الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6849. نهى أن يقتل شيء من الدواب صبرا
کسی جانور کو باندھ کر تڑپا تڑپا کر مارنے سے ....
حدیث نمبر: 6839
«نهى أن يقتل شيء من الدواب صبرا»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی جانور کو باندھ کر تڑپا تڑپا کر مارنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6839]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی جانور کو باندھ کر تڑپا تڑپا کر مارنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6839]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م هـ] عن جابر. حم 3/218، 322، 339، م 6/73.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6850. نهى أن يقعد الرجل بين الظل والشمس
آدمی کو سائے اور دھوپ کے درمیان بیٹھنے سے منع ....
حدیث نمبر: 6840
«نهى أن يقعد الرجل بين الظل والشمس»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو سائے اور دھوپ کے درمیان بیٹھنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6840]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو سائے اور دھوپ کے درمیان بیٹھنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6840]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ك] عن أبي هريرة [هـ] عن بريدة. الصحيحة 838.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6851. نهى أن يقعد على القبر وأن يجصص أو يبنى عليه
قبر پر بیٹھنے سے، اور اسے پلستر کرنے یا اس ....
حدیث نمبر: 6841
«نهى أن يقعد على القبر وأن يجصص أو يبنى عليه»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر پر بیٹھنے سے، اور اسے پلستر کرنے یا اس پر تعمیر کرنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6841]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر پر بیٹھنے سے، اور اسے پلستر کرنے یا اس پر تعمیر کرنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6841]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ن] عن جابر. أحكام الجنائز 204، الإرواء 757.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6852. نهى أن يقوم الإمام فوق شيء والناس خلفه
امام کو کسی اونچی جگہ پر کھڑے ہونے سے منع ....
حدیث نمبر: 6842
«نهى أن يقوم الإمام فوق شيء والناس خلفه»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امام کو کسی اونچی جگہ پر کھڑے ہونے سے منع فرمایا جبکہ لوگ اس کے پیچھے نیچی جگہ پر ہوں۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6842]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امام کو کسی اونچی جگہ پر کھڑے ہونے سے منع فرمایا جبکہ لوگ اس کے پیچھے نیچی جگہ پر ہوں۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6842]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ك] عن حذيفة. المشكاة 1692، صحيح أبي داود 610، 611.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6853. نهى أن يكتب على القبر شيء
قبر پر کچھ لکھنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 6843
«نهى أن يكتب على القبر شيء»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر پر کچھ لکھنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6843]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر پر کچھ لکھنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6843]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ ك] عن جابر. أحكام الجنائز 204: د، ن.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6854. نهى أن يمس الرجل ذكره بيمينه وأن يمشي في نعل ....
آدمی کو اپنی شرمگاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے سے، ....
حدیث نمبر: 6844
«نهى أن يمس الرجل ذكره بيمينه وأن يمشي في نعل واحدة وأن يشتمل الصماء وأن يحتبي في ثوب ليس على فرجه منه شيء»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو اپنی شرمگاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے سے، ایک جوتے میں چلنے سے، پورے کپڑے کو بغیر ہاتھ نکالے پورے بدن پر لپیٹنے سے، اور صرف ایک کپڑے میں گھٹنے باندھ کر بیٹھنے سے جس سے اس کی شرمگاہ کھلی رہے، منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6844]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن جابر3. وأما النهي عن المس، فلم أره عن جابر، وإنما عن ابي قتادة [، من رواية الستة، وهو مخرج في] صحيح أبي داود" 23، وقد مضى برقم 410 والله أعلم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6855. نهى أن يمشي الرجل في نعل واحدة أو خف واحدة
ایک جوتے یا ایک موزے میں چلنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 6845
«نهى أن يمشي الرجل في نعل واحدة أو خف واحدة»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جوتے یا ایک موزے میں چلنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6845]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جوتے یا ایک موزے میں چلنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6845]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن أبي سعيد. حم 3/42. م 6/154 - جابر1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6856. نهى أن يمنع نقع البئر
کنویں کے فاضل پانی کو دوسروں کے لیے روکنے سے ....
حدیث نمبر: 6846
«نهى أن يمنع نقع البئر»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنویں کے فاضل پانی کو دوسروں کے لیے روکنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6846]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنویں کے فاضل پانی کو دوسروں کے لیے روکنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6846]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن عائشة. الصحيحة 2388: هـ، حب، ك، عد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6857. نهى أن ينام الرجل على سطح ليس بمحجور عليه
آدمی کو ایسی چھت پر سونے سے منع فرمایا جس ....
حدیث نمبر: 6847
«نهى أن ينام الرجل على سطح ليس بمحجور عليه»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو ایسی چھت پر سونے سے منع فرمایا جس کے گرد منڈیر نہ ہو۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6847]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو ایسی چھت پر سونے سے منع فرمایا جس کے گرد منڈیر نہ ہو۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6847]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن جابر. الصحيحة 828.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
6858. نهى أن ينتعل الرجل وهو قائم
آدمی کو کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 6848
«نهى أن ينتعل الرجل وهو قائم»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6848]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6848]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت الضياء] عن أنس. الصحيحة 719.»
قال الشيخ الألباني: صحيح