الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
345. باب كراهة تخصيص يوم الجمعة بصيام أَوْ ليلته بصلاة من بين الليالي
باب: جمعہ کے دن کو روزے کے لیے یا اس کی رات کو دوسری راتوں میں سے (نفل) نماز کے لیے خاص کرنے کی کراہت
حدیث نمبر: 1761
وعنه، قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «لاَ يَصُومَنَّ أحَدُكُمْ يَوْمَ الجُمُعَةِ إِلاَّ يَومًا قَبْلَهُ أَوْ بَعْدَهُ» . متفق عَلَيْهِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن ہرگز روزہ نہ رکھے، الا یہ کہ اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد (بھی روزہ رکھے)۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1761]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1761]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 54 (1985)، ومسلم 3/ 154 (1144) (147).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1762
وعن محمد بن عَبَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا - رضي الله عنه: أنَهَى النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَنْ صَومِ الجُمُعَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ. متفق عَلَيْهِ.
محمد بن عباد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے روزے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1762]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1762]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 54 (1984)، ومسلم 3/ 153 (1143) (146).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1763
وعن أُمِّ المُؤمِنِينَ جويرية بنت الحارث رضي الله عنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمَ الجُمُعَةِ وهِيَ صَائِمَةٌ، فَقَالَ: «أصُمْتِ أمْسِ؟» قالت: لا، قَال: «تُرِيدِينَ أَنْ تَصُومِي غَدًا؟» قَالَتْ: لاَ. قَالَ: «فَأَفْطِرِي» . رواه البخاري.
ام المومنین سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ان کے پاس تشریف لائے اور وہ روزے سے تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارا کل روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر روزہ توڑ دو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1763]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1763]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 54 (1986).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
346. باب تحريم الوصال في الصوم وَهُوَ أَنْ يصوم يَومَينِ أَوْ أكثر وَلاَ يأكل وَلاَ يشرب بينهما
باب: روزے میں وصال کی حرمت، اور وہ یہ ہے کہ آدمی دو یا زیادہ دن (مسلسل) روزہ رکھے اور ان کے درمیان نہ کچھ کھائے نہ پیے
حدیث نمبر: 1764
عن أَبي هريرة وعائشة رضي الله عنهم: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - نهى عن الوِصَالِ. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال (کے روزے) سے منع فرمایا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1764]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1764]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 48 (1964) و(1685)، ومسلم 3/ 133 (1103) (57) و134 (1105) (61).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1765
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: نَهَى رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - عَنِ الوِصَالِ. قالوا: إنَّكَ تُواصِلُ؟ قَالَ: «إنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ، إنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى» . متفق عَلَيْهِ. وهذا لفظ البخاري.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال (کے روزے) سے منع فرمایا۔ لوگوں نے کہا: آپ تو وصال کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہاری طرح نہیں ہوں، مجھے (اللہ کی طرف سے) کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔“
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1765]
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1765]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 48 (1962)، ومسلم 3/ 133 (1102) (55).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
347. باب تحريم الجلوس عَلَى قبر
باب: قبر پر بیٹھنے کی حرمت
حدیث نمبر: 1766
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لأنْ يَجْلِسَ أحَدُكُمْ عَلَى جَمْرَةٍ، فَتُحْرِقَ ثِيَابَهُ فَتَخْلُصَ إِلَى جِلْدِهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَجْلِسَ عَلَى قَبْرٍ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص کسی انگارے پر بیٹھے اور وہ اس کے کپڑوں کو جلا کر اس کی جلد تک پہنچ جائے، یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی قبر پر بیٹھے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1766]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1766]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 62 (971) (96).
