الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 14278
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: مَا عَدَا وَارَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي التُّرَابِ، فَأَنْكَرْنَا قُلُوبَنَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مٹی میں دفن کر دیا، تو ہمیں اپنے دلوں کی حالت تبدیل محسوس ہونے لگی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14278]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14278]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (852)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14279
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: رَأَيْتُ كَأَنَّ ثَلَاثَةَ أَقْمَارٍ سَقَطْنَ فِي حِجْرِي، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِنْ صَدَقَتْ رُؤْيَاكِ دُفِنَ فِي بَيْتِكِ خَيْرُ أَهْلِ الْأَرْضِ ثَلَاثَةٌ. فَلَمَّا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا أَبُو بَكْرٍ: خَيْرُ أَقْمَارِكِ يَا عَائِشَةُ. وَدُفِنَ فِي بَيْتِهَا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ مَرْفُوعًا أَنَّهَا قَصَّتْهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَّهُ أَوَّلَهُ بِهَذَا فِي بَابِ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے خواب میں دیکھا کہ تین چاند اتر کر میری گود میں آ گئے ہیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تمہارا خواب سچ ثابت ہوا، تو تمہارے گھر میں اہل زمین کے تین بہترین لوگ دفن ہوں گے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے عائشہ! یہ تمہارے چاندوں میں سب سے بہتر ہیں، (راوی بیان کرتے ہیں:) پھر (بعد میں) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی ان کے گھر میں دفن کیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، یہ انہوں نے معجم اوسط میں بھی نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے یہ مرفوع حدیث گزر چکی ہے: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ خواب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا تھا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تعبیر بیان کی تھی، یہ خوابوں کی تعبیر سے متعلق باب میں گزری ہے، اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14279]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14280
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: قَالَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ تَرْثِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
لَهْفَ نَفْسِي وَبِتُّ كَالْمَسْلُوبِ أَرْقُبُ اللَّيْلَ فِعْلَةَ الْمَحْرُوبِ مِنْ هُمُومٍ وَحَسْرَةٍ أَرَّقَتْنِي
لَيْتَ أَنِّي سُقِيتُهَا بِشَعُوبِ حِينَ قَالُوا إِنَّ الرَّسُولَ قَدْ أَمْسَى
وَافَقَتْهُ مَنِيَّةُ الْمَكْتُوبِ حِينَ جِئْنَا لِآلِ بَيْتِ مُحَمَّدٍ
فَأَشَابَ الْقَذَالَ مِنِّي مَشِيبُ حِيَنَ رَيْنَا بِيُوتَهُ مُوحِشَاتٍ
لَيْسَ فِيهِنَّ بَعْدُ عَيْشُ غَرِيبِ فَعَرَانِي لِذَاكَ حُزْنٌ طَوِيلٌ
خَالَطَ الْقَلْبَ فَهْوَ كَالْمَرْعُوبِ.
وَقَالَتْ أَيْضًا:
أَلَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُنْتَ رَخَاءَنَا وَكُنْتَ بِنَا بَرًّا وَلَمْ تَكُ جَافِيَا
وَكَانَ بِنَا بَرًّا رَحِيمًا نَبِيُّنَا لِيَبْكِ عَلَيْكَ الْيَوْمَ مَنْ كَانَ بَاكِيَا
لَعَمْرِي مَا أَبْكِي النَّبِيَّ لِمَوْتِهِ وَلَكِنْ لِهَرْجٍ كَانَ بَعْدَكَ آتِيَا
كَأَنَّ عَلَى قَلْبِي لِفَقْدِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ حُبِّهِ مِنْ بَعْدِ ذَاكَ الْمَكَاوِيَا
أَفَاطِمُ صَلَّى اللَّهُ رَبُّ مُحَمَّدٍ عَلَى جَدَثٍ أَمْسَى بِيَثْرِبَ ثَاوِيَا
