🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
250. باب الأمر بالدعاء وفضله وبيان جمل من أدعيته صلى الله عليه وسلم
باب: دعا کا حکم، اس کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی کچھ دعاؤں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1475
وعن أَبي بكر الصديق - رضي الله عنه: أنَّه قَالَ لرسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم: عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ في صَلاَتِي، قَالَ: «قُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أنْتَ، فَاغْفِرْ لي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وارْحَمْنِي، إنَّكَ أنْتَ الغَفُورُ الرَّحِيمُ» متفق عَلَيْهِ.
وفي روايةٍ: «وفي بيتي» وَرُوِيَ: «ظلمًا كثيرًا» ورُوِي: «كبيرًا» بالثاء المثلثة وبالباء الموحدة؛ فينبغي أَنْ يجمع بينهما فيقال: كثيرًا كبيرًا.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجیے جو میں اپنی نماز میں مانگا کروں۔ آپ نے فرمایا: ”یہ کہو: «اللّٰهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ» (اے اللہ! بے شک میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیا ہے، اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا، لہٰذا تو مجھے اپنی طرف سے خاص مغفرت عطا فرما دے، اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے)۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: «وَفِي بَيْتِي» (اور (یہ دعا) اپنے گھر میں (بھی مانگا کروں))۔ اور «ظُلْمًا كَثِيرًا» (بہت زیادہ ظلم) بھی روایت کیا گیا ہے اور «كَبِيرًا» (بڑا ظلم) بھی، (یعنی) ثاء مثلثہ اور باء موحدہ (دونوں) کے ساتھ، لہٰذا مناسب یہ ہے کہ دونوں کو جمع کر کے یوں کہا جائے: «كَثِيرًا كَبِيرًا» ۔ [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1475]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 89 (6326) و9/ 144 (7387) و(7388)، ومسلم 8/ 74 (2705) (48).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1476
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - عن النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم: أنَّه كَانَ يدْعُو بِهذا الدُّعَاءِ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي، وإِسْرَافِي فِي أَمْرِي، وَمَا أنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنّي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جِدِّي وَهَزْلِي؛ وَخَطَئِي وَعَمْدِي؛ وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أخَّرْتُ، وَمَا أسْرَرْتُ وَمَا أعْلَنْتُ، وَمَا أنتَ أعْلَمُ بِهِ مِنِّي، أنْتَ المُقَدِّمُ، وأنْتَ المُؤَخِّرُ، وأنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي، وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جِدِّي وَهَزْلِي، وَخَطَئِي وَعَمْدِي، وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ، وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» (اے اللہ! میری خطا، میری نادانی، اپنے معاملے میں میری زیادتی اور جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے، (سب) بخش دے۔ اے اللہ! سنجیدگی اور مذاق میں، اور بھول چوک سے اور جان بوجھ کر کیے ہوئے میرے (گناہ) بخش دے، اور یہ سب میرے اندر موجود ہیں۔ اے اللہ! میرے وہ (گناہ) بخش دے جو میں نے پہلے کیے اور جو بعد میں کیے، جو چھپ کر کیے اور جو علانیہ کیے، اور جنہیں تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ تو ہی آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، اور تو ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔)
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1476]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 105 (6399)، ومسلم 8/ 80 (2719) (70).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1477
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يقول في دُعَائِهِ:
«اللَّهُمَّ إنِّي أعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ ومنْ شَرِّ مَا لَمْ أعْمَلْ» . رواه مسلم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دعا میں فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ، وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ» (اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس (عمل) کے شر سے جو میں نے کیا اور اس کے شر سے جو میں نے نہیں کیا۔)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1477]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 79 (2716) (66).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1478
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَ مِن دعاءِ رسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم: «اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ زَوالِ نِعْمَتِكَ، وتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ، وفُجَاءةِ نِقْمَتِكَ، وَجَميعِ سَخَطِكَ» . رواه مسلم.
سیدنا (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے (ایک دعا یہ) تھی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِكَ، وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ، وَفُجَاءَةِ نِقْمَتِكَ، وَجَمِيعِ سَخَطِكَ» (اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری نعمت کے زائل ہو جانے سے، تیری (دی ہوئی) عافیت کے پلٹ جانے سے، تیری اچانک پکڑ سے اور تیری ہر قسم کی ناراضی سے۔)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1478]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 88 (2739) (96).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1479
وعن زيد بن أرقم - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ العَجْزِ وَالكَسَلِ، والبُخْلِ والهَرَمِ، وَعَذابِ القَبْرِ، اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، وَزَكِّها أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلاَهَا، اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لا يَنْفَعُ؛ وَمِنْ قَلْبٍ لا يَخْشَعُ، وَمِنْ نَفْسٍ لاَ تَشْبَعُ؛ وَمِنْ دَعْوَةٍ لا يُسْتَجابُ لَهَا» .رواه مسلم.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ وَالْهَرَمِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ، اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَمِنْ دَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَهَا» (اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں بے بسی اور سستی سے، بخل اور انتہائی بڑھاپے سے، اور عذابِ قبر سے۔ اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا فرما اور اسے پاکیزہ کر دے، تو ہی اسے سب سے بہتر پاک کرنے والا ہے، تو ہی اس کا کارساز اور مالک ہے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، ایسے دل سے جو (تیرے آگے) نہ جھکے، ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو اور ایسی دعا سے جو قبول نہ کی جائے۔)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1479]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 81 (2722) (73).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1480
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يقول: «اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وإلَيْكَ أنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، وإلَيْكَ حَاكَمْتُ. فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ، وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ، وَمَا أَعْلَنْتُ، أَنتَ المُقَدِّمُ، وأَنْتَ المُؤَخِّرُ، لا إلهَ إِلاَّ أنْتَ» .