وضاحت: کیونکہ قبر میں عام طور پر ایک قابلِ احترام مسلمان انسان ہوتا ہے، اور تمہارا اس پر بیٹھنا اس کی توہین ہے۔ یہ بات ابن عثیمین رحمہ اللہ نے کہی ہے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/329)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
348. باب النهي عن تجصيص القبر والبناء عليه
باب: قبر کو پختہ کرنے اور اس پر عمارت بنانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1767
عن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - أن يُجَصَّصَ القَبْرُ، وأنْ يُقْعَدَ عَلَيْهِ، وَأنْ يُبْنَى عَلَيْهِ. رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر کو پختہ (چونا گچ) کرنے، اس پر بیٹھنے اور اس پر عمارت بنانے سے منع فرمایا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1767]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1767]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 61 (970) (94).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
349. باب تغليظ تحريم إباق العبد من سيده
باب: غلام کے اپنے آقا سے بھاگ جانے کی سخت حرمت
حدیث نمبر: 1768
عن جرير - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «أَيُّمَا عَبْدٍ أَبَقَ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ» . رواه مسلم.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو غلام بھی (اپنے آقا سے) بھاگ گیا، تو اس سے (اللہ اور اس کے رسول کا) ذمہ بری ہو گیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1768]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1768]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 59 (69) (123).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1769
وعنه، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا أَبَقَ العَبْدُ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلاَةٌ» . رواه مسلم.
وفي روايةٍ: «فَقَدْ كَفَرَ» .
وفي روايةٍ: «فَقَدْ كَفَرَ» .
انہی (سیدنا جریر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام (اپنے آقا سے) بھاگ جائے تو اس کی کوئی نماز قبول نہیں کی جاتی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”تو یقیناً اس نے کفر کیا۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1769]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”تو یقیناً اس نے کفر کیا۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1769]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 58 (68) (122) و1/ 59 (70) (124).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
350. باب تحريم الشفاعة في الحدود
باب: حدود میں سفارش کرنے کی حرمت
حدیث نمبر: 1770
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ قُرَيْشًا أهَمَّهُمْ شَأْنُ المَرْأَةِ المَخْزُومِيَّةِ الَّتي سَرَقَتْ، فقَالُوا: مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم؟ فقالوا: وَمَنْ يَجْتَرِئُ عَلَيْهِ إِلاَّ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، حِبُّ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم. فَكَلَّمَهُ أُسَامَةُ، فَقَالَ رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «أتَشْفَعُ في حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ تَعَالَى؟!» ثُمَّ قَامَ فاخْتَطَبَ، ثُمَّ قَالَ: «إنَّمَا أهْلَكَ الَّذِينَ قَبْلَكُمْ أنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيِهمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ، وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ، أَقَامُوا عَلَيْهِ الحَدَّ، وَايْمُ اللهِ لَوْ أنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا» . متفق عَلَيْهِ.
وفي روايةٍ: فَتَلوَّنَ وَجْهُ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «أتَشْفَعُ في حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ!؟» فَقَالَ أُسَامَةُ: اسْتَغْفِرْ لِي يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ بِتِلْكَ المَرْأَةِ فَقُطِعَتْ يَدُهَا.
وفي روايةٍ: فَتَلوَّنَ وَجْهُ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «أتَشْفَعُ في حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ!؟» فَقَالَ أُسَامَةُ: اسْتَغْفِرْ لِي يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ بِتِلْكَ المَرْأَةِ فَقُطِعَتْ يَدُهَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قریش کو اس مخزومی عورت کے معاملے نے فکر میں ڈال دیا جس نے چوری کی تھی، تو انہوں نے کہا: اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون بات کرے؟ پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب اسامہ بن زید (رضی اللہ عنہما) کے سوا کون اس کی جرأت کر سکتا ہے۔ چنانچہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے ایک حد میں سفارش کرتے ہو؟!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا، پھر فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں کو اسی چیز نے ہلاک کیا کہ جب ان میں کوئی معزز آدمی چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے، اور جب ان میں کوئی کمزور آدمی چوری کرتا تو اس پر حد قائم کر دیتے۔ اللہ کی قسم! اگر فاطمہ بنت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بھی چوری کرتی تو میں اس کا ہاتھ (بھی) کاٹ دیتا۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپ نے فرمایا: ”کیا تم اللہ کی حدود میں سے ایک حد میں سفارش کرتے ہو!؟“ تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے بارے میں حکم دیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1770]
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپ نے فرمایا: ”کیا تم اللہ کی حدود میں سے ایک حد میں سفارش کرتے ہو!؟“ تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے بارے میں حکم دیا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1770]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (650). أخرجه: البخاري 4/ 213 (3475)، ومسلم 5/ 114 (1688) (8).
وضاحت: «فَاخْتَطَبَ» : یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بلیغ خطبہ دیا۔
یہ حدیث نمبر 650 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 650 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)