أَرَى حَسَنًا أَيْتَمْتَهُ وَتَرَكْتَهُ يَبْكِي وَيَدْعُو جَدَّهُ الْيَوْمَ نَائِيَا
فِدًى لِرَسُولِ اللَّهِ أُمِّي وَخَالَتِي وَعَمِّي وَنَفْسِي قَصْرُهُ وَعِيَالِيَا
صَبَرْتَ وَبَلَّغْتَ الرِّسَالَةَ صَادِقًا وَمِتَّ صَلِيبَ الدِّينِ أَبْلَجَ صَافِيَا
فَلَوْ أَنَّ رَبَّ الْعَرْشِ أَبْقَاكَ بَيْنَنَا سَعِدْنَا وَلَكِنْ أَمْرُهُ كَانَ مَاضِيَا
عَلَيْكَ مِنَ اللَّهِ السَّلَامُ تَحِيَّةً وَأُدْخِلْتَ جَنَّاتٍ مِنَ الْعَدْنِ رَاضِيَا
.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

عروہ بیان کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی جان) سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مرثیہ کہتے ہوئے یہ اشعار کہے ہیں: ”میری جان غمگین ہے، اور میں نے یوں رات گزاری ہے، جیسے کسی کی کوئی چیز چھین لی گئی ہو، میں رات بھر جاگتی رہی ہوں، جیسے وہ شخص کام کرتا ہے، جو جنگ کا شکار ہوا ہو، پریشانیوں اور حسرت کی وجہ سے میری حالت خراب ہو گئی، افسوس کہ مجھے یہ پریشانیاں اس وقت ملی ہیں، جب موت کی اطلاع ملی، جب لوگوں نے یہ کہا: کل شام تقدیر کے لکھے ہوئے کے مطابق موت، رسول تک آ گئی، جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کے پاس آئے، تو سر کے پچھلے حصے کے بال بھی سفید ہو چکے تھے، جب ہم نے ان کے گھروں کو دیکھا کہ ان میں وحشت ہے، اور ان کے بعد ان گھروں میں ایسی زندگی ہے، جو نامانوس ہے، تو اس وجہ سے مجھے طویل غم درپیش ہو گیا، جو دل کے ساتھ یوں گھل مل گیا، جیسے وہ خوف زدہ شخص کی مانند ہو“ انہوں نے یہ بھی کہا: ”یا رسول اللہ! آپ ہماری سہولت تھے اور آپ ہم پر مہربانی کرنے والے تھے، اور آپ پہلو تہی کرنے والے نہیں تھے، ہمارے نبی ہم پر مہربان تھے، رحم کرنے والے تھے، تو آج کے دن ہر رونے والے کو آپ پر رونا چاہیے، مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے، میں نبی کی موت پر نہیں رو رہی ہوں، بلکہ اس پریشانی پر رو رہی ہوں، جو آپ کے بعد آئے گی، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر موجودگی پر میرا دل یوں ہے کہ ان کی محبت کی وجہ سے وہ داغ لگانے والا گرم آلہ بن گیا ہے، اے فاطمہ! سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پروردگار، اللہ تعالیٰ، ان پر درود نازل کرے، جنہوں نے یثرب میں (آخری) ٹھکانہ بنا لیا ہے، میں نے حسن کو دیکھا ہے کہ آپ نے اسے یتیم کر کے چھوڑا ہے، اور وہ رو رہا ہے، اور اپنے نانا کو بلا رہا ہے، میری ماں، میری خالہ، میری پھوپھی اور میں، اللہ کے رسول پر فدا ہو جائیں، آپ نے صبر سے کام لیا اور سچائی کے ساتھ رسالت کی تبلیغ کر دی، اور آپ کا انتقال ایسی حالت میں ہوا، کہ دین مضبوط واضح اور صاف ہے، اگر آپ کا پروردگار، آپ کو ہمارے درمیان باقی رہنے دیتا، تو یہ ہماری خوش نصیبی ہوتی، لیکن اس کا فیصلہ پورا ہو کر رہتا ہے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر سلام ہو، جو تحیت کے طور پر ہو، اور آپ کو ایسی حالت میں ”جنت عدن“ میں داخل کیا جائے، کہ آپ راضی ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14280]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14280]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (203/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14281
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ قَالَ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَتْ صَفِيَّةُ تَلْمَعُ بِرِدَائِهَا، وَهِيَ تَقُولُ:
قَدْ كَانَ بَعْدَكَ أَنْبَاءٌ وَهَنْبَثَةٌ لَوْ كُنْتَ شَاهِدَهَا لَمْ يَكْثُرِ الْخُطَبُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدًا لَمْ يُدْرِكْ صَفِيَّةَ.
قَدْ كَانَ بَعْدَكَ أَنْبَاءٌ وَهَنْبَثَةٌ لَوْ كُنْتَ شَاهِدَهَا لَمْ يَكْثُرِ الْخُطَبُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدًا لَمْ يُدْرِكْ صَفِيَّةَ.
