الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1231. اكلفوا من العمل ما تطيقون فإن خير العمل أدومه وإن ....
(نیک) عمل کا اتنا ہی بوجھ اٹھایا کرو جتنی تم ....
حدیث نمبر: 1229
«اكلفوا من العمل ما تطيقون فإن خير العمل أدومه وإن قل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”(نیک) عمل کا اتنا ہی بوجھ اٹھایا کرو جتنی تم میں طاقت ہو، کیونکہ سب سے بہترین عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے خواہ وہ تھوڑا ہی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1229]
”(نیک) عمل کا اتنا ہی بوجھ اٹھایا کرو جتنی تم میں طاقت ہو، کیونکہ سب سے بہترین عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے خواہ وہ تھوڑا ہی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1229]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 1238: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1232. أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا
مومنوں میں ایمان کے اعتبار سے سب سے کامل وہ ....
حدیث نمبر: 1230
«أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مومنوں میں ایمان کے اعتبار سے سب سے کامل وہ شخص ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1230]
”مومنوں میں ایمان کے اعتبار سے سب سے کامل وہ شخص ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1230]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د حب ك] عن أبي هريرة. الصحيحة 284. إيمان ابن أبي شيبة 17 - 20، إيمان أبي عبيد ص 17.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
1233. أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا الموطئون أكنافا الذين يألفون ويؤلفون ....
مومنوں میں ایمان کے لحاظ سے سب سے کامل وہ ....
حدیث نمبر: 1231
«أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا الموطئون أكنافا الذين يألفون ويؤلفون ولا خير فيمن لا يألف ولا يؤلف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مومنوں میں ایمان کے لحاظ سے سب سے کامل وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں، جو نرم خو اور تواضع والے ہوں، جو لوگوں سے محبت و انسیت رکھتے ہیں اور لوگ ان سے محبت و انسیت رکھتے ہیں، اور اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو نہ کسی سے انسیت رکھے اور نہ کوئی اس سے انسیت رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1231]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [طس] عن أبي سعيد. الصحيحة 751: أبو نعيم.»
قال الشيخ الألباني: حسن
1234. أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا وخياركم خياركم لنسائهم
مومنوں میں کامل ترین ایمان اس کا ہے جس کے ....
حدیث نمبر: 1232
"أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا وخياركم خياركم
لنسائهم"
لنسائهم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مومنوں میں کامل ترین ایمان اس کا ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں، اور تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی عورتوں (بیویوں) کے حق میں بہترین ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1232]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت حب] عن أبي هريرة. الصحيحة 284.»
قال الشيخ الألباني: صحيح