الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ غَزْوَةُ ذَاتِ الرِّقَاعِ:
باب: غزوہ ذات الرقاع کا بیان۔
حدیث نمبر: 4127
وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ , سَمِعْتُ وَهْبَ بْنَ كَيْسَانَ , سَمِعْتُ جَابِرًا:" خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى ذَاتِ الرِّقَاعِ مِنْ نَخْلٍ , فَلَقِيَ جَمْعًا مِنْ غَطَفَانَ فَلَمْ يَكُنْ قِتَالٌ وَأَخَافَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا , فَصَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيِ الْخَوْفِ" , وَقَالَ يَزِيدُ: عَنْ سَلَمَةَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْقَرَدِ.
اور ابن اسحاق نے بیان کیا ‘ انہوں نے وہب بن کیسان سے سنا ‘ انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ ذات الرقاع کے لیے مقام نخل سے روانہ ہوئے تھے۔ وہاں آپ کا قبیلہ غطفان کی ایک جماعت سے سامنا ہوا لیکن کوئی جنگ نہیں ہوئی اور چونکہ مسلمانوں پر کفار کے (اچانک حملے کا) خطرہ تھا۔ اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز خوف پڑھائی۔ اور یزید نے سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کے واسطے سے بیان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ ذوالقرد میں شریک تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4127]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے ایک اور روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ ذات الرقاع کے لیے مقام نخل سے روانہ ہوئے تھے۔ وہاں آپ کا قبیلہ غطفان کی ایک جماعت سے سامنا ہوا لیکن باقاعدہ جنگ نہیں ہوئی تھی۔ البتہ مسلمانوں پر کفار کے اچانک حملے کا خطرہ تھا، اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت صلاۃِ خوف پڑھائی۔ حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ”میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ ذات قرد میں شریک تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4127]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سلمة بن عمرو بن الأكوع الأسلمي | شهد بيعة الرضوان | |
👤←👥يزيد بن أبي عبيد الأسلمي يزيد بن أبي عبيد الأسلمي ← سلمة بن عمرو بن الأكوع الأسلمي | ثقة | |
👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← يزيد بن أبي عبيد الأسلمي | صحابي | |
👤←👥وهب بن كيسان القرشي وهب بن كيسان القرشي ← جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري | ثقة | |
👤←👥محمد بن إسحاق محمد بن إسحاق ← وهب بن كيسان القرشي | صدوق يدلس ، ورمي بالتشيع والقدر |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4127 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4127
حدیث حاشیہ:
1۔
صلاۃ خوف کے متعلق امام بخاری ؒ نے مختلف روایات پیش کی ہیں۔
اس سے مقصود صلاۃ خوف کے متعلق جو اختلاف ہے اسے بیان کرنا ہے کہ پہلے پہلے اسے کس مقام پر ادا کیا گیا۔
اس بات پر اتفاق ہے کہ غزوہ خندق کے وقت صلاۃ خوف کا حکم نہیں تھا۔
یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگی مصروفیات کی وجہ سے صلاۃ وسطیٰ، یعنی نماز عصر کوترک فرمایا، حالانکہ اس کی حفاظت کے متعلق قرآن کریم میں خصوصی حکم ہے۔
غزوہ خندق میں ایک ایسا موقع بھی آیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر،عصراور مغرب کو عشاء کے وقت ادا کیا۔
اہل سیر نے بیان کیا ہے کہ صلاۃ خوف کا حکم غزوہ ذات الرقاع میں ہوا۔
بعض نے غزوہ عسفان میں بیان کیا ہے اور بعض غزوہ ذی قرد کے موقع پر اس کے حکم کے قائل ہیں۔
ان مختلف روایات میں جمع کی یہی صورت ممکن ہے کہ اس کے متعلق اولیت کی قید نہ لگائی جائے۔
صرف یہ کہا جائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ ذات الرقاع، غزوہ ذی قرد اور غزوہ عسفان وغیرہ میں صلوۃ خوف ادا فرمائی ہے۔
واللہ اعلم۔
2۔
عرب کے بدو جوصحرائے نجد میں خیمہ زن تھے اور وہ رہ رہ کر لوٹ مار کی کارروائیاں کرتے رہتے تھے، چونکہ یہ لوگ کسی آبادی یا شہر کے باشندے نہ تھے اور ان کا قیام مکانات اور قلعوں میں نہ تھا، اس لیے اہل مکہ اور باشندگان خیبر کی طرح ان پر پوری طرح قابو پالینا اور ان کے شروفساد کو ختم کرنا بہت مشکل تھا۔
ان کے حق میں خوف زدہ کرنے والی تادیبی کارروائیاں ہی مفید ہوسکتی تھیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اطلاع ملی کہ قبیلہ انمار یا بنو غطفان کی دوشاخیں، بنوثعلبہ اور بنو محارب، مسلمانوں کے خلاف جمع ہورہے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی خبر سنتے ہی اپنے صحابہ کرام ؓ کو ساتھ لے کر بلاد نجد کا رخ کیا، پھر مدینے سے دو دن کے فاصلے پر مقام نخل پر پہنچ کر بنوغطفان کے ایک گروہ سے سامنا ہوا لیکن جنگ نہ ہوئی۔
البتہ خطرہ ضرور تھا، اسی موقع پر صلاۃ خوف ادا فرمائی۔
ان بدوؤں پر رعب ودبدبہ قائم کرنے اور انھیں منتشر کرنے کی غرض سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تادیبی حملہ کیا اسے غزوات ذات الرقاع کا نام دیا جاتا ہے۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4127]
Sahih Bukhari Hadith 4127 in Urdu
يزيد بن أبي عبيد الأسلمي ← سلمة بن عمرو بن الأكوع الأسلمي