🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِي بِنَاءِ الْجَنَّةِ وَصِفَتِهَا .
جنت کی تعمیر اور اس کی صفت کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18637
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْجَنَّةُ لَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ وَلَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے اس کا (یعنی اینٹوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والا) گارا، مشک کا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18637]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3509)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18638
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ جَنَّةَ عَدْنٍ خَلَقَ فِيهَا مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ، ثُمَّ قَالَ لَهَا: تَكَلَّمِي. فَقَالَتْ:" قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو پیدا کیا تو اس نے اس جنت میں ایسی چیزیں پیدا کیں، جو کسی آنکھ نے دیکھی نہیں ہیں، کسی کان نے سنی نہیں ہیں اور کسی انسان کے دل میں ان کا خیال بھی نہیں آیا، پھر اللہ تعالیٰ نے اُس جنت سے فرمایا: تم کلام کرو! تو اس نے کہا: تحقیق مومنین کامیاب ہو گئے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18638]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11439)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11439، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 742»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18639
وَفِي رِوَايَةٍ:" خَلَقَ اللَّهُ جَنَّةَ عَدْنٍ [ بِيَدِهِ ] ، وَدَلَّى فِيهَا ثِمَارَهَا، وَشَقَّ فِيهَا أَنْهَارَهَا، ثُمَّ نَظَرَ فِيهَا، فَقَالَ لَهَا: تَكَلَّمِي. فَقَالَتْ: قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ فَقَالَ: وَعِزَّتِي، لَا يُجَاوِرُنِي فِيكِ بَخِيلٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ جَيِّدٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو اپنے دست مبارک سے پیدا کیا اور اس میں اُس کے پھل لٹکا دیے، اور اس میں اس کی نہریں بہا دیں، پھر اللہ تعالیٰ نے اس جنت کی طرف دیکھا اور اس سے فرمایا: تم کلام کرو! تو اس نے کہا: تحقیق مومنین کامیاب ہو گئے۔“ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میری عزت کی قسم ہے، کوئی بخیل تمہارے اندر میرا پڑوسی نہیں بنے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور طبرانی کی معجم اوسط میں دو اسناد میں سے ایک سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18639]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (5648) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12723)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. بَابُهُ " . قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بِنَاؤُهَا؟ قَالَ: " لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، مِلَاطُهَا الْمِسْكُ، تُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ، حَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لِرِجَالِهِ .
جنت کی تعمیر اور اس کی صفت کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18640
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجَنَّةِ، فَقَالَ:" مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَحْيَا فِيهَا وَلَا يَمُوتُ، وَيَنْعَمُ فِيهَا وَلَا يَبْأَسُ، لَا تَبْلَى ثِيَابُهُ، وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بِنَاؤُهَا؟ قَالَ:" لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، مِلَاطُهَا الْمِسْكُ، تُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ، حَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لِرِجَالِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جنت میں داخل ہو گا وہ اُس میں زندہ رہے گا اسے موت نہیں آئے گی، وہ نعمتوں میں رہے گا، وہ مایوس نہیں ہو گا، اس کے کپڑے بوسیدہ نہیں ہوں گے، اس کی جوانی ختم نہیں ہو گی۔“ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اس کی تعمیر کس چیز سے ہوئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک اینٹ سونے کی ہے، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے اور اس کی مٹی زعفران کی ہے اور اس کی کنکریاں موتیوں اور یاقوت کی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جس کے رجال کو امام ترمذی نے حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18640]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18641
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَلَقَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - الْجَنَّةَ، لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے جنت کو یوں بنایا ہے کہ ایک اینٹ سونے کی ہے، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18641]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3507)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18642
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَحَائِطُ الْجَنَّةِ لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ وَقَالَ لَهَا: تَكَلَّمِي، فَقَالَتْ: قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ، فَقَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: طُوبَاكِ مَنْزِلَ الْمُلُوكِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ جَنَّةَ عَدْنٍ بِيَدِهِ، لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَأَبُو سَعِيدٍ لَا يَقُولُ هَذَا إِلَّا بِتَوْقِيفٍ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جنت کی دیواروں میں ایک اینٹ سونے کی ہے، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے، پروردگار نے اس سے فرمایا: تم کلام کرو! تو اس نے یہ کہا: ”تحقیق مومنین کامیاب ہو گئے“ فرشتوں نے کہا: تمہارے لئے مبارکباد ہے کہ تم بادشاہوں کے رہنے کی جگہ ہو!“۔
یہ روایت امام بزار نے ”مرفوع“ اور ”موقوف“ (یعنی دونوں طرح سے) نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو اپنے دست مبارک سے پیدا کیا ہے کہ اس کی ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے۔۔۔۔۔“ باقی روایت حسب سابق ہے۔ ”موقوف“ روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ یہ بات صرف اسی وقت بیان کر سکتے ہیں، جب انہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18642]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3508)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18643
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ بَيْضَاءَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ: أَبُو الْمِقْدَامِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت کو سفید بنایا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ابومقدام ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18643]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3510)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11201»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابٌ فِي سَعَةِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ .
جنت کے دروازوں کی وسعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18644
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا بَيْنَ مِصْرَاعَيْنِ فِي الْجَنَّةِ لَمَسِيرَةُ أَرْبَعِينَ سَنَةً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِيهِمْ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت کے دروازے کے دو کناروں کے درمیان چالیس سال کی مسافت کا فاصلہ ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18644]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1275) أخرجه احمد فى المسند (29/3)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7388»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18645
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنْتُمْ تُوفُونَ سَبْعِينَ أُمَّةً أَنْتُمْ آخِرُهَا، وَأَكْرَمُهَا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَا بَيْنَ مِصْرَاعَيْنِ مِنْ مَصَارِيعِ الْجَنَّةِ أَرْبَعُونَ عَامًا، وَلَيَأْتِيَنَّ عَلَيْهِ يَوْمٌ وَإِنَّهُ لَكَظِيظٌ". قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ وَغَيْرِهِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن حیده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ ستر امتوں کی تعداد کو پورا کرنے والے ہو، تم ان میں سے آخری ہو، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز ہو اور جنت کے دروازے کے دونوں کناروں کے درمیان چالیس سال کی مسافت کا فاصلہ ہے اور اس پر ایک ایسا دن بھی آئے گا جب اس پر ہجوم ہو چکا ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور دیگر حضرات نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18645]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3001، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19509»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18646
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مَا بَيْنَ الْمِصْرَاعَيْنِ فِي الْجَنَّةِ أَرْبَعُونَ عَامًا، وَلَيَأْتِيَنَّ يَوْمٌ يُزَاحَمُ عَلَيْهِ كَازْدِحَامِ الْإِبِلِ، وَرَدَتْ لِخَمْسٍ ظِمَاءً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رُزَيْكُ بْنُ أَبِي رُزَيْكٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت کے دروازے کے دونوں کناروں کے درمیان چالیس سال کی مسافت کا فاصلہ ہے اور ایسا دن آئے گا جب اس پر یوں ہجوم ہو گا جیسے اونٹوں کا ہجوم ہوتا ہے، جو پیاسے ہوں اور پانچویں دن (پانی پینے کے لیے آئیں)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رزیک بن ابورزیک ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18646]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں