الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
رہن کا بیان
कोई चीज़ गिरवी रखने के बारे में
1. رہن (رکھے ہوئے) جانور پر سواری کرنا اور اس کا دودھ پینا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 1137
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سواری کا جانور اگر رہن میں ہو تو اس کے خرچ کے بدلے سواری کی جائے اور اگر دودھ والا جانور رہن میں ہو تو خرچ کے بدلے اس کا دودھ پیا جائے اور جو کوئی سواری کرے یا دودھ پیے، وہی اس کا خرچ اٹھائے۔
2. راہن (جس کا مال ہو) اور مرتہن (جس کے پاس رہن رکھا گیا ہو) باہم اختلاف کریں۔
حدیث نمبر: 1138
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ کیا تھا ؛ مدعی علیہ کے ذمہ قسم (واجب) ہے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.