🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
165. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15567
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خُطْبَةً خَفِيفَةً، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ خُطْبَتِهِ قَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، قُمْ فَاخْطُبْ". فَقَصَّرَ دُونَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ خُطْبَتِهِ قَالَ:" يَا عُمَرُ، قُمْ فَاخْطُبْ". فَقَامَ فَقَصَّرَ دُونَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدُونَ أَبِي بَكْرٍ. فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ خُطْبَتِهِ قَالَ:" يَا فُلَانُ، قُمْ فَاخْطُبْ". فَشَفَقَ الْقَوْلَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْكُتْ أَوِ اجْلِسْ ; فَإِنَّ التَّشْقِيقَ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَإِنَّ الْبَيَانَ مِنَ السِّحْرِ".
وَقَالَ:" يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ، قُمْ فَاخْطُبْ". فَقَامَ ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - رَبُّنَا، وَإِنَّ الْإِسْلَامَ دِينُنَا، وَإِنَّ الْقُرْآنَ إِمَامُنَا، وَإِنَّ الْبَيْتَ قِبْلَتُنَا، وَإِنَّ هَذَا نَبِيُّنَا - وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِينَا مَا رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى لَنَا وَرَسُولُهُ، وَكَرِهْنَا مَا كَرِهَ اللَّهُ تَعَالَى لَنَا وَرَسُولُهُ.
فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَصَابَ ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ، أَصَابَ ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ وَصَدَقَ، وَرَضِيتُ بِمَا رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى لِي وَلِأُمَّتِي وَابْنُ أُمِّ عَبْدٍ" وَكَرِهْتُ مَا كَرِهَ اللَّهُ تَعَالَى لِي وَلِأُمَّتِي وَابْنِ أُمِّ عَبْدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے مختصر خطبہ ارشاد فرمایا، جب آپ خطبہ دے کر فارغ ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر! تم اُٹھو اور تم خطبہ دو، انہوں نے خطبہ دیا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ سے مختصر تھا، جب وہ خطبہ دے کر فارغ ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عمر! تم اٹھو اور تم خطبہ دو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اُٹھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دونوں سے مختصر خطبہ دیا، جب وہ خطبہ دے کر فارغ ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے فلاں! تم اُٹھو اور خطبہ دو! اس شخص نے بنا سنوار کر باتیں شروع کیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم خاموش ہو جاؤ! راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: تم بیٹھ جاؤ! کیونکہ اس طرح بنا سنوار کر بات کرنا، شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، اور بعض بیان جادو ہوتے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن عبد! تم اُٹھو اور خطبہ دو، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد یہ کہا: ”اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ ہمارا پروردگار ہے، بے شک اسلام ہمارا دین ہے، بے شک قرآن ہمارا پیشوا ہے، بے شک کعبہ ہمارا قبلہ ہے، بے شک ”یہ“ ہمارے نبی ہیں۔ انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی۔ تو ہم اُس سے راضی ہیں، جس سے اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے راضی ہیں، اور اُس چیز کو ہم ناپسند کرتے ہیں، جسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے ناپسندیدہ قرار دیا ہو۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابن ام عبد نے ٹھیک کہا: ہے، ابن ام عبد نے ٹھیک کہا: ہے، اور اس نے سچ کہا: ہے، میں اس چیز سے راضی ہوں، جس سے اللہ تعالیٰ میرے لئے اور میری اُمت اور ابن ام عبد کے لئے راضی ہو اور میں اُس چیز کو ناپسند کرتا ہوں، جسے اللہ تعالیٰ میرے لئے اور میری امت کے لئے، اور ابن ام عبد کے لیے ناپسند کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف یہ ہے کہ عبیداللہ بن عثمان بن خثیم نامی راوی نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15567]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15568
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَضِيتُ لِأُمَّتِي مَا رَضِيَ لَهَا ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ، وَكَرِهْتُ لِأُمَّتِي مَا كَرِهَ لَهَا ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارِ الْكَرَاهَةِ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ. وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اپنی اُمت کے لئے اُس چیز سے راضی ہوں، جس چیز سے ابن ام عبد اُن کے لیے راضی ہے، اور میں اپنی امت کے لئے اُس چیز کو ناپسند کرتا ہوں، جو چیز ابن ام عبد ان کے لیے ناپسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں ناپسندیدہ چیز کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں منقطع سند کے ساتھ نقل کیا ہے، امام بزار کی سند میں ایک راوی محمد بن حمید رازی ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15568]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2679) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8458)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15569
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا بَقِيَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أُحُدٍ إِلَّا أَرْبَعَةٌ، أَحَدُهُمْ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف چار افراد باقی رہ گئے تھے، جن میں سے ایک سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15569]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8075»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15570
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: أَرَأَيْتَ رَجُلًا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحِبُّهُ، أَلَيْسَ رَجُلًا صَالِحًا؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: قَدْ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحِبُّكَ، وَقَدِ اسْتَعْمَلَكَ قَالَ: قَدِ اسْتَعْمَلَنِي فَوَاللَّهِ مَا أَدْرِي حُبًّا كَانَ لِي مِنْهُ أَوِ اسْتِعَانَةً بِي؟ وَلَكِنْ سَأُحَدِّثُكَ بِرَجُلَيْنِ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحِبُّهُمَا: عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَنْهُمَا رَاضٍ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَلَهُ طُرُقٌ فِي تَرْجَمَةِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ.
