الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الانعام
तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अल-अनआम ”
1. اللہ تعالیٰ کا قول ”آپ کہہ دیجئیے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے“۔
حدیث نمبر: 1741
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی آپ کہہ دیجئیے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! میں تیرے چہرے کی پناہ مانگتا ہوں۔ پھر اللہ نے کہا یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! میں تیرے چہرے کی پناہ مانگتا ہوں۔ پھر اللہ نے کہا یا کہ تم کو گروہ گروہ کر کے سب کو لڑا دے اور تمہارے ایک کو دوسرے کی لڑائی چکھا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ پہلے عذابوں سے تو ہلکا یا آسان ہے۔ (سورۃ المائدہ: 65)
2. اللہ تعالیٰ کا قول ”یہی لوگ ایسے تھے کہ جن کو اللہ نے ہدایت کی تھی، سو آپ بھی ان ہی کے طریقہ پر چلیے“۔
حدیث نمبر: 1742
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا سورۃ ص میں سجدہ ہے؟ تو انھوں نے کہا ہاں اور پھر یہ آیت پڑھی اور ہم نے ان کو اسحٰق دیا اور یعقوب .... (الانعام: 84) سے اللہ تعالیٰ کے قول یہی لوگ ایسے تھے کہ جن کو اللہ نے ہدایت کی تھی، آپ بھی ان ہی کے طریقہ پر چلیے۔ (الانعام: 90) پھر کہ تمہارے (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) ان میں سے ہیں جن کو انبیاء کی اقتداء کرنے کا حکم ہوا ہے۔
3. اللہ تعالیٰ کے قول ”اور مت قریب جاؤ فحاشی کی چیزوں کے جو ظاہری ہیں (جیسے فعل ناشائستہ کرنا) اور جو باطنی ہیں“ (جیسے کینہ، بغض وغیرہ) کا بیان (سورۃ المائدہ: 151)۔
حدیث نمبر: 1743
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ اللہ سے بڑھ کر غیرت مند کوئی نہیں، اسی لیے اس نے ظاہری اور باطنی سب فحش باتوں کو حرام کیا اور اللہ کے نزدیک تعریف سے زیادہ کوئی چیز مرغوب نہیں، اسی لیے اس نے اپنی تعریف خود کی (اور ہمیں اس کی تعلیم دی)۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.