الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
علاج کا بیان
बीमारी के इलाज के बारे में
11. بخار بھی دوزخ کی بھاپ سے ہے۔
حدیث نمبر: 1972
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب وہ کسی بخار چڑھی عورت کے پاس آتیں تو اس کے لیے دعا کرتیں اور پانی لے کر گربیان میں ڈال دیتیں اور کہا کرتیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی طرح بتلایا ہے کہ اس بخار کو پانی سے ٹھنڈا کیا کرو۔
12. طاعون کا بیان۔
حدیث نمبر: 1973
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: طاعون مسلمانوں کے لیے شہادت ہے (یعنی جو طاعون کی وبا سے فوت ہو جائے وہ بھی شہید ہے)۔
13. نگاہ (نظر) لگ جانے سے دم کرنا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 1974
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو حکم دیا یا (آپ نے اس طرح بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) حکم فرمایا: نظر بد کا دم کیا جائے (تو جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 1975
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مکان میں ایک لڑکی کے چہرہ پر کچھ نشان پڑے ہوئے دیکھے تو فرمایا: اس لڑکی کو دم کراؤ کیونکہ اس کو نظر بد ہو گئی ہے۔
14. سانپ اور بچھو کے کاٹنے میں دم کی اجازت۔
حدیث نمبر: 1976
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (سانپ، بچھو وغیرہ) ہر زہریلے جانور کے کاٹنے میں دم کرنے کی اجازت دی ہے۔
15. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دم کرنا۔
حدیث نمبر: 1977
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا ہی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مریض پر یہ پڑھا کرتے تھے: بسم اللہ! یہ ہماری زمین کی مٹی اور ہمیں سے کسی کا تھوک ہے، ہمارے بیمار کو ہمارے پروردگار کے حکم سے شفاء ہو جائے گی۔
16. نیک فال کا بیان۔
حدیث نمبر: 1978
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: بدشگونی کوئی چیز نہیں، نیک فال عمدہ چیز ہے۔ لوگوں نے پوچھا کہ فال کیا چیز ہے؟ تو فرمایا: فال وہ اچھی بات ہے جو تم میں سے کوئی سنے۔
17. کہانت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1979
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں کے مقدمے کا فیصلہ فرمایا جو آپس میں لڑی تھیں۔ ایک نے دوسری حاملہ کے پیٹ پر پتھر مارا، بچہ اندر مر گیا۔ یہ مقدمہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچہ کی دیت میں باندی یا غلام دینے کا حکم فرمایا۔ یہ سن کر قاتلہ عورت کے وارث نے کہا کہ جو بچہ پیٹ میں تھا اس نے نہ کھایا نہ پیا نہ بولا نہ چیخا تو اس کی دیت کیسے ہے؟ وہ تو قابل معافی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کوئی کاہنوں کا بھائی معلوم ہوتا ہے۔
18. بعض تقریریں بھی جادو بھری ہوتی ہیں۔
حدیث نمبر: 1980
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نجد سے دو شخص آئے، انھوں نے لوگوں کو خطاب کیا تو لوگ ان کے انداز بیان سے ششد رہ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بعض تقریریں جادو بھری ہوتی ہیں۔ یا یہ فرمایا: بعض تقریر اور بیان جادو (کی مانند) ہوتے ہیں۔
19. کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر: 1981
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اللہ کے حکم کے بغیر) کسی کی بیماری دوسرے کو نہیں لگ سکتی اور بیمار اونٹ تندرست اونٹوں کے پاس نہ لائے جائیں۔

Previous    1    2    3    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.