاتھی یا اونٹ یا خنزیر کے پاس سے گزریں گے اسے کھا جائیں گے، یہاں تک کہ ان میں سے جو شخص مرے گا، وہ اس کو بھی کھا جائیں گے، ان کا پہلا حصہ شام میں ہو گا، اور ہانک کر لے جانے والا خراسان میں ہو گا، وہ مشرق کی نہروں کو پی جائیں گے اور بحیرہ طبریہ کو پی جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید عطار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12572]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3867»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں