الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر
पहनना ओढ़ना, सजना संवरना, खेलकूद और तस्वीरें
1317. معصفر لباس پہننا ممنوع ہے، لباس میں کافروں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنا حرام ہے، خوب سرخ کپڑا منع ہے
“ ज़अफ़रानी यानि भगवा रंग के कपड़े पहनना मना है ، कपड़ों में क़ाफ़िरों की नक़ल करना हराम है ، चमकीले लाल कपड़े पहनना मना है ”
حدیث نمبر: 1983
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نهى عن المفدم".-" نهى عن المفدم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوب لال (اور ڈھڈھاتے سرخ) کپڑے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 1984
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان يلبس يوم العيد بردة حمراء".-" كان يلبس يوم العيد بردة حمراء".
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید والے روز سرخ کی چادر زیب تن کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1985
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن هذا من لباس الكفار فلا تلبسها".-" إن هذا من لباس الكفار فلا تلبسها".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر دو معصفر کپڑے دیکھ کر فرمایا: یہ کافروں کے کپڑے ہیں، پس یہ نہ پہنا کرو۔
حدیث نمبر: 1986
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ثلاثة لا تقربهم الملائكة: الجنب والسكران والمتضمخ بالخلوق".-" ثلاثة لا تقربهم الملائكة: الجنب والسكران والمتضمخ بالخلوق".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرشتے ان تین افراد کے قریب نہیں آتے: جنبی، نشے میں چور اور خلوق خوشبو میں لت پت۔
1318. ورس اور زعفران بوٹیوں میں رنگی چادر پہننا
“ वर्स और ज़ाअफ़रान बूटियों से रंगी हुई चादर पहनना ”
حدیث نمبر: 1987
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان له ملحفة مصبوغة بالورس والزعفران يدور بها على نسائه، فإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء وإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء، وإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء".-" كان له ملحفة مصبوغة بالورس والزعفران يدور بها على نسائه، فإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء وإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء، وإذا كانت ليلة هذه رشتها بالماء".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک چادر تھی، وہ ورس اور زعفران بوٹیوں سے رنگی ہوئی تھی، آپ وہ پہن کر اپنی بیویوں کے پاس جاتے تھے، جب رات کو اس بیوی کی باری ہوتی تو وہ اس پر پانی چھڑکتی تھی اور جب اُس کی باری ہوتی تو وہ اس پر پانی چھڑکتی تھی اور جب کسی اور کی باری ہوتی تو وہ بھی اس پر پانی چھڑکتی تھی۔
1319. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش بنوانا منع ہے
“ आप ﷺ की अंगूठी की नक़ल करना मना है ”
حدیث نمبر: 1988
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إنا قد اتخذنا خاتما، ونقشنا فيه نقشا، فلا ينقش احد على نقشه).- (إنّا قد اتخذنا خاتماً، ونقشنا فيه نقشاً، فلا ينقش أحدٌ على نقشه).
سیدنا انس بن مالک رضی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس پر (محمد رسول اللہ) کندہ کرایا اور فرمایا: ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس پر کندہ کرایا ہے، لیکن تم میں سے کوئی بھی وہ (الفاظ) کندہ نہیں کروا سکتا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: گویا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہاتھ میں انگوٹھی کی چمک کو دیکھ رہا ہوں۔
1320. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انگوٹھی پھینکنے کی وجہ
“ आप ﷺ का अंगूठी फेंकने का कारण ”
حدیث نمبر: 1989
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" شغلني هذا عنكم منذ اليوم، إليه نظرة، وإليكم نظرة. ثم رمى به. يعني الخاتم".-" شغلني هذا عنكم منذ اليوم، إليه نظرة، وإليكم نظرة. ثم رمى به. يعني الخاتم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی پہنی، پھر فرمایا: اس (انگوٹھی) نے آج مجھے تم لوگوں (کی طرف توجہ کرنے) سے مشغول رکھا ہے، ایک دفعہ اس کی طرف دیکھنا، پھر ایک دفعہ تمہاری طرف دیکھنا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھینک دیا۔
1321. عورتیں ضرورت کے پیش نظر گھروں سے باہر جا سکتی ہیں
“ ज़रूरत पड़ने पर औरतें घर से बाहर जा सकती हैं ”
حدیث نمبر: 1990
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إنه قد اذن لكن ان تخرجن لحاجتكن، وفي رواية: لحوائجكن).- (إنَّه قد أُذِن لَكُنَّ أن تَخْرجْنَ لحاجتكنَّ، وفي رواية: لحوائجكُنَّ).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پردے کا حکم نازل ہونے کے بعد سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا اپنی کسی ضرورت کے لیے نکلیں، وہ بڑے جسم والی خاتون تھیں، اس لیے (پہلے سے) ان کی معرفت رکھنے والا ان کو پہچان لیتا تھا۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان کو دیکھ کر کہا: سودہ! اللہ کی قسم! تم ہم پر مخفی نہیں رہ سکتیں، خود غور کر لو کہ کیسے نکلتی ہو؟ وہ واپس لوٹ آئیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر پر تھے اور شام کا کھانا کھا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں گوشت والی ہڈی تھی۔ اتنے میں سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا اندر داخل ہوئیں اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے کسی کام کے لیے باہر نکلی تھی، لیکن عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے یوں یوں کہہ دیا۔ (اسی اثنا میں) اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی اتارنا شروع کر دی، پھر وحی والی کیفیت ختم ہو گئی، اس دوران ہڈی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ہی رہی۔ پھر فرمایا: تمہیں ضرورت کے لیے باہر نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
1322. داڑھی بڑھانا مونچھیں کاٹنا
“ दाढ़ी बढ़ाना और मूंछ कटवाना ”
حدیث نمبر: 1991
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إنهم يوفرون سبالهم ويحلقون لحاهم فخالفوهم. يعني المجوس".-" إنهم يوفرون سبالهم ويحلقون لحاهم فخالفوهم. يعني المجوس".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پاس مجوسیوں کا ذکر کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ (مجوسی) لوگ مونچھیں بڑھاتے ہیں اور داڑھیاں مونڈھ دیتے ہیں، تم ان کی مخالفت کیا کرو۔ پس سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی مونچھوں کو یوں کاٹتے، جیسے بکری یا اونٹ کے بال کاٹے جاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 1992
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" وفروا عثانينكم وقصروا سبالكم (وخالفوا اهل الكتاب)".-" وفروا عثانينكم وقصروا سبالكم (وخالفوا أهل الكتاب)".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفید داڑھیوں والے انصاریوں کے پاس آئے اور فرمایا: اے انصاریوں کی جماعت! (اپنے سفید بالوں کو) سرخ یا زرد کر لو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک اہل کتاب اپنی داڑھیاں کاٹتے ہیں اور مونچھیں بڑھاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی داڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں کاٹو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بے شک اہل کتاب چمڑے کے موزے پہنتے تھے اور جوتے نہیں پہنتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جوتے بھی پہنو اور موزے بھی پہنو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔

Previous    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.