🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ غَزْوَةِ الْحُدَيْبِيَةِ:
باب: غزوہ حدیبیہ کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4187
وَقَالَ هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ , أَخْبَرَنِي نَافِعٌ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:" أَنَّ النَّاسَ كَانُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ تَفَرَّقُوا فِي ظِلَالِ الشَّجَرِ , فَإِذَا النَّاسُ مُحْدِقُونَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ انْظُرْ مَا شَأْنُ النَّاسِ قَدْ أَحْدَقُوا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَوَجَدَهُمْ يُبَايِعُونَ , فَبَايَعَ , ثُمَّ رَجَعَ إِلَى عُمَرَ فَخَرَجَ فَبَايَعَ".
اور ہشام بن عمار نے بیان کیا ‘ ان سے ولید بن مسلم نے بیان کیا ‘ ان سے عمر بن عمری نے بیان کیا ‘ انہیں نافع نے خبر دی اور انہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر صحابہ رضی اللہ عنہم جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ‘ مختلف درختوں کے سائے میں پھیل گئے تھے۔ پھر اچانک بہت سے صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چاروں طرف جمع ہو گئے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: بیٹا عبداللہ! دیکھو تو سہی لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع کیوں ہو گئے ہیں؟ انہوں نے دیکھا تو صحابہ بیعت کر رہے تھے۔ چنانچہ پہلے انہوں نے خود بیعت کر لی۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ کو آ کر خبر دی پھر وہ بھی گئے اور انہوں نے بھی بیعت کی۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4187]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ حدیبیہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے جو درختوں کے سائے میں پھیل گئے۔ پھر اچانک لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد جمع ہو گئے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے عبداللہ! دیکھو لوگوں کا کیا حال ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہیں“ چنانچہ انہوں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر رہے ہیں، پھر انہوں نے بھی بیعت کر لی۔ اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس واپس آ کر بتایا تو وہ گئے اور انہوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4187]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
8990

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطابأحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر
👤←👥نافع مولى ابن عمر
Newنافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر بن الخطاب
ثقة ثبت فقيه مشهور
👤←👥عمر بن محمد بن زيد بن عبد الله بن عمر بن الخطاب
Newعمر بن محمد بن زيد بن عبد الله بن عمر بن الخطاب ← نافع مولى ابن عمر
ثقة
👤←👥الوليد بن مسلم القرشي
Newالوليد بن مسلم القرشي ← عمر بن محمد بن زيد بن عبد الله بن عمر بن الخطاب
ثقة ، لكنه كثير التدليس والتسوية
👤←👥هشام بن عمار
Newهشام بن عمار ← الوليد بن مسلم القرشي
صدوق مقرئ ، كبر فصار يتلقن فحديثه القديم أصح
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4187 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4187
حدیث حاشیہ:
یہاں بیعت کرنے میں حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ نے عمر ؓ سے پہلے بیعت کی جو خاص وجہ سے تھی۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4187]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4187
حدیث حاشیہ:
حضرت عمر ؓ نے حدیبیہ کے دن جو حالات دیکھے تھے ان کے پیش نظر انھیں یقین تھا کہ لڑائی ہو کر رہے گی، اس لیے انھوں نے حضرت ابن عمر ؓ کو انصاری سے گھوڑا لانے کے متعلق کہا اور خود بھی تیاری میں مصروف ہو گئے۔
آپ نے جب اپنے بیٹے کو گھوڑا لانے کے لیے بھیجا تو دیکھا کہ لوگ جمع ہیں۔
اس لیے فرمایا کہ لوگوں کو بھی دیکھنا کیوں جمع ہیں۔
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ نے پہلے لوگوں کا حال معلوم کیا اور بیعت کر لی۔
پھر گھوڑالا کر حاضر کیا اوراپنے باپ کو لوگوں کے اجتماع کا حال بتایا پھر انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی، بظاہر یہ بیعت، بیعت اسلام معلوم ہوتی تھی، اس لیے جس شخص کو حضرت عمر ؓ کےمسلمان ہونے کا علم نہیں تھا جب اس نے بیعت کا لفظ سنا تو سمجھا کہ حضرت ابن عمر ؓ اپنے باپ سے پہلے بیعت اسلام کر کے آئے ہیں، حالانکہ یہ بیعت رضوان تھی۔
بیعت اسلام کے وقت بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی تفصیل ایک دوسری حدیث میں بیان ہوئی ہے۔
اس حدیث کے مطابق جب کہا جاتا کہ ابن عمر ؓ نے اپنے باپ سے پہلے ہجرت کی ہے تو آپ ناراض ہو جاتے اور اس کی وضاحت کرتے کہ لوگوں کا گمان غلط ہے۔
(صحیح البخاري، مناقب الأنصار، حدیث: 3916)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4187]

Sahih Bukhari Hadith 4187 in Urdu