🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. باب إذا أقرضه إلى أجل مسمى أو أجله فى البيع:
باب: ایک معین مدت کے وعدہ پر قرض دینا یا بیع کرنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2404
قَالَ ابْنُ عُمَرَ فِي الْقَرْضِ إِلَى أَجَلٍ: لَا بَأْسَ بِهِ، وَإِنْ أُعْطِيَ أَفْضَلَ مِنْ دَرَاهِمِهِ مَا لَمْ يَشْتَرِطْ، وَقَالَ عَطَاءٌ، وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ: هُوَ إِلَى أَجَلِهِ فِي الْقَرْضِ.
اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ کسی مدت معین تک کے لیے قرض میں کوئی حرج نہیں ہے اگرچہ اس کے درہموں سے زیادہ کھرے درہم اسے ملیں۔ لیکن اس صورت میں جب کہ اس کی شرط نہ لگائی ہو۔ عطاء اور عمرو بن دینار نے کہا کہ قرض میں، قرض لینے والا اپنی مقررہ مدت کا پابند ہو گا۔ [صحيح البخاري/كتاب الاستقراض/حدیث: Q2404]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2404
وَقَالَ اللَّيْثُ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ ذَكَرَ رَجُلًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ سَأَلَ بَعْضَ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنْ يُسْلِفَهُ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ".
لیث نے بیان کیا کہ مجھ سے جعفر بن ربیعہ نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن ہرمز نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی اسرائیلی شخص کا تذکرہ فرمایا جس نے دوسرے اسرائیلی شخص سے قرض مانگا تھا اور اس نے ایک مقررہ مدت کے لیے اسے قرض دے دیا۔ (جس کا ذکر پہلے گزر چکا ہے)۔ [صحيح البخاري/كتاب الاستقراض/حدیث: 2404]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2404 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2404
حدیث حاشیہ:
حدیث میں حضرت موسیٰ ؑ اور بنی اسرائیل کا ذکر ہے۔
باب سے یہی مناسبت ہے۔
قرآن پاک کی آیت ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى﴾ (الأحزاب: 69)
میں اسی واقعہ کی طرف اشارہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2404]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2404
حدیث حاشیہ:
(1)
اس عنوان میں دو مسئلے بیان ہوئے ہیں:
٭ قرض میں مقررہ مدت تک تاخیر کرنا کیسا ہے؟ بعض حضرات کا موقف ہے کہ قرض خواہ جب چاہے اس کا مطالبہ کر سکتا ہے، خواہ مدت مقرر ہی کیوں نہ ہو، لیکن صحیح موقف یہ ہے کہ جب مدت مقررہ تک کے لیے قرض دیا ہے تو اس کا وقت سے پہلے مطالبہ کرنا صحیح نہیں۔
٭ خریدوفروخت میں قیمت کے لیے مدت مقرر کرنا، اس میں سب کا اتفاق ہے کہ اس میں وقت سے پہلے قیمت کا مطالبہ کرنا صحیح نہیں۔
٭ خریدوفروخت میں قیمت کے لیے مدت مقرر کرنا، اس میں سب کا اتفاق ہے کہ اس میں وقت سے پہلے قیمت کا مطالبہ کرنا جائز نہیں۔
(2)
امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ قرض میں مدت مقرر کی جا سکتی ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدح اور تعریف کے طور پر اس واقعے کا ذکر فرمایا ہے۔
اگر اس میں کوئی غلط بات ہوتی تو آپ اس کی تردید کر دیتے۔
پہلی امتوں کی شریعت ہمارے لیے حجت ہے بشرطیکہ ہماری شریعت کے خلاف نہ ہو۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2404]

Sahih Bukhari Hadith 2404 in Urdu