🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب مناقب عمر بن الخطاب أبى حفص القرشي العدوي رضي الله عنه:
باب: ابوحفص عمر بن خطاب قرشی عدوی رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3684
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا قَيْسٌ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" مَا زِلْنَا أَعِزَّةً مُنْذُ أَسْلَمَ عُمَرُ".
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے قیس نے بیان کیا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ عمر رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کے بعد پھر ہمیں ہمیشہ عزت حاصل رہی۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3684]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥قيس بن أبي حازم البجلي، أبو عبد الله
Newقيس بن أبي حازم البجلي ← عبد الله بن مسعود
ثقة
👤←👥إسماعيل بن أبي خالد البجلي، أبو عبد الله
Newإسماعيل بن أبي خالد البجلي ← قيس بن أبي حازم البجلي
ثقة ثبت
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← إسماعيل بن أبي خالد البجلي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة ثبت
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3684 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3684
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی تھی:
اے اللہ! اسلام کو عمر بن خطاب یا عمرو بن ہشام کے ذریعے سے عزت عطا فرما۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر ؓ کے حق میں آپ کی دعا قبول فرمائی،چنانچہ وہ مسلمان ہوگئے۔
(جامع الترمذي، المناقب حدیث: 3681)

عزت کی زندگی گزارنے لگے سے مراد یہ ہےکہ ان کے قبول اسلام کے بعد مسلمان کعبے میں علانیہ نماز پڑھنے لگے اور تبلیغ اسلام کے لیے راستہ کھل گیا۔
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ؓ کا اسلام لانا ہمارے لیے باعث عزت،ان کی ہجرت اسلام کی نصرت اور ان کی حکومت لوگوں کے لیے رحمت تھی۔
اللہ کی قسم! ہم بیت اللہ کے پاس علانیہ نماز نہیں پڑھ سکتے تھے حتی کہ حضرت عمر اسلام لائے تو ہمیں یہ نعمت حاصل ہوئی۔
(المعجم الکبیر للطبراني: 162/9۔
رقم: 8806)
ایک روایت میں ہے کہ جب حضرت عمر مسلمان ہوئے تو مشرکین نے کہا:
مسلمانوں نے ہم سے بدلہ لے لیا جائے۔
(العجم الکبیر للطبراني: 152/11 رقم: 11659)
بہرحال ابتدائے اسلام میں کفار کا غلبہ تھا،وہ مسلمانوں کو بہت تکلیف دیتے تھے لیکن جب حضرت عمر ؓ مسلمان ہوئے تو کفار نے مسلمانوں سے تعرض کرنا چھوڑدیا۔
(فتح الباري: 7/61، 62)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3684]