الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
عقیقہ کے بیان میں
अक़ीक़ा के बारे में
1. جس بچہ کا عقیقہ نہ کیا جائے اس کے پیدا ہوتے ہی نام رکھ دینا چاہیے اور تالو میں شیرینی لگانا (چاہیے)۔
حدیث نمبر: 1911
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا اسے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور کھجور چبا کر اس کے منہ میں (تالو میں) لگا دی اور اس کے لیے برکت کی دعا کی پھر اسے میرے سپرد کر دیا۔
حدیث نمبر: 1912
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کی حدیث کہ عبداللہ بن زبیر مسجد قباء میں پیدا ہوئے، ہجرت کے باب میں حدیث گزر چکی ہے اور اس روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ مسلمان اس کے پیدا ہونے سے بہت خوش ہوئے کیونکہ لوگ ان سے کہتے تھے کہ یہودیوں نے تم پر جادو کر دیا ہے لہٰذا تمہارے ہاں اولاد نہ ہو گی۔
2. عقیقہ میں (سر کے بال منڈوانے سے) بچہ کی تکلیف دور ہو جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 1913
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا سلمان بن عامر الضبی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: لڑکے کا عقیقہ کرنا (لازم) ہے، اس کی طرف سے خون گراؤ اور تکلیف دور کرو۔
3. فرع کا بیان۔
حدیث نمبر: 1914
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرع اور عتیرہ (اسلام میں) کوئی چیز نہیں ہے۔ فرع اونٹ کے پہلے بچہ کو کہتے تھے جسے مشرکین اپنے بتوں کے نام پر ذبح کرتے تھے اور عتیرہ، بکری کے اس بچے کو کہتے ہیں جس کی رجب (کے پہلے دس دنوں) میں قربانی کی جاتی تھی۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.