الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
240. باب فضل السماحة في البيع والشراء والأخذ والعطاء وحسن القضاء والتقاضي وإرجاح المكيال والميزان، والنهي عن التطفيف وفضل إنظار الموسِر المُعْسِرَ والوضع عَنْهُ
باب: خرید و فروخت اور لین دین میں نرمی، اچھے طریقے سے قرض ادا کرنے اور تقاضا کرنے، ناپ تول میں جھکتا دینے کی فضیلت، کم تولنے کی ممانعت، اور مالدار کا تنگدست کو مہلت دینے اور اسے (قرض) معاف کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1375
وعن أَبي صَفْوَان سُويْدِ بنِ قيسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَمَةُ العَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ، فَجَاءنا النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَسَاوَمَنَا بسَرَاوِيلَ، وَعِنْدِي وَزَّانٌ يَزِنُ بِالأَجْرِ، فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - لِلْوَزَّانِ: «زِنْ وَأَرْجِحْ» . رواه أَبُو داود، والترمذي وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوصفوان سوید بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اور مخرمہ عبدی ہجر سے کپڑا (بیچنے کے لیے) لائے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم سے ایک پاجامے (شلوار) کا سودا کیا، اور میرے پاس ایک تولنے والا تھا جو اجرت پر تولتا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تولنے والے سے فرمایا: ”تولو اور جھکتا ہوا تولو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1375]
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1375]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3336)، وابن ماجه (2220)، والترمذي (1305)، وقال الترمذي: «وأهل العلم يستحبون الرجحان في الوزن» .
وضاحت: «بَزًّا» : کپڑے۔ (عون المعبود 9/185)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3336)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (2924)
انظر الحديث الآتي (3337)
مشكوة المصابيح (2924)
انظر الحديث الآتي (3337)