زَادَ بَعْضُ الرُّوَاةِ: «وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ باللهِ» متفق عَلَيْهِ.
سیدنا (عبداللہ) بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ، وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ» (اے اللہ! میں تیرا ہی فرمانبردار ہوا، تجھ ہی پر ایمان لایا، تجھ ہی پر بھروسا کیا، تیری ہی طرف رجوع کیا، تیری ہی (مدد اور دلیل) سے (مخالفین سے) جھگڑا کیا اور تیرے ہی پاس فیصلہ لے کر آیا، پس میرے وہ (گناہ) بخش دے جو میں نے پہلے کیے اور جو بعد میں کیے، جو چھپ کر کیے اور جو علانیہ کیے۔ تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔)
بعض راویوں نے یہ اضافہ کیا ہے: «وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» (اور اللہ کی توفیق کے بغیر نہ (گناہ سے) بچنے کی طاقت ہے اور نہ (نیکی کرنے کی) قوت۔)
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1480]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 60 (1120)، ومسلم 2/ 184 (769) (199)، وانظر الحديث (75).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1481
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النبيّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يدعو بِهؤُلاءِ الكَلِمَاتِ: «اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ، وَعَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ شَرِّ الغِنَى وَالفَقْرِ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» ؛ وهذا لفظ أَبي داود.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ساتھ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ، وَعَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ شَرِّ الْغِنَى وَالْفَقْرِ» (اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں آگ کے فتنے سے، آگ کے عذاب سے، اور مالداری اور محتاجی کے شر سے۔)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے، اور یہ الفاظ ابوداود کے ہیں) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1481]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1543)، والترمذي (3495).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1543)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (6368) صحيح مسلم (589 بعد ح 2705)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1482
وعن زياد بن عِلاَقَةَ عن عمه، وَهُوَ قُطْبَةُ بنُ مالِكٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النبيّ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «اللَّهُمَّ إنِّي أعُوذُ بِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ الأخْلاَقِ، وَالأعْمَالِ، والأهْواءِ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
زیاد بن علاقہ رحمہ اللہ اپنے چچا سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ الْأَخْلَاقِ، وَالْأَعْمَالِ، وَالْأَهْوَاءِ» (اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں برے اخلاق، برے اعمال اور بری خواہشات سے۔)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1482]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (3591)، وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (2471 / التحقيق الثانى) (الترمذي 3591)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1483
وعن شَكَلِ بن حُمَيدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قلتُ: يَا رسولَ الله، علِّمْنِي دعاءً، قَالَ: «قُلْ: اللَّهُمَّ إنِّي أعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا شکل بن حمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی دعا سکھا دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي» (اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے کان کے شر سے، اپنی آنکھ کے شر سے، اپنی زبان کے شر سے، اپنے دل کے شر سے اور اپنی منی (یعنی شرمگاہ) کے شر سے۔)“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1483]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1551)، والترمذي (3492)، والنسائي 8/ 255 و259 و260 و267 وفي «الكبرى» ، له (7875) (7877) و(7891)، وقال الترمذي: «حديث حسن غريب» .
وضاحت: «مَنِيِّي» : امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یعنی اپنی شرمگاہ۔“
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1551)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (2472)
أخرجه الترمذي (3492 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1484
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يقول: «اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ البَرَصِ، والجُنُونِ، والجُذَامِ، وَسَيِّيءِ الأسْقَامِ» . رواه أَبُو داود بإسناد صحيحٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبَرَصِ، وَالْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَسَيِّئِ الْأَسْقَامِ» (اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں برص (پھلبہری)، دیوانگی، کوڑھ اور بری بیماریوں سے۔)
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الدعوات/حدیث: 1484]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1554).
وضاحت: «سَيِّئِ الْأَسْقَامِ» : امام خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان بیماریوں سے اس لیے پناہ مانگی کہ یہ ایسی آفتیں ہیں جو جسم کی بناوٹ کو بگاڑ دیتی ہیں اور (ہمیشہ کے لیے) عیب چھوڑ جاتی ہیں، اور ان میں سے بعض عقل پر بھی اثر ڈالتی ہیں۔ یہ دوسری بیماریوں کی طرح نہیں جو محض عارضی تکلیفیں ہیں اور ہمیشہ نہیں رہتیں، جیسے بخار، سر درد اور دیگر بیماریاں جو آفتوں کے حکم میں نہیں آتیں، بلکہ وہ (گناہوں کا) کفارہ ہیں، سزائیں نہیں۔“ (معالم السنن 1/258)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1554)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (5495)
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 61

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں