🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. بَابُ فِي فَضْلِ أَهْلِ الْبَيْتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
اہل بیت کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14997
وَأُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً وَأَرْغِفَةً، فَجَعَلَ يَأْكُلُ وَيَأْكُلُونَ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بکری (کا گوشت) اور کچھ روٹیاں تحفے کے طور پر دی گئیں، تو آپ نے انہیں کھانا شروع کیا اور لوگوں نے بھی انہیں کھانا شروع کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14997]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14998
وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" عَلَيْكُمْ بِلَحْمِ الظَّهْرِ ; فَإِنَّهُ مِنْ أَطْيَبِهِ".
اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم پر (جانور کی) پشت کا گوشت کھانا لازم ہے، کیونکہ وہ زیادہ پاکیزہ ہوتا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14998]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14999
وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ، وَالرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ: قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلے کی دو رکعت میں اور مغرب کے بعد والی دو رکعت میں سورت کافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کرتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14999]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15000
وَكَانَ مَهْرُ فَاطِمَةَ بِدْنَ حَدِيدٍ.
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا مہر لوہے کی بنی ہوئی زرہ تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15000]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15001
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَاهُ الْعَبَّاسُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي انْتَهَيْتُ إِلَى قَوْمٍ يَتَحَدَّثُونَ، فَلَمَّا رَأَوْنِي سَكَتُوا ; وَمَا ذَاكَ إِلَّا لِأَنَّهُمْ يُبْغِضُونَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَقَدْ فَعَلُوهَا؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّكُمْ، أَيَرْجُونَ أَنْ يَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِي، وَلَا يَرْجُوهَا بَنُو عَبْدِ الْمُطَّلِبِ!".
، قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ أَكْلُ الْقِثَّاءِ بِالرُّطَبِ، وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" أَطْيَبُ اللَّحْمِ لَحْمُ الظَّهْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا سیدنا عباس بھی آپ کے پاس آئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کچھ لوگوں کے پاس آیا وہ آپس میں بات چیت کر رہے تھے جب انہوں نے مجھے دیکھا، تو وہ چپ ہو گئے۔ انہوں نے یہ صرف اس وجہ سے کیا ہے، کیونکہ وہ لوگ ہم سے بغض رکھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ان لوگوں نے ایسا کیا ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، ان میں سے کوئی ایک شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ آپ لوگوں سے محبت نہیں رکھتا، کیا وہ لوگ یہ امید رکھتے ہیں کہ میری شفاعت کی وجہ سے وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے، اور کیا بنو عبدالمطلب کو اس کی امید نہیں ہو گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے صرف کھجور کے ساتھ ککڑی کھانے والا حصہ مذکور ہے، اور امام ابن ماجہ نے اس میں سے پشت کے گوشت کے سب سے زیادہ پاکیزہ گوشت ہونے کا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15001]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15002
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّكُمْ بِحُبِّي".
رَوَاهَا فِي الصَّغِيرِ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”تم میں سے کوئی ایک شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک میری محبت کی وجہ سے وہ آپ لوگوں کے ساتھ محبت نہیں رکھتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15002]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1037)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي: فيه أصرم بن حوشب وهو متروك الحديث ۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 88)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15003
وَعَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ: أَقَامَ رِجَالٌ خُطَبَاءَ يَسُبُّونَ عَلِيًّا، حَتَّى كَانَ آخِرُهُمْ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: أُنَيْسٌ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي لَأَشْفَعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِأَكْثَرَ مِمَّا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ شَجَرٍ وَحَجَرٍ".
وَايْمُ اللَّهِ! مَا أَحَدٌ أَوْصَلُ لِرَحِمِهِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَفَيَرْجُوهَا غَيْرَهُ وَيُقَصِّرُ عَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ؟.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
شہر بن حوشب بیان کرتے ہیں: کچھ خطیب لوگ کھڑے ہوئے اور خطبہ کے دوران انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا کہا:، ان سب سے آخر میں انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کھڑے ہوئے جن کا نام سیدنا انیس رضی اللہ عنہ تھا، انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں قیامت کے دن اس سے زیادہ تعداد کے لوگوں کی شفاعت کروں گا جتنے زمین پر درخت اور پتھر ہیں۔“ (پھر سیدنا انیس رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اللہ کی قسم! کوئی بھی شخص اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والا نہیں ہے، تو کیا دوسرے لوگوں کو تو شفاعت کی امید ہو گی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کو وہ شفاعت نہیں ملے گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15003]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2620)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5356»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15004
