الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
حیض کا بیان
हेज़ ( माहवारी ) के बारे में
1. حیض کے مسائل کے متعلق جبکہ عورت حائضہ ہو۔
“ माहवारी की समस्याओं के बारे में जबकि एक महिला को माहवारी हो रही है ”
حدیث نمبر: 203
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم سب لوگ مدینہ سے صرف حج کا خیال کر کے نکلے۔ پھر جب (مقام) سرف میں پہنچے تو مجھے حیض آ گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں رو رہی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا، کیا تمہیں حیض آ گیا؟ میں نے کہا ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک ایسی چیز ہے جو اللہ نے آدم کی بیٹیوں پر لکھ دی ہے، لہٰذا جو مناسک حج کرنے والا ادا کرتا ہے، تم بھی کرو مگر تم کعبہ کا طواف نہ کرنا۔ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں (کہ پھر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی۔
2. حائضہ عورت کا اپنے شوہر کے سر کو دھونا اور کنگھی کرنا۔
“ माहवारी वाली महिला का अपने पति के सिर को धोना और कंघी करना ”
حدیث نمبر: 204
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں بحالت حیض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کر دیا کرتی تھی۔
حدیث نمبر: 205
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ایک روایت میں ہے کہ (ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں معتکف ہوتے اور اپنا سرمبارک ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ میں کر دیتے اور وہ بحالت حیض، اپنے حجرہ میں رہتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرمبارک میں کنگھی کر دیا کرتی تھیں۔
3. خاوند کا اپنی بیوی کی گود میں (سر رکھ کر) اس حال میں کہ وہ حائضہ ہو، قرآن کی تلاوت کرنا۔
“ पति का पत्नी की गोद में सिर रखकर क़ुरआन की तिलावत करना जबकि वह माहवारी से हो ”
حدیث نمبر: 206
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں (سرمبارک رکھ کر) تکیہ لگا لیتے تھے حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی تلاوت فرماتے تھے۔
4. جو کوئی حیض کو نفاس کہہ دے۔
“ जो कोई माहवारी को निफ़ास कहता है ”
حدیث نمبر: 207
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اس دوران کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ یکایک مجھے حیض آ گیا تو میں آہستگی سے کھسک گئی اور اپنے حیض کے کپڑے سنبھالے، تو آپ نے فرمایا کہ: کیا تمہیں نفاس (حیض) آ گیا؟ میں نے کہا جی ہاں۔ پھر آپ نے مجھے بلایا میں آپ کے ہمراہ (اسی ایک) چادر میں لیٹ گئی۔
5. حائضہ عورت سے اختلاط کرنا (درست ہے)۔
“ एक महिला के साथ मेल-जोल ठीक है जो माहवारी से हो ”
حدیث نمبر: 208
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ظرف سے غسل کرتے تھے اور ہم دونوں جنبی ہوتے تھے اور حالت حیض میں مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیتے تھے تو میں ازار پہن (باندھ) لیتی تھی، پھر آپ مجھ سے اختلاط کرتے تھے (یعنی صرف جسم سے جسم ملا لیتے لیکن مجامعت نہیں فرماتے تھے) اور آپ بحالت اعتکاف اپنا سرمبارک میری طرف نکال دیتے تھے اور میں اس کو دھو دیتی تھی، حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔
حدیث نمبر: 209
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئی بی بی حائضہ ہو جاتی تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے اختلاط کرنا چاہتے تو اسے حکم دیتے تھے کہ اپنے حیض (کے زور اور غلبہ) کی حالت میں ازار پہن (باندھ) لے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے اختلاط کرتے تھے (لیکن مجامعت نہیں فرماتے تھے) ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ تم میں سے اپنی شہوت پر کون اس قدر قابو رکھ سکتا ہے جس قدر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خواہش پر قابو رکھتے تھے۔
6. حائضہ عورت کا (فرض) روزے چھوڑ دینا۔
“ माहवारी वाली महिला का फ़र्ज़ रोज़े छोड़ देना ”
حدیث نمبر: 210
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدالاضحی یا عیدالفطر کے دن نکلے اور (عیدگاہ میں) عورتوں (کی جماعت) پر گزرے تو آپ نے فرمایا: اے عورتو! صدقہ دیا کرو اس لیے کہ میں نے تمہیں (معراج میں) زیادہ دوزخ میں دیکھا ہے۔ وہ بولیں کہ یا رسول اللہ! یہ کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لعن طعن کثرت سے کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو اور میں نے تم سے زیادہ کسی کو باوجود عقل اور دین میں ناقص ہونے کے، پختہ رائے مرد کی عقل کا (اڑا) لیجانے والا نہیں دیکھا۔ عورتوں نے کہا یا رسول اللہ! ہمارے دین میں اور ہماری عقل میں کیا نقصان (کمی) ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت کی گواہی (شرعاً) مرد کی گواہی کے نصف کے برابر نہیں ہے؟ انھوں نے کہا ہاں ہے۔ آپ نے فرمایا: یہی اس کی عقل کا نقصان ہے۔ کیا ایسا نہیں ہے کہ جب عورت حائضہ ہوتی ہے نہ نماز پڑھتی ہے اور نہ روزہ رکھتی ہے؟ انھوں نے کہا ہاں۔ آپ نے فرمایا: پس یہی اس کے دین کا نقصان ہے۔
7. استحاضہ والی عورت کا اعتکاف کرنا۔
“ इस्तिहाज़ा वाली महिला का एतिकाफ़ ”
حدیث نمبر: 211
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی نے بھی اعتکاف کیا حالانکہ وہ مستحاضہ تھیں، خون کو (خارج ہوتے ہوئے) دیکھتی تھیں۔ پس وہ اکثر اپنے نیچے خون (کی کثرت کے سبب) سے طشت رکھ لیا کرتی تھیں۔
8. عورت کا اپنے غسل حیض کے وقت خوشبو لگانا (درست ہے)۔
“ माहवारी के बाद ग़ुस्ल करते समय ख़ुश्बू लगाना ठीक है ”
حدیث نمبر: 212
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں) ہمیں کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کی ممانعت کی جاتی تھی مگر شوہر پرچار مہینہ دس دن تک سوگ کا حکم تھا اور ایسی حالت میں نہ ہم سرمہ لگاتیں نہ خوشبو لگاتیں اور نہ رنگیں کپڑا سوا عصب (جس کپڑے کا سوت بناوٹ سے پہلے رنگا گیا ہو) کے پہنتیں اور ہمیں طہارت کے بعد، جب کوئی ہم میں سے حائضہ ہو، تھوڑی کست اظفار (خوشبو) کی اجازت دیدی گئی تھی اور ہمیں جنازوں کے ہمراہ جانے کی ممانعت کر دی گئی تھی۔

1    2    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.