صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ مَنْ رَأَى الْهِبَةَ الْغَائِبَةَ جَائِزَةً:
باب: جن کے نزدیک غائب چیز کا ہبہ کرنا درست ہے۔
حدیث نمبر: 2583
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: ذَكَرَ عُرْوَةُ، أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، وَمَرْوَانَ أَخْبَرَاهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ جَاءَهُ وَفْدُ هَوَازِنَ قَامَ فِي النَّاسِ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ،" فَإِنَّ إِخْوَانَكُمْ جَاءُونَا تَائِبِينَ، وَإِنِّي رَأَيْتُ أَنْ أَرُدَّ إِلَيْهِمْ سَبْيَهُمْ، فَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يُطَيِّبَ ذَلِكَ فَلْيَفْعَلْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ عَلَى حَظِّهِ حَتَّى نُعْطِيَهُ إِيَّاهُ مِنْ أَوَّلِ مَا يُفِيءُ اللَّهُ عَلَيْنَا"، فَقَالَ النَّاسُ: طَيَّبْنَا لَكَ.
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، ان سے لیث نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عقیل نے بیان کیا ابن شہاب سے، ان سے عروہ نے ذکر کیا کہ مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور مروان بن حکم نے انہیں خبر دی کہ جب قبیلہ ہوازن کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطاب فرمایا اور اللہ کی شان کے مطابق ثناء کے بعد آپ نے فرمایا: امابعد! یہ تمہارے بھائی توبہ کر کے ہمارے پاس آئے ہیں اور میں یہی بہتر سمجھتا ہوں کہ ان کے قیدی انہیں واپس کر دئیے جائیں۔ اب جو شخص اپنی خوشی سے (قیدیوں کو) واپس کرنا چاہے وہ واپس کر دے اور جو یہ چاہے کہ انہیں ان کا حصہ ملے (تو وہ بھی واپس کر دے) اور ہمیں اللہ تعالیٰ (اس کے بعد) سب سے پہلی جو غنیمت دے گا، اس میں سے ہم اسے معاوضہ دے دیں گے۔ لوگوں نے کہا ہم اپنی خوشی سے (ان کے قیدی واپس کر کے) آپ کا ارشاد تسلیم کرتے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الهبة/حدیث: 2583]
حضرت مسور بن مخرمہ اور حضرت مروان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب قبیلہ ہوازن کا وفد آیا تو آپ لوگوں میں تقریر کے لیے کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی جو اس کے شایانِ شان ہے، پھر فرمایا: ” «أَمَّا بَعْدُ» ”حمد و ثنا کے بعد“، (لوگو!) تمہارے بھائی تائب ہو کر ہمارے پاس آئے ہیں۔ میری رائے یہ ہے کہ میں ان کے قیدی انہیں واپس کر دوں۔ تم میں سے جو کوئی خوشی سے پسند کرے وہ بھی ایسا کر دے اور جو اپنا حق باقی رکھنا چاہتا ہو، وہ اس شرط پر ایسا کر دے کہ جب آئندہ ہمارے پاس غنیمت کا مال آئے تو ہم اس کو دے دیں گے۔“ لوگوں نے کہا: ہم آپ کے فیصلے پر راضی ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الهبة/حدیث: 2583]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥مروان بن الحكم القرشي، أبو الحكم، أبو عبد الملك، أبو القاسم | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥المسور بن مخرمة القرشي، أبو عبد الرحمن المسور بن مخرمة القرشي ← مروان بن الحكم القرشي | صحابي | |
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله عروة بن الزبير الأسدي ← المسور بن مخرمة القرشي | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥عقيل بن خالد الأيلي، أبو خالد عقيل بن خالد الأيلي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة ثبت | |
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث الليث بن سعد الفهمي ← عقيل بن خالد الأيلي | ثقة ثبت فقيه إمام مشهور | |
👤←👥سعيد بن أبي مريم الجمحي، أبو محمد سعيد بن أبي مريم الجمحي ← الليث بن سعد الفهمي | ثقة ثبت |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2583 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2583
حدیث حاشیہ:
مسور بن مخرمہ ؓ کی کنیت ابوعبدالرحمن ہے، زہری و قریشی ہیں۔
عبدالرحمن بن عوف ؓ کے بھانجے ہیں۔
ہجرت نبی کے دو سال بعد مکہ میں ان کی پیدائش ہوئی۔
ذی الحجہ 8 ھ میں مدینہ منورہ پہنچے۔
وفات نبوی کے وقت ان کی عمر صرف آٹھ سال تھی۔
انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث کی سماعت کی اور ان کو یاد رکھا۔
بڑے فقیہ اور صاحب فضل اور دیندار تھے۔
عثمان ؓ کی شہادت تک مدینہ ہی میں مقیم رہے۔
بعد شہادت مکہ میں منتقل ہوگئے اور معاویہ ؓ کی وفات تک وہیں مقیم رہے۔
انہوں نے یزید کی بیعت کو پسند نہیں کیا۔
لیکن پھر بھی مکہ ہی میں رہے جب تک کہ یزید نے لشکر بھیجا اور مکہ کا محاصرہ کرلیا۔
اس وقت ابن زبیر ؓ مکہ ہی میں موجود تھے۔
چنانچہ اس محاصرہ میں مسور بن مخرمہ ؓ کو بھی منجنیق سے پھینکا ہوا ایک پتھر لگا۔
یہ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے۔
اس پتھر سے ان کی شہادت واقع ہوئی۔
یہ واقعہ ربیع الاول64ھ کی چاند رات کو ہوا۔
ان سے بہت سے لوگوں نے روایت کی ہے۔
مسور بن مخرمہ ؓ کی کنیت ابوعبدالرحمن ہے، زہری و قریشی ہیں۔
عبدالرحمن بن عوف ؓ کے بھانجے ہیں۔
ہجرت نبی کے دو سال بعد مکہ میں ان کی پیدائش ہوئی۔
ذی الحجہ 8 ھ میں مدینہ منورہ پہنچے۔
وفات نبوی کے وقت ان کی عمر صرف آٹھ سال تھی۔
انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث کی سماعت کی اور ان کو یاد رکھا۔
بڑے فقیہ اور صاحب فضل اور دیندار تھے۔
عثمان ؓ کی شہادت تک مدینہ ہی میں مقیم رہے۔
بعد شہادت مکہ میں منتقل ہوگئے اور معاویہ ؓ کی وفات تک وہیں مقیم رہے۔
انہوں نے یزید کی بیعت کو پسند نہیں کیا۔
لیکن پھر بھی مکہ ہی میں رہے جب تک کہ یزید نے لشکر بھیجا اور مکہ کا محاصرہ کرلیا۔
اس وقت ابن زبیر ؓ مکہ ہی میں موجود تھے۔
چنانچہ اس محاصرہ میں مسور بن مخرمہ ؓ کو بھی منجنیق سے پھینکا ہوا ایک پتھر لگا۔
یہ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے۔
اس پتھر سے ان کی شہادت واقع ہوئی۔
یہ واقعہ ربیع الاول64ھ کی چاند رات کو ہوا۔
ان سے بہت سے لوگوں نے روایت کی ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2583]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2583
حدیث حاشیہ:
اس روایت کے مطابق آئندہ مالِ غنیمت کا معاملہ مبہم تھا، گویا وہ غائب تھا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ آنے والا مال ہبہ کر دیا۔
اس میں کوئی چیز حاضر نہیں تھی۔
اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شے معلوم ہو اور اس کا حصول ممکن ہو تو غائب چیز ہبہ کی جا سکتی ہے۔
اس روایت کے مطابق آئندہ مالِ غنیمت کا معاملہ مبہم تھا، گویا وہ غائب تھا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ آنے والا مال ہبہ کر دیا۔
اس میں کوئی چیز حاضر نہیں تھی۔
اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شے معلوم ہو اور اس کا حصول ممکن ہو تو غائب چیز ہبہ کی جا سکتی ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2583]
Sahih Bukhari Hadith 2583 in Urdu
المسور بن مخرمة القرشي ← مروان بن الحكم القرشي