🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
جنتی افراد
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 287 ترقیم فقہی: -- 2724
-" ألا أخبركم برجالكم من أهل الجنة؟ النبي في الجنة، والصديق في الجنة، والشهيد في الجنة، والمولود في الجنة، والرجل يزور أخاه في ناحية المصر لا يزوره إلا لله عز وجل، ونساؤكم من أهل الجنة الودود الولود العؤود على زوجها التي إذا غضب جاءت حتى تضع يدها في يد زوجها، وتقول: لا أذوق غمضا حتى ترضى".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ‏‏‏‏ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس بات پر آگاہ نہ کر دوں کہ تم مردوں میں سے کون لوگ جنت میں جائیں گے؟“، (‏‏‏‏یاد رکھو کہ) نبی جنت میں جائے گا، صدیق جنت میں جائے گا، شہید جنت میں جائے گا، نابالغ بچہ جنت میں جائے گا اور وہ آدمی جنت میں جائے گا جو اللہ تعالیٰ کے لیے شہر کے ایک کنارے میں بسنے والے بھائی سے ملاقات کرنے کے لیے جاتا ہے۔ رہا مسئلہ جنتی عورتوں کا، تو وہ یہ ہیں: زیادہ محبت کرنے والی، زیادہ بچے جنم دینے والی اور خاوند کے پاس بار بار آنے والی (‏‏‏‏اور خاوند کی اس قدر مطیع کہ) اگر وہ اس سے ناراض ہو جائے تو اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ رکھ کر کہے: ”جب تک آپ مجھ سے راضی نہیں ہوں گے، میں کوئی ادنی سی چیز بھی نہیں کھاؤں گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2724]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 287

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غیر محرم عورت کے پاس رات گزارنا منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3086 ترقیم فقہی: -- 2725
- (ألا لا يَبِيتنَّ رجلُ عند امرأةٍ ثيبٍ؛ إلا أنْ يكون ناكحاً أو مَحْرَماً) .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو! کوئی آدمی کسی بیوہ عورت کے پاس رات نہ گزارے، الا یہ کہ وہ اس کا خاوند ہو یا محرم ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2725]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3086

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دی گئی زحمت بھی رحمت ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3999 ترقیم فقہی: -- 2726
- (اللهمَّ! إنِّي أتّخذُ عندَك عهداً لن تُخلِفَنِيهِ، فإنّما أنا بشَرٌ؛ فأيُّ المؤمنينَ آذيتُه؛ شتمتُه، لعنتُه، جلدته؛ فاجعلها له صلاةً، وزكاةً، وقربةً تقرّبه بها إليكَ يومَ القيامةِ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میں تجھ سے ایک وعدہ لیتا ہوں، تو اس کی مخالفت نہ کرنا۔ میں تو محض ایک بشر ہوں، میں نے جس مومن کو تکلیف دی یا برا بھلا کہا یا اس پر لعنت کی یا اسے کوڑے لگائے، تو اس چیز کو اس کے لیے باعث رحمت، باعث تزکیہ اور ذریعہ تقرب قرار دے، جو اسے روز قیامت تیرے قریب کر دے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2726]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3999

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بال سنوارنا اور لباس صاف ستھرا رکھنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 493 ترقیم فقہی: -- 2727
-" أما كان يجد هذا ما يسكن به شعره؟! ورأى رجلا آخر وعليه ثياب وسخة فقال: أما كان هذا يجد ماء يغسل به ثوبه؟!".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ملاقات کے لیے ہمارے گھر تشریف لائے اور ایک پراگندہ حال آدمی، جس کے بال بکھرے ہوئے تھے، کو دیکھ کر فرمایا: ”کیا اس کے پاس اتنی وسعت نہیں ہے کہ یہ اپنے بال سنوار سکے؟“ اور دوسرے آدمی جس کے کپڑے میلے تھے، کو دیکھ کر فرمایا: ”کیا اس کے پاس اتنی وسعت نہیں کہ یہ اپنے کپڑے دھو سکے؟“۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2727]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 493

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بزرگوں کا احترام کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1555 ترقیم فقہی: -- 2728
-" أمرني جبريل أن أقدم الأكابر".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل نے مجھے حکم دیا کہ میں بڑوں کو مقدم کیا کروں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2728]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1555

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بزرگون کی برکت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1778 ترقیم فقہی: -- 2729
-" البركة مع أكابركم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بزرگوں کی وجہ سے برکت ہوتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2729]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1778

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
راستے سے تکلیف دہ چیز دور کرنا صدقہ ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1558 ترقیم فقہی: -- 2730
-" أمط الأذى عن الطريق، فإنه لك صدقة".
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی عمل بتائیں کہ میں اسے انجام دے سکوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کر، یہ تیرے لیے صدقہ ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2730]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1558

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نجات کا موجب بننے والے اعمال، بلا ضرورت اپنے گھر سے باہر نہ جانا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 890 ترقیم فقہی: -- 2731
-" أملك عليك لسانك وليسعك بيتك وابك على خطيئتك".
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! نجات کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی زبان کو قابو میں رکھو، تمہارا گھر تمہیں اپنے اندر سما لے (‏‏‏‏یعنی ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلو) اور اپنی غلطیوں پر رویا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2731]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 890

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نیکی کرنے کی نبوی وصیت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1560 ترقیم فقہی: -- 2732
-" املك يدك، وفي رواية: لا تبسط يدك إلا إلى خير".
سیدنا اسود بن اصرم محاربی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت فرمایئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ہاتھ کو روک لے (‏‏‏‏اور ایک روایت میں ہے کہ) اپنا ہاتھ صرف خیر و بھلائی کی طرف پھیلایا کر۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2732]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1560

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
راستوں میں بیٹھنے کے حقوق
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1561 ترقیم فقہی: -- 2733
-" إن أبيتم إلا أن تجلسوا فاهدوا السبيل وردوا السلام وأعينوا المظلوم".
سیدنا برا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر انصاریوں کی ایک مجلس کے پاس سے ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”اگر تم نے راستوں میں بیٹھنا ہی ہے تو مسافر کی رہنمائی کرو، سلام کا جواب دو اور مظلوم کی مدد کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2733]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1561

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں