🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. باب ذكر الجن:
باب: جنوں کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q3859
وَقَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى: قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنَ الْجِنِّ سورة الجن آية 1
‏‏‏‏ اور اللہ نے (سورۃ الجن میں) فرمایا «قل أوحي إلى أنه استمع نفر من الجن‏» اے نبی! آپ کہہ دیجئیے میری طرف وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے قرآن کو کان لگا کر سنا۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: Q3859]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3859
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ بْنُ أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ مَعْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: سَأَلْتُ مَسْرُوقًا مَنْ آذَنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِنِّ لَيْلَةَ اسْتَمَعُوا الْقُرْآنَ"؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبُوكَ يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ أَنَّهُ آذَنَتْ بِهِمْ شَجَرَةٌ.
مجھ سے عبیداللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، کہا ہم سے مسعر نے بیان کیا، ان سے معن بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا کہ میں نے اپنے والد سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے مسروق سے پوچھا کہ جس رات میں جنوں نے قرآن مجید سنا تھا اس کی خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کس نے دی تھی؟ مسروق نے کہا کہ مجھ سے تمہارے والد عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنوں کی خبر ایک ببول کے درخت نے دی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3859]
حضرت معن بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے مسروق رحمہ اللہ سے پوچھا کہ جس رات جنات نے قرآن مجید سنا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے متعلق کس نے بتایا تھا؟ مسروق رحمہ اللہ نے کہا: مجھے تیرے والد، یعنی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک درخت نے جنات کے متعلق اطلاع دی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3859]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥مسروق بن الأجدع الهمداني، أبو عائشة
Newمسروق بن الأجدع الهمداني ← عبد الله بن مسعود
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن عبد الله الهذلي
Newعبد الرحمن بن عبد الله الهذلي ← مسروق بن الأجدع الهمداني
ثقة
👤←👥معن بن عبد الرحمن الهذلي، أبو القاسم
Newمعن بن عبد الرحمن الهذلي ← عبد الرحمن بن عبد الله الهذلي
ثقة
👤←👥مسعر بن كدام العامري، أبو سلمة
Newمسعر بن كدام العامري ← معن بن عبد الرحمن الهذلي
ثقة ثبت
👤←👥حماد بن أسامة القرشي، أبو أسامة
Newحماد بن أسامة القرشي ← مسعر بن كدام العامري
ثقة ثبت
👤←👥عبيد الله بن سعيد اليشكري، أبو قدامة
Newعبيد الله بن سعيد اليشكري ← حماد بن أسامة القرشي
ثقة مأمون سنى
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3859 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3859
حدیث حاشیہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنات کے قرآن سننے کا واقعہ کئی مرتبہ پیش آیا۔
بعض اوقات حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ آپ کے ساتھ ساتھ اوربعض اوقات آپ موجود نہ تھے، اس لیے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرتے رہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں بتایا کہ میں جنات کو قرآن سنانے گیا تھا۔

ایک روایت میں ہے کہ ایک درخت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنات کے متعلق خبر دی تھی۔
وہ درخت کیکر کا تھا۔
(فتح الباري: 217/7)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3859]

Sahih Bukhari Hadith 3859 in Urdu