امام محمد بن علی بن حسین رحمہ اللہ (یعنی امام باقر رحمہ اللہ) بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا اپنی چادر کو اوڑھ کر نکلیں اور وہ یہ کہہ رہی تھیں: ”آپ کے بعد ایسی خبریں اور مشکلات آ گئی ہیں کہ اگر آپ ان کے پاس موجود ہوتے تو زیادہ پریشانی نہیں ہونی تھی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، تاہم امام محمد (یعنی امام باقر) نامی راوی نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14281]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (31/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 14282
وَعَنْ غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: إِنِّي لَأَذْكُرُ مَا قَالَهُ أَبِي عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ مَاتَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
أَلَا لِيَ الْوَيْلُ عَلَى مُحَمَّدِ قَدْ كُنْتُ فِي حَيَاتِهِ بِمَرْصَدِ أَنَامُ لَيْلِي آمِنًا إِلَى الْغَدِ
.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ بِشْرِ بْنِ آدَمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا غنیمم بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے یاد آتا ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تھا، تو اس دن میرے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا کہا: تھا (انہوں نے یہ اشعار کہے تھے:) ”خبردار! سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، میرے لئے بربادی ہے، آپ کی زندگی میں، میں ایک گھات میں تھا اور میں رات بھر صبح ہونے تک سویا رہتا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف بشر بن آدم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14282]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف بشر بن آدم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14282]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (854)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
75. بَابُ تَمَنِّي رُؤْيَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے دیدار کی آرزو کرنا
حدیث نمبر: 14283
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَنَا:" إِنَّ أَحَدَكُمْ سَيُوشِكُ أَنْ يُحِبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيَّ نَظْرَةً بِمَا لَهُ مِنْ أَهْلٍ وَمَالٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرمایا کرتے تھے: ”عنقریب تم میں سے کوئی ایک شخص یہ خواہش کرے گا کہ کاش اسے اپنے اہل خانہ اور مال کے عوض میں، ایک نظر مجھے دیکھنے کا موقع مل جاتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14283]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14283]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2770) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7097)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7097»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
76. بَابٌ فِيمَا تَرَكَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس چیز کا بیان کہ نبی اکرم ﷺ نے کیا ترکہ چھوڑا؟
حدیث نمبر: 14284
عَنْ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِئْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ إِلَى عَلِيٍّ، فَقُلْنَا: مَا تَقُولُ فِيمَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَحْنُ أَحَقُّ النَّاسِ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَقُلْتُ: وَالَّذِي بِخَيْبَرَ؟ قَالَ: وَالَّذِي بِخَيْبَرَ. قُلْتُ: وَالَّذِي بِفَدَكٍ؟ قَالَ: وَالَّذِي بِفَدَكٍ. فَقُلْتُ: أَمَا وَاللَّهِ حَتَّى تُحِزُّوا رِقَابَنَا بِالْمَنَاشِيرِ فَلَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو میں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ہم نے کہا: اللہ کے رسول نے جو کچھ چھوڑا ہے، اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تعلق کی وجہ سے ہم، لوگوں سے زیادہ حق رکھتے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اس چیز کے بارے میں جو خیبر میں ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کے بارے میں جو خیبر میں ہے، میں نے کہا: اس کے بارے میں جو فدک میں ہے؟ انہوں نے کہا: اس کے بارے میں جو فدک میں ہے۔ تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! آپ ہماری گردن آرے کے ذریعے چیر دیں گے، تو بھی ایسا نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن جعفر بن ابراہیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14284]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن جعفر بن ابراہیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14284]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14285
وَعَنْ جُوَيْرِيَةَ قَالَ: مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ تُوفِّيَ إِلَّا بَغْلَةً بَيْضَاءَ، وَسِلَاحَهُ، وَأَرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو آپ نے ترکہ میں صرف ایک سفید خچر اپنا اسلحہ اور ایک زمین چھوڑی تھی، جسے آپ نے صدقہ قرار دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14285]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14285]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 515»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14286
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہماری (یعنی انبیاء کرام علیہم السلام کی) وراثت نہیں ہوتی ہے، ہم جو چھوڑ کے جائیں، وہ صدقہ ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فیض بن وثیق ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14286]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فیض بن وثیق ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14286]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1827)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1827»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 14287
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّا لَا نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہماری (یعنی انبیاء کرام علیہم السلام کی) وراثت منتقل نہیں ہوتی ہے، ہم جو چھوڑ کے جائیں، وہ صدقہ ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14287]