🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
طلبہ حدیث کے حق میں نبوی وصیت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 280 ترقیم فقہی: -- 4098
-" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوصينا بكم. يعني طلبة الحديث".
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے تھے: (‏‏‏‏ ‏‏‏‏ہم) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کو مرحبا (‏‏‏‏ ‏‏‏‏کہتے ہیں)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تمہارے بارے میں وصیت کرتے تھے۔ آپ کی مراد حدیث کے طلبہ تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/وصايا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4098]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 280

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی وصیت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2871 ترقیم فقہی: -- 4099
-" إن الله يوصيكم بالنساء خيرا، إن الله يوصيكم بالنساء خيرا فإنهن أمهاتكم وبناتكم وخالاتكم، إن الرجل من أهل الكتاب يتزوج المرأة وما يعلق يداها الخيط فما يرغب واحد منهما عن صاحبه [حتى يموتا هرما] ".
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہیں عورتوں سے حسن سلوک کرنے کی وصیت کرتا ہے، کیونکہ وہ تمہاری مائیں، بیٹیاں اور خالائیں ہیں۔ (‏‏‏‏دیکھو کہ) اہل کتاب کا آدمی کم عمر اور فقیر عورت سے شادی کرتا ہے۔ پھر ان میں سے کوئی دوسرے سے بےرغبتی نہیں کرتا، حتیٰ کہ وہ دنوں عمر رسیدہ ہو کر مر جاتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/وصايا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4099]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2871

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
تقوی، جہاد اور ذکر و تلاوت کی وصیت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 555 ترقیم فقہی: -- 4100
-" أوصيك بتقوى الله، فإنه رأس كل شيء وعليك بالجهاد، فإنه رهبانية الإسلام وعليك بذكر الله وتلاوة القرآن، فإنه روحك في السماء وذكرك في الأرض".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی میرے پاس آیا اور کہا: مجھے کوئی وصیت کریں۔ میں نے کہا: تو نے جو سوال مجھ سے کیا ہے، میں نے تجھ سے پہلے یہی سوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا (‏‏‏‏اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا): ”میں تجھے اللہ سے ڈرنے کی نصیحت کرتا ہوں کیونکہ یہ ہر چیز کی بنیاد ہے، جہاد کو لازم پکڑ کہ وہ اسلام کی رہبانیت ہے اور اللہ تعالیٰ ٰ کے ذکر اور قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کیا کر کیونکہ وہ آسمان میں تیرے لیے باعث رحمت اور زمین میں تیرے لیے باعث تذکرہ ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/وصايا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4100]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 555

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مشرکوں کو جزیرہ عرب سے نکالنے کی وصیت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1133 ترقیم فقہی: -- 4101
-" أخرجوا المشركين من جزيرة العرب، وأجيزوا الوفد بنحو ما كنت أجيزهم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین وصیتیں فرمائیں: ”مشرکوں کو جزیرہ عرب سے نکال دو اور وفود سے وہی سلوک کرو جو میں کرتا ہوں۔ ”‏‏‏‏ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیسری چیز سے خاموش رہے، یا فرمایا: ”‏‏‏‏مگر مجھے بھلا دی گئی۔ ”‏‏‏‏ [سلسله احاديث صحيحه/وصايا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4101]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1133

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کسی نیکی کو کم اہمیت نہ سمجھا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3422 ترقیم فقہی: -- 4102
- (لا تحقِرنَّ شَيئاً من المعروفِ أن تأتيَه؛ ولو أن تَهَبَ صِلَةَ الحبلِ، ولو أن تُفرغَ من دلوكِ في إناءِ المستقِي، ولو أن تلقَى أخاك المسلمَ ووجهُك بسطٌ إليه، ولو أن تؤنِس الوَحشان بنفسكَ، ولو أن تهَبَ الشِّسعَ) .
سھم بن معتمر ہجیمی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ مدینہ منورہ تشریف لائے اور مدینہ کی کسی گلی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں پایا کہ آپ نے روئی سے بنا ہوا تہبند باندھا ہوا تھا اور ا‏‏‏‏س کا کنارہ پھیلا ہوا تھا۔ ہجیمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! «عليك السلام» رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «عليك السلام» تو مردوں کا سلام ہے۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی نیکی سرانجام دینے کو معمولی خیال نہ کرنا، اگرچہ (‏‏‏‏وہ نیکی یہ ہو کہ تو کسی کو) رسی کا عطیہ دے دے، اپنے ڈول سے پانی مانگنے والے کے برتن میں پانی ڈال دے، اپنے مسلمان بھائی کو خندہ پیشانی کے ساتھ ملے، خوف و گھبراہٹ میں مبتلا آدمی کا دل بہلا دے یا (‏‏‏‏کسی کو) تسمہ ہبہ کر دے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/وصايا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4102]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3422

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اونچے مقامات پر تکبیرات کا اہتمام کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1730 ترقیم فقہی: -- 4103
-" أوصيك بتقوى الله والتكبير على كل شرف".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی، جو سفر کا ارادہ رکھتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت کیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تجھے اﷲ تعالیٰ سے ڈرنے اور ہر بلند جگہ پر «اﷲ اكبر» کہنے کی وصیت کرتا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/وصايا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4103]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1730

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
«12