الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
130. باب الرؤيا وَمَا يتعلق بها
باب: خواب اور اس سے متعلق امور
حدیث نمبر: 843
وعن أَبي الأسقع واثِلةَ بن الأسقعِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ مِنْ أَعْظَمِ الفِرَى أَنْ يَدَّعِيَ الرَّجُلُ إِلَى غَيرِ أبِيهِ، أَوْ يُرِي عَيْنَهُ مَا لَمْ تَرَ، أَوْ يَقُولَ عَلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَا لَمْ يَقُلْ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوالاسقع واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بڑے جھوٹوں میں سے یہ ہے کہ آدمی اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے، یا اپنی آنکھ کو وہ (خواب) دکھائے جو اس نے نہیں دیکھا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وہ بات منسوب کرے جو آپ نے نہیں فرمائی۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب آداب النوم والاضطجاع والقعود والمجلس والجليس والرؤيا/حدیث: 843]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب آداب النوم والاضطجاع والقعود والمجلس والجليس والرؤيا/حدیث: 843]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 219 (3509).
وضاحت: «يُرِي عَيْنَهُ مَا لَمْ تَرَ» : ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یعنی وہ دعویٰ کرے کہ اس کی آنکھوں نے خواب میں کوئی ایسی چیز دیکھی ہے جو انہوں نے نہیں دیکھی۔“ (فتح الباری 6/662، تحت حدیث 3511)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)