🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. باب غزوة الفتح فى رمضان:
باب: فتح مکہ کا بیان جو رمضان سنہ ۸ ھ میں ہوا تھا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4278
وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ. وَقَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ: عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
‏‏‏‏ اور عبدالرزاق نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی ‘ انہیں ایوب نے ‘ انہیں عکرمہ نے اور انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا۔ اور حماد نے ایوب سے روایت کیا ‘ انہوں نے عکرمہ سے ‘ انہوں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4278]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عكرمة مولى ابن عباس، أبو مجالد، أبو عبد الله
Newعكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكر
Newأيوب السختياني ← عكرمة مولى ابن عباس
ثقة ثبتت حجة
👤←👥حماد بن زيد الأزدي، أبو إسماعيل
Newحماد بن زيد الأزدي ← أيوب السختياني
ثقة ثبت فقيه إمام كبير مشهور
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس
Newعبد الله بن العباس القرشي ← حماد بن زيد الأزدي
صحابي
👤←👥عكرمة مولى ابن عباس، أبو مجالد، أبو عبد الله
Newعكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكر
Newأيوب السختياني ← عكرمة مولى ابن عباس
ثقة ثبتت حجة
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة
Newمعمر بن أبي عمرو الأزدي ← أيوب السختياني
ثقة ثبت فاضل
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي
ثقة حافظ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4278 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4278
حدیث حاشیہ:
مشہور روایتوں میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم غزوئہ حنین کے لیے شوال میں فتح مکہ کے بعد تشریف لے گئے تھے۔
اس روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان ہی میں غزوئہ حنین کا سفر کیا تھا۔
سو تطبیق یہ ہے کہ سفر مبارک رمضان میں شروع ہوا۔
شوال میں اس کی تکمیل ہوئی۔
غزوئہ حنین کا وقوع شوال ہی میں صحیح ہے۔
(قسطلانی)
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4278]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4278
حدیث حاشیہ:

ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ حنین کے لیے ماہ رمضان میں تشریف لے گئے، حالانکہ غزوہ حنین رمضان میں نہیں بلکہ ماہ شوال میں ہوا تھا۔
اس اشکال کے مختلف جواب دیے گئے ہیں لیکن محب طبری کا جواب قرین قیاس معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رمضان میں حنین کی طرف نکلنے سے مراد یہ ہے کہ ہوازن کی شورش سن کر ان کی طرف رمضان میں نکلنے کا پروگرام بنایاتھا، یعنی نکلنے سے مراد نکلنے کا ارادہ ہے۔
یہ استعمال عربی زبان میں عام ہے۔

حنین مکہ مکرمہ سے دس میل دور ایک وادی ہے۔
اس غزوے کا سبب یہ تھا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خزاعہ کی مدد کے لیے مکہ مکرمہ سے نکلنے کاارادہ کیا تو قبیلہ ہوازن کو یہ خبر پہنچائی گئی کہ آپ ان پرحملہ کرنے والے ہیں۔
وہ آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ذوالمجاز منڈی میں آگئے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے رہے حتی کہ وادی حنین میں اتوار کی رات کو پہنچے، پھرنصف شوال اتوار کے دن ان سے صلح ہوگئ۔
(عمدة القاري: 264/12۔
)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4278]