الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12187
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا وَقَصَتْ بِهِ نَاقَتُهُ، فَمَاتَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ، وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا ؛ فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کی اونٹنی نے اسے گرا کر اس کی گردن توڑ دی اور وہ احرام کی حالت میں فوت ہو گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اور اس کے دونوں کپڑوں میں کفن دو، اور اسے خوشبو کے قریب مت لے جاؤ، کیونکہ وہ قیامت کے دن تلبیہ کہتا ہوا اٹھایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12187]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 436، حدیث 12239»
حدیث نمبر: 12188
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنِي أَبُو فَرْوَةَ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، يَرْفَعُهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ خَلْفَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ قَرَأَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ: قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ، وَقَرَأَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَتَيْنِ تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ، وَ: تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ كُتِبْنَ لَهُ كَأَرْبَعِ رَكَعَاتٍ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص عشاء کے بعد چار رکعت نماز پڑھے، پہلی دو رکعتوں میں ”قل یا ایہا الکافرون“ اور ”قل ھو اللہ احد“ پڑھے، اور دوسری دو رکعتوں میں سورۃ السجدہ اور سورۃ الملک پڑھے، تو یہ اس کے لیے لیلۃ القدر کی چار رکعتوں کی طرح لکھی جاتی ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12188]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 437، حدیث 12240»
حدیث نمبر: 12189
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ ، قَالَ: مَا أَحْفَظُ إِلَّا سَالِمَ الْأَفْطَسَ حَدَّثَنِي، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: الشِّفَاءُ فِي ثَلَاثٍ: شَرْبَةِ عَسَلٍ، وَشَرْطَةِ مِحْجَمٍ، وَكَيَّةِ نَارٍ، وَأَنْهَى أُمَّتِي عَنِ الْكَيِّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: ”شفا تین چیزوں میں ہے: شہد پینا، پچھنے لگوانا، اور آگ سے داغنا، اور میں اپنی امت کو داغنے سے منع کرتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12189]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 437، حدیث 12241»
حدیث نمبر: 12190
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ نِسْطَاسٍ الْمَخْزُومِيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا قَالَ: الْمُخَاطَبَةُ فِي الْقَبْرِ: مَنْ رَبُّكَ؟ وَمَا دِينُكَ؟ وَمَنْ نَبِيُّكَ؟ وَفِي الْآخِرَةِ مِثْلُ ذَلِكَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیا کی زندگی میں ثابت قول کے ساتھ ثابت رکھتا ہے“ [سورۃ ابراہیم: 27] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”یہ قبر میں سوال و جواب ہے: تیرا رب کون ہے؟ تیرا دین کیا ہے؟ تیرا نبی کون ہے؟ اور آخرت میں بھی اسی طرح سوال ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12190]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 437، حدیث 12242»
حدیث نمبر: 12191
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُثَنَّى الطُّهَوِيُّ ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: نَزَلَ الْقُرْآنُ جُمْلَةً، ثُمَّ نَزَلَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُجُومًا ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”قرآن (پہلے) یکبارگی نازل ہوا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تھوڑا تھوڑا کر کے نازل ہوا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12191]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 438، حدیث 12243»
حدیث نمبر: 12192
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ (ح) . وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ زُرَارَةَ الرَّقِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، ثَنَا رَبَاحُ بْنُ مَعْرُوفٍ الْمَكِّيُّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَجْلَانَ الْأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُبَيٍّ قَالَ لَهُ أَبُوهُ: أَيْ بُنَيَّ اطْلُبْ لِي مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبًا مِنْ ثِيَابِهِ تُكَفِّنُنِي فِيهِ، وَمُرْهُ يُصَلِّي عَلَيَّ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ : يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ عَرَفْتَ شَرَفَ عَبْدِ اللهِ وَإِنَّهُ أَمَرَنِي أَنْ أَطْلُبَ إِلَيْكَ ثَوْبًا تُكَفِّنُهُ فِيهِ، وَأَنْ تُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَأَعْطَاهُ ثَوْبًا مِنْ ثِيَابِهِ وَأَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ عَرَفْتَ عَبْدَ اللهِ وَنِفَاقَهُ، أَتُصَلِّي عَلَيْهِ وَقَدْ نَهَاكَ اللهُ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَيْهِ؟ قَالَ: وَأَيْنَ؟ " قَالَ: إِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَإِنِّي سَأَزِيدُهُ "، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ وَأَنْزَلَ اللهُ: سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَهُمْ قَالَ: وَدَخَلَ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَطَالَ الْجُلُوسَ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثًا لِكَيْ يَتْبَعَهُ، فَلَمْ يَفْعَلْ، فَدَخَلَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَرَأَى الرَّجُلَ فَعَرَفَ الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَقْعَدِهِ، فَقَالَ: لَعَلَّكَ آذَيْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَفَطِنَ الرَّجُلُ فَقَامَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَقَدْ قُمْتُ ثَلَاثًا لِتَتَّبِعَنِي فَلَمْ تَفْعَلْ " فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ حَاجِبًا فَإِنَّ نِسَاءَكَ لَسْنَ كَسَائِرِ النِّسَاءِ، وَهُوَ طُهْرٌ لِقُلُوبِهِنَّ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُمَرَ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ، قَالَ: وَاسْتَشَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي الْأُسَارَى، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللهِ اسْتَحْيِ قَوْمَكَ وَخُذْ مِنْهُمُ الْفِدَاءَ فَاسْتَعِنْ بِهِ، وَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : اقْتُلْهُمْ، فَقَالَ: لَوِ اجْتَمَعْتُمَا مَا عَصَيْنَاكُمَا، فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِ أَبِي بَكْرٍ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الأَرْضِ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا وَاللهُ يُرِيدُ الآخِرَةَ قَالَ: ثُمَّ نَزَلَتْ: وَلَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ مِنْ سُلالَةٍ مِنْ طِينٍ إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ فَقَالَ عُمَرُ: تَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ، فَأُنْزِلَتْ: فَتَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عبداللہ بن ابی سے ان کے والد (عبداللہ بن ابی) نے کہا: اے میرے بیٹے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے میرے لیے ان کے کپڑوں میں سے ایک کپڑا مانگ لینا جس میں مجھے کفن دیا جائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنا کہ وہ میرا جنازہ پڑھائیں۔ چنانچہ عبداللہ (بن عبداللہ) نے کہا: یا رسول اللہ! آپ عبداللہ (بن ابی) کا مقام جانتے ہیں، اس نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں آپ سے ایک کپڑا مانگوں جس میں اسے کفن دیا جائے، اور یہ کہ آپ اس پر نماز جنازہ پڑھائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے کپڑوں میں سے ایک کپڑا عطا فرمایا اور اس پر نماز جنازہ پڑھنے کا ارادہ فرمایا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ عبداللہ (بن ابی) اور اس کے نفاق کو جانتے ہیں، کیا آپ اس پر نماز پڑھیں گے جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس پر نماز پڑھنے سے منع کر دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کہاں منع کیا گیا ہے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اگر تم ان کے لیے ستر مرتبہ بھی بخشش مانگو تو اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گا“ [سورۃ التوبہ: 80] ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو میں ستر سے بھی زیادہ بخشش مانگوں گا۔“ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور ان میں سے جو بھی مر جائے، اس پر کبھی نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہونا“ [سورۃ التوبہ: 84] ، اور اللہ تعالیٰ نے یہ بھی نازل فرمایا: ”ان کے لیے برابر ہے، چاہے تم ان کے لیے بخشش مانگو یا نہ مانگو، اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گا“ [سورۃ المنافقون: 6] ۔
پھر ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بہت دیر تک بیٹھا رہا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تین بار باہر نکلے تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلا آئے، مگر وہ نہ اٹھا۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اندر آئے، اس شخص کو دیکھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے اس کے بیٹھے رہنے کی ناپسندیدگی محسوس کر لی، تو کہا: شاید تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف دی ہے۔ اس شخص کو بات کی سمجھ آ گئی اور وہ اٹھ کھڑا ہوا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تین بار اس امید پر اٹھا کہ تم میرے پیچھے آ جاؤ گے مگر تم نے ایسا نہیں کیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! کاش آپ کوئی دربان مقرر کر لیتے، کیونکہ آپ کی ازواج عام عورتوں جیسی نہیں ہیں، اور یہ پردہ ان کے دلوں کی پاکیزگی کے لیے ہے۔ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اے ایمان والو! نبی کے گھروں میں داخل نہ ہو مگر یہ کہ تمہیں اجازت دی جائے“ [سورۃ الاحزاب: 53] آخر آیت تک۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا اور انہیں اس کی خبر دی۔
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیدیوں کے بارے میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے مشورہ کیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! اپنی قوم کو زندہ رکھیں اور ان سے فدیہ لے کر اس سے مدد لیں۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: انہیں قتل کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم دونوں کسی ایک بات پر متفق ہو جاتے تو میں تمہاری نافرمانی نہ کرتا۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی رائے پر عمل کیا، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”کسی نبی کے شایانِ شان نہیں کہ اس کے پاس قیدی ہوں یہاں تک کہ وہ زمین میں دشمن کو خوب کچل دے؛ تم دنیا کا مال چاہتے ہو جبکہ اللہ آخرت چاہتا ہے“ [سورۃ الانفال: 67] ۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی: ”اور بے شک ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصے سے پیدا کیا“ [سورۃ المؤمنون: 12] آخر آیات تک، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تبارک اللہ احسن الخالقین (بڑی برکت والا ہے اللہ، سب سے بہتر پیدا کرنے والا)“، تو یہی الفاظ آیت میں نازل کر دیے گئے: ”پس بڑی برکت والا ہے اللہ، سب سے بہتر پیدا کرنے والا“ [سورۃ المؤمنون: 14] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12192]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 438، حدیث 12244»
حدیث نمبر: 12193
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّابُونِيُّ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ الْيَرْبُوعِيُّ ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرَأَ: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَزِئَ مِنْهُ الْمُشْرِكُونَ وَقَالُوا: مُحَمَّدٌ يَذْكُرُ إِلَهَ الْيَمَامَةِ، وَكَانَ مُسَيْلِمَةُ يَتَسَمَّى الرَّحْمَنَ، فَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ أُمِرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا يَجْهَرَ بِهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھتے تو مشرکین اس پر ہنسی اڑاتے اور کہتے: محمد یمامہ کے معبود کا ذکر کر رہا ہے، کیونکہ مسیلمہ (کذاب) خود کو ”رحمن“ کہلواتا تھا۔ چنانچہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ اسے بلند آواز سے نہ پڑھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12193]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 439، حدیث 12245»
حدیث نمبر: 12194
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مُطِيعٍ الْغَزَّالِ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي جَعَلْتُ امْرَأَتِي عَلِيَّ حَرَامًا فَقَالَ: لَيْسَتْ عَلَيْكَ بِحَرَامٍ ثُمَّ قَرَأَ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللهُ لَكَ وَلَكِنْ عَلَيْكَ أَغْلَظُ الْكَفَّارَاتِ، رَقَبَةٌ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے اپنی بیوی کو اپنے اوپر حرام کر لیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”وہ تجھ پر حرام نہیں ہوئی۔“ پھر یہ آیت تلاوت کی: ”اے نبی! آپ اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہیں جسے اللہ نے آپ کے لیے حلال کیا ہے“ [سورۃ التحریم: 1] ، ”البتہ تجھ پر سب سے بھاری کفارہ لازم ہے: ایک غلام آزاد کرنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12194]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 440، حدیث 12246»
حدیث نمبر: 12195
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، ثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُصْبَرَ الْبَهِيمَةُ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی جانور کو باندھ کر نشانہ بازی کے لیے روکے رکھنے سے منع فرمایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12195]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 440، حدیث 12247»
حدیث نمبر: 12196
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَزْوَانَ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَظُنُّهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ الْجَنَّةَ سَأَلَ عَنْ أَبَوَيْهِ وَزَوْجَتِهِ وَوَلَدِهِ، فَيُقَالُ: إِنَّهُمْ لَمْ يَبْلُغُوا دَرَجَتَكَ وَعَمَلَكَ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ قَدْ عَمِلْتُ لِي وَلَهُمْ، فَيُؤْمَرُ بِإِلْحَاقِهِمْ بِهِ " وَقَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ : وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، غالباً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے، فرماتے ہیں: ”جب آدمی جنت میں داخل ہوتا ہے تو اپنے والدین، بیوی اور اولاد کے بارے میں پوچھتا ہے، تو اسے کہا جاتا ہے: وہ تیرے درجے اور تیرے عمل تک نہیں پہنچے۔ وہ کہتا ہے: اے میرے رب! میں نے اپنے اور ان کے لیے نیک عمل کیے تھے۔ تو حکم دیا جاتا ہے کہ انہیں اس سے ملا دیا جائے۔“ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان میں ان کی پیروی کی“ [سورۃ الطور: 21] آخر آیت تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12196]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 440، حدیث 12248»