حسن بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے کہا: ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وصال کے وقت، اُس سے محبت رکھتے ہوں، تو کیا وہ نیک شخص نہیں ہو گا؟ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! اُس شخص نے کہا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے محبت رکھتے تھے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو عامل مقرر کیا تھا، تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عامل مقر رکیا تھا، لیکن اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ یہ اس وجہ سے تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے محبت رکھتے تھے یا آپ اس کام کے سلسلے میں مجھ سے خدمت لینا چاہ رہے تھے، البتہ میں تمہیں دو ایسے افراد کے بارے میں بتا دیتا ہوں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں سے محبت رکھتے تھے، وہ عبداللہ بن مسعود اور عمار بن یاسر ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں سے راضی تھے۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے کچھ طرق سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے حالات والے باب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15570]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (203/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17351»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15571
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: إِنَّا لَجُلُوسٌ مَعَ عُمَرَ إِذْ جَاءَ عَبْدُ اللَّهِ يَكَادُ الْجُلُوسُ يُوَازُونَهُ مِنْ قِصَرِهِ، فَضَحِكَ عُمَرُ حِينَ رَآهُ، فَجَعَلَ يُكَلِّمُ عُمَرَ وَيُضَاحِكُهُ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَيْهِ، ثُمَّ وَلَّى فَاتَّبَعَهُ عُمَرُ بَصَرَهُ حَتَّى تَوَارَى، فَقَالَ: كُنَيْفٌ مُلِئَ فِقْهًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، وہ اتنے پست قد تھے کہ بیٹھے ہوئے لوگ تقریباً ان کے برابر تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جب اُنہیں دیکھا تو ہنس پڑے، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ گفتگو کرنے لگے اور ان کے ساتھ ہنستے رہے، وہ سیدنا عمر کے پاس کھڑے ہوئے تھے، پھر جب وہ واپس چلے گئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مسلسل ان کی طرف دیکھتے رہے، یہاں تک کہ وہ نگاہوں سے اوجھل ہو گئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یہ ایک ایسا برتن (یعنی فرد) ہے، جو سمجھ بوجھ سے بھرا ہوا ہے (یہاں سمجھ بوجھ سے مراد، دین کی سمجھ بوجھ، یعنی دین کا علم ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15571]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8477)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15572
وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ إِلَى أَهْلِ الْكُوفَةِ: قَدْ بَعَثْتُ عَمَّارًا أَمِيرًا، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ وَزِيرًا ; وَهُمَا مِنَ النُّجَبَاءِ، مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، فَاقْتَدُوا بِهِمَا وَاسْمَعُوا مِنْ قَوْلِهِمَا، وَقَدْ آثَرْتُكُمْ بِعَبْدِ اللَّهِ عَلَى نَفْسِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَارِثَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
حارثہ بن مضرب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اہل کوفہ کی طرف خط لکھا، میں نے عمار رضی اللہ عنہ کو امیر بنا کر اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو وزیر بنا کر بھیجا ہے، یہ دونوں حضرات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے برگزیدہ افراد میں سے ایک ہیں، جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، تو تم لوگ ان دونوں کی پیروی کرو اور ان دونوں کے حکم پر عمل پیرا ہو، میں نے عبداللہ کے حوالے سے تمہارے لیے، اپنی ذات پر ایثار کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حارثہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15572]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8478)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15573
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ نَظِيفًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے، وہ صاف ستھرے فرد تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15573]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8408)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15574
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَيُكَنَّى: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ابْنُ بِضْعٍ وَسِتِّينَ سَنَةً، فِي سَنَةِ اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ بِالْمَدِينَةِ، وَأَوْصَى إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ وَصَلَّى عَلَيْهِ، وَدُفِنَ بِالْبَقِيعِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، اُن کی کنیت ابوعبدالرحمن تھی، انتقال کے وقت ان کی عمر 60 سال سے کچھ زیادہ تھی، اُن کا انتقال 32 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوا، انہوں نے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو اپنا وصی مقرر کیا تھا، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اُن کی نماز جنازہ پڑھائی اور انہیں جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15574]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8404)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
166. بَابٌ فِي أَخِيهِ عُتْبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
اُن (یعنی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کے بھائی حضرت عتبہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15575
عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: مَا كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ بِأَقْدَمَ هِجْرَةً مِنْ أَخِيهِ عُتْبَةَ، وَلَكِنَّهُ مَاتَ قَبْلَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنے بھائی سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ سے پہلے ہجرت نہیں کی تھی، لیکن اُن کا انتقال اُن سے پہلے ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15575]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (136/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15576
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: تُوُفِّيَ عُتْبَةُ بْنُ مَسْعُودٍ فِي زَمَنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قاسم بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدنا عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15576]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (136/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں