🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
357. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ .
صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء، ان کے سن وفات، اُن کے نسب کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16255
- وَعَنْ يَحْيَى بْنِ مَعِينٍ قَالَ: عَبْدُ خَيْرِ بْنُ يَزِيدَ الْهَمْدَانِيُّ جَاهِلِيٌّ إِسْلَامِيٌّ، قَالَ: أَذْكُرُ أَنَّا كُنَّا بِالْيَمَنِ، فَأَتَانَا كِتَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن معین بیان کرتے ہیں: عبدخیر بن یزید ہمدانی، انہیں زمانہ جاہلیت اور زمانہ اسلام دونوں نصیب ہوئے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات یاد ہے کہ ہم لوگ یمن میں تھے، ہمارے پاس اللہ کے رسول کا مکتوب آیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16255]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1562)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16256
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عُمَارَةُ بْنُ عُبَيْدٍ الْخَثْعَمِيُّ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمارہ بن عبید خثعمی رضی اللہ عنہ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16256]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16257
- وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيِّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا ابْنُ سِتٍّ وَسِتِّينَ.
قَالَ: وَكَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ مِنْ أَطْوَلِ الرِّجَالِ وَأَتَمِّهِمْ، وَابْنُهُ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ وَلِيَ الْكُوفَةَ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَكَانَ كَاتِبُهُ أَبُو الزِّنَادِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
مصعب بن عبیداللہ زبیری اور عبدالرحمن بن زید بن خطاب بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو میری عمر چھیاسٹھ سال تھی۔ راوی کہتے ہیں: عبدالرحمن سب سے زیادہ لمبے قد کے مالک تھے، ان کے بیٹے عبدالحمید بن عبدالرحمن بن زید بن خطاب کوفہ کے گورنر بنے تھے، جو سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کی طرف سے مقرر ہوئے تھے اور ان کے کاتب، ابوزناد تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16257]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16258
- وَبِسَنَدِهِ قَالَ: كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ يُكَنَّى أَبَا مُحَمَّدٍ، وَكَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامِ ابْنَ عَشْرِ سِنِينَ حِينَ قُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
اسی سند کے ساتھ امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن حارث رضی اللہ عنہ، ان کی کنیت ابومحمد ہے اور سیدنا عبدالرحمن بن حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے وقت دس سال کے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16258]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16259
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْعَاصِ ابْنُ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَهُ ذِكْرٌ، وَلَيْسَ لَهُ سَنَدٌ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے صاحبزادے ہیں، ان کا تذکرہ ملتا ہے، لیکن اس کی سند نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16259]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16260
- وَقَالَ: عَامِرُ بْنُ شَهْرٍ لَمْ يُخَرَّجْ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا عامر بن شہر رضی اللہ عنہ امام طبرانی نے ان کے حوالے سے کوئی روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16260]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16261
- وَقَالَ: عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ لَمْ يُخَرَّجْ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا عتاب بن بشیر رضی اللہ عنہ، انہوں نے ان کے حوالے سے کوئی روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16261]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16262
- وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ: عُجَيْرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى، سَكَنَ مَكَّةَ، وَرَوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدِيثًا، وَلَمْ يَذْكُرْ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
امام محمد بن اسماعیل بخاری بیان کرتے ہیں: سیدنا عجیر بن یزید بن عبدالعزیٰ رضی اللہ عنہ، انہوں نے مکہ میں رہائش اختیار کی تھی انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث روایت کی ہے، لیکن امام بخاری رحمہ اللہ نے وہ حدیث ذکر نہیں کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16262]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (188/17)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16263
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَازِبُ بْنُ الْحَازِبِ بْنِ الْحَارِثِ أَبُو الْبَرَاءِ بْنُ عَازِبٍ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا عازب رضی اللہ عنہ بن حازب بن حارث، یہ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے والد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16263]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (189/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16264
- وَعَنِ الْبُخَارِيِّ قَالَ: وَعَلْقَمَةُ بْنُ حَوْشَبٍ الْغِفَارِيُّ سَكَنَ الْمَدِينَةَ، وَرَوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ حَدِيثًا، وَلَمْ يَذْكُرِ الْحَدِيثَ الَّذِي رَوَاهُ ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
امام بخاری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علقمہ بن حوشب غفاری رضی اللہ عنہ، انہوں نے مدینہ منورہ میں رہائش اختیار کی تھی، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک حدیث نقل کی ہے، تاہم امام بخاری رحمہ اللہ نے وہ حدیث ذکر نہیں کی، جو انہوں نے روایت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16264]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9/18)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں