صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. باب علامات النبوة فى الإسلام:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں یعنی نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 3588
«وَتَجِدُونَ مِنْ خَيْرِ النَّاسِ أَشَدَّهُمْ كَرَاهِيَةً لِهَذَا الأَمْرِ، حَتَّى يَقَعَ فِيهِ، وَالنَّاسُ مَعَادِنُ، خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الإِسْلاَمِ» .
اور تم حکومت کے لیے سب سے زیادہ بہتر شخص اسے پاؤ گے جو حکومت کرنے کو برا جانے (یعنی اس منصب کو خود کے لیے ناپسند کرے) یہاں تک کہ وہ اس میں پھنس جائے۔ لوگوں کی مثال کان کی سی ہے جو جاہلیت میں شریف تھے، وہ اسلام لانے کے بعد بھی شریف ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3588]
(نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”اور تم (حکومت کے لیے) سب سے اچھا وہ شخص پاؤ گے جو اس امرِ حکومت (منصبِ حکومت) سے سخت کراہت کرنے والا ہوگا، یہاں تک کہ اسے مجبور کر دیا جائے گا۔ لوگ، کانوں کی طرح ہیں۔ ان میں سے جو زمانہ جاہلیت میں اچھے تھے وہ اسلام لانے کے بعد بھی اچھے ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3588]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
Sahih Bukhari Hadith 3588 in Urdu