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى فَاطِمَةَ ذَاتَ يَوْمٍ، وَعَلِيٌّ نَائِمٌ، وَهِيَ مُضْطَجِعَةٌ، وَابْنَاهُمَا إِلَى جَنْبِهِمَا، فَاسْتَسْقَى الْحَسَنُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى لِقْحَةٍ لَهُمْ، فَحَلَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَى بِهِ، فَاسْتَيْقَظَ الْحُسَيْنُ، فَجَعَلَ يُعَالِجُ أَنْ يَشْرَبَ قَبْلَهُ حَتَّى بَكَى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَخَاكَ اسْتَسْقَى قَبْلَكَ". فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: كَأَنَّ الْحَسَنَ آثَرُ عِنْدَكَ؟ فَقَالَ:" مَا هُوَ بِآثَرَ عِنْدِي مِنْهُ، وَإِنَّهُمَا عِنْدِي بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ، وَإِنِّي وَإِيَّاكِ، وَهَمَا، وَهَذَا النَّائِمَ لَفِي مَكَانٍ وَاحِدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس وقت سو رہے تھے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا لیٹی ہوئی تھیں اور ان کے دونوں بیٹے ان کے پہلو میں لیٹے ہوئے تھے۔ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے پینے کے لئے کچھ مانگا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ایک دودھ دینے والے جانور کے پاس تشریف لے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دودھ دوہ لیا اور اسے لے کے آئے، اسی دوران سیدنا حسین رضی اللہ عنہ بھی بیدار ہو گئے اور انہوں نے یہ ضد کرنا شروع کی کہ وہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے پہلے اسے پیئیں گے، یہاں تک کہ وہ رونے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بھائی نے تم سے پہلے یہ مانگا تھا۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یوں لگتا ہے جیسے حسن کو آپ کے نزدیک ترجیح حاصل ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ میرے نزدیک اس سے زیادہ ترجیح والا نہیں ہے، یہ دونوں میرے نزدیک ایک ہی مرتبے کے ہیں، میں اور تم اور یہ دونوں اور یہ سویا ہوا شخص (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) قیامت کے دن ایک ہی جگہ پر ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن یحیی ہے اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15004]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (405/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15005
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ: أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، فَحَدَّثَتْهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا الْحَسَنُ، وَالْحُسَيْنُ، وَفَاطِمَةُ، فَجَعَلَ الْحَسَنَ مِنْ شِقٍّ وَالْحُسَيْنَ مِنْ شِقٍّ، وَفَاطِمَةُ فِي حِجْرِهِ، وَقَالَ:" رَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ، إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ". وَأَنَا وَأُمُّ سَلَمَةَ جَالِسَتَيْنِ، فَبَكَتْ أُمُّ سَلَمَةَ، فَنَظَرَ إِلَيْهَا فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟". فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خَصَصْتَ هَؤُلَاءِ، وَتَرَكْتَنِي أَنَا وَابْنَتِي. فَقَالَ:" أَنْتِ وَابْنَتُكِ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ لَيِّنٌ.
عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں: وہ سیدہ زینت بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اس خاتون نے انہیں بتایا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں موجود تھے اسی دوران سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آئے، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ ایک طرف تھے۔ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ دوسری طرف تھے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا درمیان میں تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی برکتیں اور اس کی رحمتیں تم پر نازل ہوں۔ اے اہل بیت! بے شک وہ لائق حمد ہے اور وہ بزرگی کا مالک ہے۔“ سیدہ زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا وہاں بیٹھی ہوئی تھیں، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ انہوں نے جواب دیا: یا رسول اللہ! آپ نے ان لوگوں کو مخصوص کر لیا اور مجھے اور میری بیٹی کو چھوڑ دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اور تمہاری بیٹی بھی اہل بیت میں سے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15005]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (281/24)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8137»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15006
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، إِنِّي سَأَلْتُ اللَّهَ لَكُمْ ثَلَاثًا: أَنْ يُثَبِّتَ قَائِمَكُمْ، وَيُعَلِّمَ جَاهِلَكُمْ، وَيَهْدِيَ ضَالَّكُمْ، وَسَأَلْتُهُ أَنْ يَجْعَلَكُمْ نُجَدَاءَ نَجْدَاءَ رُحَمَاءَ، فَلَوْ أَنَّ رَجُلًا صَفَنَ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، وَصَلَّى وَصَامَ، ثُمَّ مَاتَ وَهُوَ مُبْغِضٌ لِآلِ بَيْتِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ النَّارَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ زَكَرِيَّا الْغَلَّابِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَذَكَرَهَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُعْتَبَرُ حَدِيثُهُ إِذَا رَوَى عَنِ الثِّقَاتِ، فَإِنَّ فِي رِوَايَتِهِ عَنِ الْمَجَاهِيلِ بَعْضَ الْمَنَاكِيرِ. قُلْتُ: رَوَى هَذَا عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي هَذَا الْبَابِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اولاد عبدالمطلب! میں نے اللہ تعالیٰ سے آپ لوگوں کے لئے تین چیزیں مانگی ہیں۔ یہ کہ آپ کے کھڑے ہوئے شخص کو وہ ثابت قدم رکھے اور آپ کے ناواقف شخص کو علم عطا کرے اور آپ کے گمراہ شخص کو ہدایت نصیب کرے اور میں نے اس سے یہ بھی دعا مانگی ہے کہ وہ آپ لوگوں کو بہادر اور رحم کرنے والا بنائے، اگر کوئی شخص رکن اور مقام ابراہیم کے درمیان کھڑا ہو کے نماز ادا کرے اور وہ روزہ رکھتا ہو اور پھر وہ ایسی حالت میں مرے کہ وہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اہل بیت سے بغض رکھتا ہو تو وہ شخص جہنم میں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد محمد بن زکریا غلابی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے وہ کہتے ہیں اس کی نقل کردہ حدیث کا اعتبار کیا جائے گا جبکہ اس نے ثقہ راویوں سے روایت نقل کی ہو کیونکہ مجہول راویوں سے اس کی نقل کردہ روایات میں کچھ منکر ہونا پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس نے یہ روایت سفیان ثوری کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس باب میں ایک طویل حدیث گزر چکی ہے جو سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15006]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11412)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11412»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں